کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں پر سینیٹری نیپکن ایک روپئے فی پیڈ کی قیمت پر دستیاب


پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ 10 جون 2020 تک 3.43 کروڑ سے زائد پیڈ فروخت ہوچکے ہیں

Posted On: 17 JUN 2020 4:29PM by PIB Delhi

سماجی مہم کے تحت ملک بھر میں چھ ہزار تین سو سے زائد پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں میں سینیٹری نیپکن ایک روپئے کی کم ازکم قیمت پر دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ یہ سینیٹری نیپکن جن اوشدھی سودھا سینیٹری نیپکن کے نام سے بیچے جا رہے ہیں۔ بازار میں ایسے نیپکن کی قیمت تین سے آٹھ روپئے فی پیڈ ہے۔

عالمی یوم ماحولیات کی ماقبل شام پر چار جون دو ہزار اٹھارہ کو حکومت ہند نے خواتین کے لئے’ جن اوشدھی سودھا آکسو۔ بائیوڈیگریڈیبل سینیٹری نیپکن‘ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے لے کر دس جون دو ہزار بیس تک جن اوشدھی کیندروں کے توسط سے4.61کروڑ سے زائد سینیٹری نیپکن بیچے جا چکے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حیض اور اس سے جڑے طریقوں کو ابھی بھی کئی طرح کی معاشرتی ، ثقافتی اور مذہبی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ماہواری کے دوران صاف صفائی اور حفظان صحت کے راستے میں بڑی رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔

ملک کے بہت سارے حصوں خصوصا دیہی علاقوں میں لڑکیوں اور خواتین کی سینیٹری مصنوعات تک رسائی نہیں ہے یا وہ ان کا متبادل منتخب نہیں کر پاتی ہیں کیونکہ بازار میں دستیاب ایسے نیپکن مہنگے ہیں۔

اس قدم نے ہندوستان کی غیر مراعات یافتہ خواتین کے لئے ‘سوچھتا ، سوستھیا اور سویدھا’ کو یقینی بنایا۔ ادویہ سازی کے مرکزی محکمہ نے یہ قدم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سب کے لئے سستی اور معیاری حفظان صحت کے ویژن کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا ہے۔

سینیٹری نیپکن ماحولیات دوست ہیں ، کیونکہ یہ پیڈ آکسو بایوڈیگریڈیبل مٹیریل کے سے بنائے جاتے ہیں۔ ان کا ٹیسٹ اے ایس ٹی ایم۔ ڈی6954 معیارات پر کیا جاتا ہے۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پرییوجنا کے تحت ، یہ پیڈ 1 روپئے میں فی پیڈ فروخت کئے جا رہے ہیں۔

پردھان منتری جن اوشدھی کیندر کووڈ۔ انیس کے قہر کے اس چیلنج بھرے وقت میں بھی اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور لوگوں کو سستی شرحوں پر دواوں اور طبی آلات دستیاب کرا رہے ہیں۔

پی ایم بی جے پی کے تحت مارچ ، اپریل اور مئی ، 2020 میں ملک بھر میں 1.42 کروڑ سے زیادہ پیڈ فروخت ہوچکے ہیں۔ سوویدھا پیڈ تمام کیندروں میں مناسب مقدار میں دستیاب ہیں۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (17-06-2020)

U: 3331



(Release ID: 1632209) Visitor Counter : 292