صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 کی تازہ جانکاری


مرکز نے ریاستوں کو ان رہنما خطوط پر عمل کرنے کے لیے لکھا جن سے گھر میں ہی موثر آئی سولیشن کیا جا سکتا ہے

Posted On: 19 JUN 2020 9:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19جون  2020  /  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے 10 مئی 2020 کو ہوم آئی سو لیشن کے بارے میں نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں ، جنھیں اس ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے :


https://www.mohfw.gov.in/pdf/RevisedguidelinesforHomeIsolationofverymildpresymptomaticCOVID19cases10May2020.pdf

یہ رہنما خطوط آج بھی موثر ہیں ۔  رہنما خطوط کے مطابق کووڈ – 19 کے وہ مریض جن میں بہت ہلکی یا بیماری سے پہلے کی علامتیں ہیں، ہوم آئی سولیشن اختیار کر سکتے ہیں بشرطیکہ مریض کے پاس ایک ایسا علیحدہ کمرہ موجود ہو جس میں بیت الخلاء کی سہولت ہو اور کوئی بالغ شخص دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہو۔ مریض کو اپنی صحت پر قریبی نظر رکھنی ہوگی اور اپنی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے ضلع نگرانی افسر کو باخبر رکھنا ہوگا تاکہ نگراں ٹیم ضرورت کے مطابق اپنے کام انجام دے سکیں۔

نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کی ایک اہم شق یہ ہے کہ علاج کرنے والا ڈاکٹر اس بات سے مطمئن ہو کہ مریض نے ہوم آئی سو لیشن کا طریقہ طبی جائزے اور اس کی رہائشی جگہ کے جائزے  کی بنیاد پر اختیار کیا ہے۔  اس کے علاوہ مریض کو خود کے آئی سولیشن کے لیے ایک حلف نامہ بھی دینا ہوگا اور اسے گھر میں کرنطینہ اختیار کرنے کے رہنما خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔ نیز ہم آئی سولیشن کے مریض پر  ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم لگاتار  نظر رکھے گی  اور اس کی چھٹی رہنما خطوط پر عمل کرنے کے بعد ہی دی جائے گی اور اس کے بارے میں کوئی بھی رپورٹ ضابطوں کے مطابق ہی دی جائے گی۔

اس سلسلے میں کچھ ریاستوں میں جہاں کہیں  ہوم آئی سولیشن کی اجازت دی گئی ہے وہاں کچھ مثالیں سامنے آئی ہیں کہ نظر ثانی شدہ شقوں پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا گیا۔ اس کی وجہ سے کنبے کے افراد اور پڑوسیوں میں بھی یہ بیماری پھیل سکتی ہے۔ جس کا خطرہ شہری علاقوں میں اور بھی بڑھ جاتا ہے جہاں مختلف قسم کے لوگ گنجان علاقوں میں رہتے ہیں۔

اس سلسلے میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہم آئی سو لیشن سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کووڈ – 19 کی وبا کو پھیلنے سے موثر طور پر روکا جا سکے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3391

 


(Release ID: 1633137) Visitor Counter : 177