امور داخلہ کی وزارت

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کابینی فیصلوں کی ستائش کرتے ہوئے


انہیں ‘‘سنگ میل ’’قرار دیا
آج کے فیصلے مودی حکومت کی جانب سےاس چنوتی بھرے دور میں خودانحصاری، ناداروں کی فلاح و بہبود اور معیشت کو مستحکم بنانےکے تئیں کی گئی عہدبندگی کے دیگر مظاہر ہیں:امت شاہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ 15000کروڑروپے کے بقدر کا مویشی پالن بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ ، آتم نربھر بھارت کی جانب ایک دیگر قدم ہے، اس کے ذریعے دودھ کی صنعت کے شعبے کو زبردست تقویت حاصل ہوگی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا
اِن اسپیس ایک تاریخی اصلاح ہے، جو بھارت کے اصل خلائی مضمرات کو منظرعام پر لائے گی:جناب امت شاہ
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مُدرا یوجنا کے تحت شِشو لون حاصل کرنے والوں کے لئے 2فیصد کی سود سبسڈی چھوٹے کاروبار کے لئے زبردست راحت ثابت ہوگی

Posted On: 24 JUN 2020 8:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24جون، 2020،وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں سنگ میل قرار دیا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام فیصلے مودی حکومت کی اُس عہد بندگی کا ایک اور مظہر ہیں، جو اس نے خود انحصاری، ناداروں کی فلاح و بہبود اور اتنے چنوتی بھرے وقت میں معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے کر رکھی ہے۔ 15000کروڑروپے کے بقدر کے مویشی پالن بنیادی ڈھانچہ ترقیات فنڈ کو منظوری دیئے جانے کے امر کی ستائش کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ اس سے آتم نربھر بھارت کے تئیں مودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔دودھ کی صنعت کے شعبے کو ملنے والی اس زبردست تقویت سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور دودھ کی پیداواریت اور برآمدات بھی اضافے سے ہمکنار ہوگی۔

خلائی سرگرمیوں میں نجی شعبے کی شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اصلاح ہے اور اس کے توسط سے بھارت کے اصل خلائی مضمرات اجاگر ہوں گے۔ اِن اسپیس اپنے طور پر  خلائی شعبے کی نمو کو رفتار دے گا اور خلائی سرگرمیوں میں نجی صنعتوں کی شراکت داری کے فروغ کا راستہ ہموار کرے گا۔

وزیر داخلہ نےکہا کہ چھوٹے کاروبار کو زبردست راحت فراہم کرنے کے لئے ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے، کیونکہ کووڈ سے چھوٹے کاروبار پر زبردست برعکس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ششو لون جو مدرا یوجنا کے تحت حاصل کیا جاتا ہے، اسے حاصل کرنے والوں کی مالی پریشانیوں کو ختم کرنے کی غرض سے مودی کابینہ نے مستحق قرض لینے والوں کے سلسلے میں 12مہینوں کی مدت کے لئے 2فیصد سود سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

مودی کابینہ کے ذریعہ بینکنگ کے شعبے میں منظور کئے گئے آرڈینینس پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ اس کے توسط سے 1482شہری امداد باہمی اور 58 کثیر ریاستی امداد باہمی بینکوں کو آر بی آئی کی نگرانی مٰیں لایا جا سکے گا۔ اس سے بینک میں اپنا سرمایہ جمع کرنے والوں کو تقویت حاصل ہوگی۔ رسمی بینکنگ نظام کے تئیں ان کا اعتماد بڑھے گااور انہیں یقین ہوگا کہ جانفشانی سے کمایا گیا ان کا سرمایہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 3404

                      



(Release ID: 1634221) Visitor Counter : 167