کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

موہالی کے این آئی پی ای آر ( نائپر ) کی قوت مدافعت بڑھانے والی ہربل چائے

Posted On: 23 JUN 2020 2:45PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،23 جون  / ادویاتی تعلیم اور تحقیق   کے قومی ادارے  ( این آئی پی ای آر ) نے کووڈ وباء سے نمٹنے کے لئے   سینیٹائزر اور ماسک  جیسی  کئی  تحفظاتی اختراعی اشیاء    تیار کی ہیں   ۔  اس کے ساتھ ہی اس نے انفیکشن کو روکنے کے لئے  جسمانی قوت  کو بڑھانے کی قوت مدافعت بڑھانے والی ایک نباتاتی   ( ہربل ) چائے پیش کی ہے ۔  

          چونکہ کووڈ – 19 کے علاج کے لئے ابھی تک کوئی نئی اور موثر دواء یا ویکسین  دستیاب نہیں ہے ، اِس لئے  لوگوں کے لئے اپنی قوتِ مدافعت کو  مضبوط رکھنا بہت اہم ہے تاکہ وہ  کسی بھی قسم کے انفیکشن  سے  آسانی سے لڑ سکیں اور خود کو محفوظ رکھ سکیں ۔   اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے   موہالی میں  ایس اے ایس نگر میں موجود   این آئی پی ای آر ( نائپر ) کے قدرتی اشیاء کے محکمے نے   قوتِ مدافعت بڑھانے والی  ایک ہربل  چائے تیار کی ہے ۔ اس ہربل چائے کا مقصد  جسم میں قوت مدافعت کو مضبوط کرنا ہے ، جسے  کووڈ – 19 کے وائرل  انفیکشن کے خلاف روک تھام کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

ایک مضبوط مدافعتی  نظام لوگوں کو  انفیکشن سے بچاتا ہے  اور اس میں مائکرو آرگینزم  ، جیسے بیکٹیریا ، وائرس یا اور  قسم کے مضر خطرات  کو روکنے کی   قوت  ہوتی ہے ۔  مدافعتی  قوت  اینٹی وائرل / اینٹی مائیکروبیل  ادویات کا  متبادل  فراہم کرتی ہے ۔ جڑی بوٹیوں  کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اِن میں مدافعت بڑھانے کی  خصوصیات ہوتی ہیں ، جس کا مطلب ہے کہ وہ خصوصی  اور عام  مدافعتی نظام  دونوں کو بہتر بنا سکتی ہیں ۔

یہ ہربل چائے مقامی طور پر دستیاب 6 جڑی بوٹیوں کا مرکب ہے ، جس میں اشو گندھا ، گیلوئی  ، ملیٹھی ، تلسی اور گرین ٹی شامل ہیں ۔  انہیں مدافعت بڑھانے والی خصوصیات کو دھیان  میں رکھتے ہوئے احتیاط  سے ایک خاص تناسب کے ساتھ ملایا  گیا ہے  تاکہ یہ مدافعت کر بڑھا سکے ، اس کے بنانے میں آسانی ہو اور یہ پوری طرح قابلِ قبول ہو ۔ ان جڑی بوٹیوں کا انتخاب آیوروید میں موجود   " رساین  " کے تصور کی بنیاد پر کیا گیاہے ۔ رساین کا مطلب  ہے ، جوانی کی تجدید ۔   یہ جڑی بوٹیاں طویل عرصے سے آیوروید کی دواؤں میں استعمال کی جاتی ہیں اور یہ  اپنی مدافعتی خصوصیات کے لئے  مشہور ہیں ۔   یہ  جڑی بوٹیاں  مدافعت کی سطح  کو بڑھانے اور  ہمارے جسم  کو وائرل / بیکٹیریا کی بیماریوں سے لڑنے  کے لئے تیار کرتی ہیں ۔  یہ فارمولہ اِس طریقے سے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس میں   قوتِ مدافعت کو  زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے ۔

یہ چائے دن میں تین مرتبہ پی جا سکتی  ہے ۔ یہ بچوں اور بزرگ لوگوں کے لئے بھی محفوظ ہے ۔   یہ حلق کو صاف کرتی ہے اور  موسمی فلو  جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی مد د کرتی ہے ۔  یہ ادارے کے اندر ہی تیار کی گئی ہے کیونکہ  یہ تمام جڑی بوٹیاں نائپر  کے طبی پلانٹ کے گارڈن   کے احاطے میں ہی  پیدا کی گئی ہیں ۔

نائپر   (این آئی پی ای آر ) کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت  کے  فارما سیوٹیکل محکمے  کے تحت   قومی اہمیت  کے ادارے ہیں ۔  نائپر کے  سات ادارے  احمد آباد  ، حیدر آباد ، حاجی پور ، کولکاتہ ، گواہاٹی ، موہالی اور رائے بریلی میں کام کر رہے ہیں ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  3449

 



(Release ID: 1633790) Visitor Counter : 456