ارضیاتی سائنس کی وزارت

29 مئی سے یکم جون کے دوران بحیرۂ عرب پر ہوا کے کم دباؤ سے متعلق آئی ایم ڈی کی رپورٹ

Posted On: 20 JUN 2020 11:33AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،20 جون  / بھارتی محکمۂ موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) کے  نئی دلّی کے  موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز  / علاقائی موسمیاتی  مرکز نے 29 مئی سے یکم جون کے دوران  بحیرۂ عرب پر موجود ہوا کے کم دباؤ پر رپورٹ  جاری کی ہے ۔  اس رپورٹ کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :

مختصر  تاریخ :

  • 27 مئی کو  بحیرۂ عرب کے  مغربی وسطی  اور اُس سے متصل جنوب مغربی  علاقے پر  سمندری طوفان   کی صورتِ حال  پیدا  ہوئی تھی ۔  اس کے اثر سے مغربی وسطی بحیرۂ عرب میں صبح 3 بجے  کے قریب  28 مئی کو  کم دباؤ   کا  حلقہ  تشکیل پایا تھا ۔
  • 29 مئی کی صبح ( 0300 یو ٹی سی ) بحیرۂ عرب مغربی وسطی علاقے میں عمان کے جنوبی اور یمن کے مشرقی  ساحل سے دور ہوا کا کم دباؤ مرکوز تھا ۔
  • 29 مئی کی سہ پہر  ( 0900 یوٹی سی ) کو نا موافق  موسمی صورتِ حال کی وجہ سے ہوا کا کم دباؤ  عمان کے جنوبی ساحل اور  یمن کے قریبی علاقوں پر مرکوز  ہو گیا تھا ۔
  • 30 مئی کو صبح ( 0300 یو ٹی سی ) یہ ہوا کا  کم دباؤ  مغرب کی جانب بڑھ کر  عمان کے جنوبی ساحل اور اس سے متصل یمن  میں مرکوز ہو گیا تھا ۔
  • اس کے بعد ، یکم جون کو صبح ( 0000 یو ٹی سی ) میں یہ مزید  جنوب مغرب کی جانب بڑھ کر  کمزور ہو گیا تھا اور عمان کے جنوبی ساحلی  اور اس سے متصل یمن کے علاقے میں  ڈبلیو ایم ایل میں  تبدیل ہو گیا تھا ۔

 

آئی ایم ڈی شمالی  بحیرۂ ہند  پر 24 گھنٹے  نظر رکھے ہوئے ہے  اور اس نے 27 مئی سے    بحیرۂ عرب کے مغربی وسطی اور  اُس سے متصل جنوب مغربی علاقے میں سمندری طوفان کے بننے پر  نگاہ رکھی ہے ۔

ہوا کے کم دباؤ کی نگرانی اِنسیٹ 3 ڈی اور  3 ڈی آر  ، مدار میں گھومنے والے سیٹلائٹ بشمول  ایس سی اے ٹی ایس اے ٹی ، اے ایس سی اے ٹی  وغیرہ  کے ذریعے  سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے پوری نظر رکھی  گئی ہے ۔  زمینی سائنس کی وزارت کے ذریعے  چلائے جانے والے مختلف  موسم کی پیش گوئی کے ماڈلوں  ، مختلف عالمی ماڈلوں اور آئی ایم ڈی کے  ڈائنامک  اعداد و شمار کے ماڈلوں کے ذریعے ، جو ملک میں ہی تیار کئے گئے ہیں ،  ہوا کے کم دباؤ    کی پیش رفت کے راستے  ، اُس کے آگے بڑھنے  اور اُس کی شدت  کے بارے میں   جانکاری لی جاتی ہے ۔ آئی ایم ڈی کے پیش گوئی کرنے والے ڈجیٹل نظام کو مختلف  نیو میریکل ماڈلوں کی رہنمائی   اور معلومات کے  موازنے کے ذریعے  فیصلہ سازی کا عمل اور وارننگ جاری کرنے کا عمل  مکمل کیا جاتا ہے ۔

     بھارتی محکمۂ موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) اور نئی دلّی کے آر ایس  ایم سی نے ڈبلیو ایم او  کے تعاون اور تمام فریقوں اور آفات کے بندوبست کی ایجنسیوں  کے تعاون کو سراہا ہے ، جنہوں نے  عمان کے جنوبی ساحلی علاقے اور اُس سے متصل  یمن کے علاقے پر  ہوا کے کم دباؤ سے متعلق  کامیاب نگرانی  ، پیش گوئی  اور پہلے سے وارننگ جاری کرنے میں تعاون کیا ہے ۔  ہم زمینی سائنس کی وزارت کی تمام   دیگر تنظیموں  بشمول نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج  ویدر فارکاسٹنگ سینٹر  ( این سی ایم  آر ڈبلیو ایف ) ، انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروس (  آئی این  سی او آئی ایس )  ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنا لوجی  ( این آئی او ٹی ) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  ٹروپیکل میٹرولوجی  ( آئی آئی ٹی ایم ) پونے جیسے اداروں سمیت  آئی آئی ٹی بھوبنیشور ، آئی آئی ٹی دلّی اور  اسرو کے  اسپیس ایپلی کیشن  سینٹر  ( ایس اے سی – اسرو ) کے ، اُن کے گرانقدر تعاون کے لئے شکر گزار ہیں ۔ اس کے علاوہ ، آئی ایم ڈی کے مختلف ڈویژنوں  / سیکشنوں  نے ، جن میں  چنئی  کا ایریا  سائیکلون وارننگ سینٹر ، ممبئی کا سائیکلون وارننگ سینٹر  ، تھرو وننتھا پورم ، احمد آباد  اور گوا کے موسمیات کے مراکز   نے بھی تعاون کیا ہے ۔ نیومیریکل ویدر  پریڈکشن  ڈویژن ، سیٹلائٹ اور راڈار ڈویژن ،  سرفیس اینڈ اَپر  ایئر انسٹرومنٹ ڈویژن  ، نئی دلّی اور  آئی ایم ڈی کے  انفارمیشن سسٹم  اور  سروس ڈویژن کے تعاون   کے بھی شکر گذار ہیں ۔

تازہ جانکاری کے لئے  www.imd.gov.in  پر رجوع کریں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  3383

 


(Release ID: 1632896) Visitor Counter : 135