وزارت دفاع

بھارتی مسلح دستوں کی ٹکڑی کے  یوم فتح پریڈ -2020 سے متعلق تعارف نامہ

Posted On: 19 JUN 2020 12:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19؍جون،بھارتی مسلح دستوں کی سہ خدماتی ٹکڑی  ، جس میں تمام  تر 75 رینکوں کی شمولیت  ہوگی،  اور جس کی قیادت  کرنل رینک کے افسر کریں گے، یہ ٹکڑی  24 جون 2020  کو  منعقد ہونے والی ریڈ اسکوائر ملیٹری پریڈ ، ماسکو میں  شرکت کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ پریڈ  1941 -1945 کے  دوران   وقوع پذیر ہونے والی حب وطن کی عظیم  جنگ میں  سوویت عوام  کی فتح  کی 75  ویں سالگرہ  کے موقع پر منعقد ہوگی۔

 برطانوی بھارتی مسلح دستے  دوسری جنگ کے  دوران  اُس وسیع ترین  اتحادی افواج کا حصہ تھے، جس نے شمالی اور  مشرقی افریقی  مہم میں حصہ لیا تھا۔ مغربی ریگستانی مہم  اور  یورپی تھیئٹر کی مہمات سر کی تھیں اور یہ مہم  محوری قوتوں کے خلاف تھی۔ ان مہمات کے دوران  87 ہزار بھارتی  فوجیوں نے اپنی جانیں نچھاور کی تھیں اور 34354 بھارتی سپاہی زخمی ہوئے تھے۔ ہندوستانی فوج نے نہ  صرف یہ کہ محاذوں پر جنگ لڑی بلکہ  جنوبی ، ماورائے ایران، مخصوص راستوں پر گولی بارود ، ہتھیاروں  اور اسلحہ جات ، سازوسامان کی شکل میں بھی لاجسٹک حمایت فراہم کی اور خوراک بھی سوویت یونین، ایران  اور عراق تک پہنچائی۔ بھارتی سپاہیوں کی شجاعت کا اعتراف  ہزاروں سے زائد تمغوں کی تفویض کے ذریعے کیا گیا، ان میں  18 وکٹوریا اور جارج کراس  بھی   شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  اس وقت کے  سوویت یونین نے  بھارتی مسلح دستوں کی شجاعت کا اعتراف  بھی کیا تھا اور 23  مئی 1944  کی ڈکری کے ذریعے  یو ایس ایس آر کی  سپریم سوویت کی پریزیڈیم نے  صوبیدار نرائن راؤ نکم  اور  حوالدار گجندر سنگھ چاند کے حق میں  میخائل  کالینن اور  الیکژنڈر گورکن جیسے مقدر ایوارڈ  رائل انڈین  آرمی خدمات کور  کو تفویض کئے تھے۔

وکٹری ڈے  پریڈ میں شامل ہونے والی  مارچن فوجی ٹکڑی کی قیادت  بھادر سکھ لائٹ انفینٹری ریجمنٹ کے  میجر رینک کے افسر  کریں گے۔ یہ ریجمنٹ  دوسری جنگ عظیم کے دوران  بہادری سے جنگ لڑ چکی ہے اور اسے  چار  عسکری اعزازات  اور دو  عسکری کراس  اعزازات  اور ایک شجاعت  اعزاز حاصل کرنے کا فخر بھی حاصل ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VictoryDayTriServiceContingentLeavingforMoscow1OFAO.jpeg

کرنل امن آنند

پی آر او (آرمی)

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-- ق ر)

U-3370



(Release ID: 1632571) Visitor Counter : 177