بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی نے پوکھرن کی قدیم برتن سازی کی تابناک روایت کےاحیاء کا آغاز کیا

Posted On: 21 JUN 2020 6:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21 جون  : کسی زمانے میں پوکھرن کی برتن سازی ازحد معروف ومشہورہواکرتی تھی ۔ اسی گمشدہ تابناک روایت کی بحالی کی کوشش کے تحت پوکھرن میں جوریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اور جہاں بھارت نے اپنا اولین نیوکلیائی تجربہ کیا تھا اسی قصبے میں دیہی اورکھادی صنعتوں کے کمیشن ( کے وی آئی سی ) نے آج 80برقی کمہار چاک ، 80کمہارکنبوں کو تقسیم کئے ۔ یہاں یعنی اس قصبے میں ٹیراکوٹا یعنی کچی مٹی سے برتن بنانے کی مصنوعات کی مالامال روایت رہی ہے ۔

پوکھرن میں 300سے زائد کمہارکنبے موجود ہیں جو کئی دہائیوں سے مٹی کے برتن بناتے آئے ہیں تاہم ، کمہاروں نے اس کام میں موجود زبردست محنت اور مشقت اور منڈی سے کوئی سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے اس کام کو چھوڑ کردیگر کاموں کی تلاش شروع کردی تھی ۔

ان برقی چاکوں کے علاوہ کے وی آئی سی نے 10کمہاروں کے ایک گروپ میں 8بلنگر مشینیں بھی تقسیم کی ہیں ، جن کا استعمال مٹی کوملانے میں کیاجاتاہے ایک مشین 8گھنٹے میں 800کلوگرام مٹی تیارکرسکتی ہے ۔ انسانی ہاتھوں سے 800کلوگرام برتن سازی والی مٹی تیارکرنے میں 5دن کا وقت لگتاہے کے وی آئی سی نے گاوں میں 350براہ راست روزگارفراہم کرائے ہیں ۔وہ تمام تر 80کمہار جنھیں کے وی آئی سی کیمپ کے ذریعی 15دنوں کی تربیت دی گئی تھی ۔ انھوں نے ازحد خوبصورت برتن سازی کرکے دکھائی ۔ تیارکئے گئے برتنو ںمیں کلہڑسے لے کر آرائشی برتن مثلاگلدان ، مجسمے دلچسپ  روایتی استعمال کے برتن مثلابیضاوی بوتلین جن کے دہانے تنگ تھے چوڑے پتوکے ساتھ کمل کا پھول اوردیگر کھاناپکانے کے برتن شامل تھے ۔کمہاروں نے سووچھ بھارت ابھیان اوربین الاقوامی یوم یوگ کا مظاہرہ اپنے برتن سازی کے فن کے ذریعہ کیا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس موقع پربین الاقوامی یوم یوگ اتوار کے روزمنایاگیا۔ برقی کمہارچاک اور دیگر سازوسامان ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تقسیم کرنے کے بعد کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونئے کمارسکسینہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے آتم نربھربھارت کے نعرے کے عین مطابق ہے اورکمہاروں کو مستحکم بنانے کا مقصد معدوم  ہوتے فن برتن سازی  کا احیاء کرنے کے ساتھ ساتھ خود روزگارکو فروغ دینا بھی ہے ۔

جناب سکسینہ نے کہاکہ پوکھرن کو اب تک نیو کلیائی مقام کے طورپرجانا جاتاتھا تاہم بہت جلد اسے اس کی خوبصورت برتن سازی کے لئے جاناجائے گااور یہ اس مقام کی نئی شناخت ہوگی ۔ کمیار سشکتی کرن یوجنا کا اصل مقصد کمہار برادری کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے ۔ کمہاروں کو جدید ترین سازوسامان اورتربہت فراہم کرکے ہم انھیں ازسرنو سماج سے مربوط کرنے اور ظروف سازی کے فن کا احیاء کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے راجستھان میں کے وی آئی سی کے ریاستی ڈائرکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ باڑمیر اور جیسلمیر اسٹیشنوں پر مٹی کے برتنوں اور دیگر مصنوعات کی فروخت میں سہولت فراہم کریں تاکہ کمہاروں کو مارکیٹنگ کی حمایت حاصل ہوسکے ۔ نیتی آیوگ نے پوکھرن کی شناخت توقعاتی ضلع کے طورپرکی ہے ۔ اسکیم کے تحت کے وی آئی سی کمہاروں کو مٹی تیارکرنے کی مشین اور دیگر سازوسامان بھی فراہم کراتی ہے ۔ مشینوں نے مٹی تیارکرنے میں صرف ہونے والی مشقت کا خاتمہ ہوگااورکمہاروں کی آمدنی میں 7سے 8گنا کا اضافہ ہوگا ۔

************

 (م ن ۔   ع آ )

U-3386



(Release ID: 1633308) Visitor Counter : 186