سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر – سی ڈی آر آئی کی ، امیدوار کی دوا یومی فینوویر کو ڈی سی جی آئی کی طرف سے کووڈ – 19 کی روک تھام کے سلسلے میں کلینکل آزمائش کے تیسرے مرحلے کی اجازت دی گئی
یومی فینوویر کے لیے پروسیس ٹکنالوجی ریکارڈ مدت کے اندر اندر تیار کی گئی
Posted On:
18 JUN 2020 5:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18جون 2020 / سی ایس آئی آر کے تحت کام کرنے والی لیب سی ایس آئی آر -سینٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ڈی آر آئی) ، لکھنؤ نے تیسرے مرحلے کی ، وائرل کی روک تھام کرنے والی دوا یومی فینوویر کی بے ساختہ، ڈبل بلائنڈ ، پلاسیبو کنٹرول والی آزمائش ، حفاطت اور قوت برداشت کی آزمائش کے لیے اجازت حاصل کر لی ہے۔ تیسرے مرحلے کی یہ کلینیکل آزمائش کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور ایراز لکھنؤ میڈیکل کالج و اسپتال میں کی جائے گی۔
اس دوا کی حفاظتی خاصیتیں کافی اچھی ہیں اور یہ دوا انسان کے خلیوں میں وائرس کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ نیز یہ دوا انسان کے جسم کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ یومی فینوویر کا استعمال انفلوئنزا کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے اور یہ دوا چین اور روس میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس دعوا کی مقبولیت میں اضافہ حالیہ دنوں میں ہوا ہے کیونکہ امکانی طور پر اس کا استعمال کووڈ مریضوں کو صحتیاب کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ بھارتی مریضوں میں اس کے اثر کا اندازہ لگانے کے لیے سی ایس آئی آر – سی ڈی آر آئی نے اس کی کلینیکل آزمائش کی ہے۔
سی ایس آئی آر – سی ڈی آر آئی کے ڈائریکٹر پروفیسر تپس کندو نے کہا کہ اس دوا کے لیے سبھی خام اجزا ملک میں دستیاب ہیں اور اگر اس کی کلینیکل آزمائش کامیاب ہو گئی تو یہ دوا کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے ایک محفوظ ، تیزی سے کام کرنے والی اور مناسب قیمت والی دوا ثابت ہوگی اور اس دوا کو کووڈ – 19 سے نمٹنے کے قومی پروگرام کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
ڈی جی سی ایس آئی آر کے ڈاکٹر شیکھر مانڈے نے اجاگر کیا کہ یہ کلینکل آزمائش کووڈ – 19 کے لیے دواؤں کی دوبارہ آزمائش کرنے کی ، سی ایس آئی آر کی حکمت عملی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر – ڈی ڈی آر آئی کی ٹیم نلانجن مجومدار، اجے کمار سری واستو، چندر بھوشن ترپاٹھی اور نریندر گھوس کو مبارکباد دی، جنہوں نے سربراہ سائنسدان ڈاکٹر روی شنکر رام چندرن کے ساتھ تال میل رہا۔ اس دوا کا مرکز تیار کرنے اور اس کے دستاویزات کرنے کے ٹیم میں سی ایس آئی آر – سی ڈی آر آئی کے ٹی آر مشرا ، وی بھوسلے، آر کے ترپاٹھی اور ایس شرما شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3364
(Release ID: 1632672)
Visitor Counter : 206