کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایچ آئی ایل انڈیا لمیٹیڈ نے ٹڈی پر قابو پانے کے پروگرام کے لئے ایران کو 25 ایم ٹی میلاتھیون 95 فیصد یو ایل وی کیڑے مار دوا سپلائی کی

Posted On: 15 JUN 2020 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 جون 2020،    کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز کی وزارت کے تحت کام کرنے والی  سرکاری شعبے کی کمپنی  آئی آئی ایل (انڈیا) لمیٹیڈ نے   جو کہ ملک میں کیڑے مار دوائیں تیار کرنے والی ایک  صف اول کی کمپنی ہے،  ٹڈی پر قابو پانے کے پروگرام کے لئے  حکومت ہند کی پہل کے تحت  ایران کو 25 ایم ٹی میلاتھیون95 فیصد یو ایل وی  کی سپلائی کی ہے۔

ہندوستان نے حال ہی میں  خطے میں ریگستانی ٹڈی  کی آفت کا سامنا کرنے کے لئے تال میل کے ساتھ کارروائی کرنے  کے لئے ایران اور پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔ ایران نے اس تجویز پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اسی کے مطابق امور داخلہ کی وزارت نے 25 ایم ٹی میلاتھیون 95 فیصد یو ایل وی تیار کرنے  اور ایران کو اس کی سپلائی کرنے کے لئے  ایچ آئی ایل  (انڈیا) لمیٹیڈ کو  ایک آرڈر دیا تھا۔ اس  سپلائی کے 16 جون 2020 تک ایران پہنچ جانے کی توقع ہے۔

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اےاو) کی رپورٹ کے مطابق  ٹڈی کی  ہوپر سطح کی آبادی  ایران کے  ستان۔ بلوچستان خطے میں تیار ہورہی ہے  جو آنے والے مہینوں میں ہندوستان کی طرف آئے گی جس سے فصلوں کی مزید تباہی ہوگی۔ حکومت ہند نے پیدا ہونے کے مقام پر ہی ٹڈیو کی آفت  کا سامنا کرنے کے لئے ایک اقدام کیا  ہے اور  تال میل کے ساتھ کی جانے والی کوششوں کےلئے ایران سے رابطہ کیا ہے۔

ہارن آف افریقہ ، شمالی افریقہ اور عرب جزیرہ نما میں  فصلوں کو شدید نقصان پہنچانے کے بعد ریگستانی ٹڈی  مارچ/ اپریل 2020 میں ہندوستان میں داخل ہوئی  اور اس نے راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات ، پنجاب اوراترپردیش ریاست میں کھیتوں کی فصلوں، باغوں کی فصلوں اور دیگر پیڑ پودوں کو نقصان پہنچایا۔ ملک میں  ٹڈی کا خطرناک حملہ   دیکھا گیا ہے جیساکہ گزشتہ 25 سال سے بھی زیادہ عرصے قبل  دیکھا گیا تھا۔

ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹیڈ ملک میں بھی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت  کے ٹڈی پر قابو پانے کے پروگرام کے تحت میلاتھیون  95 فیصد یو ایل وی سپلائی کررہی ہے۔  2019 سے اب تک اس پروگرام کے تحت کمپنی 600 ایم ٹی سے زیادہ میلاتھیون 95 فیصد  یو ایل وی سپلائی کرچکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3294

                          


(Release ID: 1631779) Visitor Counter : 206