کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب گوڑا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سی آئی پی ای ٹی کے کام کاج کا جائزہ لیا


سی آئی پی ای ٹی کو ایم ایس ایم ای کے فروغ میں مدد کے لئے اپنے بڑے نیٹ ورک کو استعمال کرنا چاہیے: جناب سدانند گوڑا

Posted On: 19 JUN 2020 5:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19 جون 2020،    کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑ انے  آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرول کمیکلز  انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) کے کام کاج کا جائزہ لیاوزیر موصوف کے سامنے  سی آئی پی ای ٹی کے ڈی جی نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  ہنر مندی ، ٹکنالوجی کی مدد  سے متعلق خدمات اور  تحقیق کے معاملے میں  سی آئی پی ای ٹی کی مختلف کارگزاریوں  کی تفصیل پیش کی۔ میٹنگ کے دوران جناب گوڑا نے  سی آئی پی ای ٹی کو مشورہ دیا کہ  اس کو  حکومت کے  موجودہ  ‘‘آتم نربھر بھارت’’ مشن کے مطابق  پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں  ایم ایس ایم ای کے فروغ  کے لئے  مدد فراہم کرانے کے سلسلے میں  مفصل منصوبے کے ساتھ  اپنے  گاہکوں کے بڑے نیٹ ورک کو استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے  سی آئی پی ای ٹی کے ڈی جی سے کہا کہ وہ  ایسا پی پی ای کٹ تیار کریں جس سے میڈیکل پروفیشنلز کو  آرام ملے۔ وزیر موصوف نے  ملک میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے اقدامات کے باوجود  مختلف سی آئی پی ای ٹیز کی کوششوں کی ستائش بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/cfpPNX3.jpg

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے سکریٹری  جناب آر کے چترویدی نے  کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے دوران  خصوصی طور پر سی آئی پی ای ٹی کی اینٹی بیکٹیریل / اینٹی مائیکروبیل دوبارہ استعمال کئے جانے  والے ماسک، وینٹی لیٹر  اسپلیٹرز اور پی پی ای کٹس میں دیگر بہتری  کے طریقوں کوں سے متعلق  تحقیقی کارگزاریوں کی ستائش کی۔ پیٹرو کیمیکلز کے جوائنٹ  سیکریٹری جناب کاشی ناتھ جھا نے بتایا کہ  سی آئی پی ای ٹی پہلے ہی  میڈیکل ڈائگنوسٹکس اور  طبی تحقیق  جیسے دیگر شعبوں میں کام کررہی ہے ۔ جے ایس (سی) سمیر کمار بشواس  پروفیسر (ڈاکٹر) ایس کے نائک، ڈی جی ،سی آئی پی ای ٹی نے بھی مختلف سی آئی پی ای ٹی مراکز کے  سربراہان / ڈائریکٹروں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3380

                          



(Release ID: 1632934) Visitor Counter : 159