وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش ووینار سیریز کے تحت ’’ہمالیہ میں ٹریکنگ – مسحور کن تجربات‘‘ کے عنوان سے 32ویں ووینار کا اہتمام کیا


آئندہ ووینار کا موضوع ’’یوگا اور چاق وچوبند رہنا - چنوتی بھرے وقت میں ایک تحفہ‘‘ کا انعقاد 19 جون 2020 کو کیا جائے گا

Posted On: 15 JUN 2020 12:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15؍جون،سیاحت کی وزارت  نے 13 جون 2020 کو  دیکھو اپنا دیش ووینار سیریز کے تحت  32 ویں  اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس کا عنوان تھا ’’ہمالیہ میں ٹریکنگ – مسحور کن  تجربات ۔ اس عنوان کے تحت  بھارتی ہمالیائی پہاڑی سلسلے میں مضمر سیاحتی  پہلوؤوں کو اجاگر کیا گیا۔ یعنی اس علاقے میں سیاحت سے  کیا کیا  مسحور کن تجربات حاصل ہوسکتے ہیں، اس امر کو نمایاں کرکے پیش کیا گیا۔ بھارتیہ ہمالیائی علاقے میں  سیاح  دلفریب  قدرتی  مناظر سے لطف اندوز ہوسکتا ہے ، یہاں برف سے ڈھکے ہوئے  پائین کے  جنگلات  اور ایسے  پوشیدہ  مناظر موجود ہیں، جو ٹریکنگ کرنے والوں کو  دنیا بھر سے اپنی  جانب متوجہ کرتے ہیں اور اس میں ہر عمر کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ مختلف النوع  تجربات سے  روشناس ہونا ، مقامی  دوست نواز ، دیہی  باشندگان کے ساتھ ربط وضبط  اور  جھیلوں ، دریاؤں، چراگاہوں کے دلفریب مناظر ، زندگی بھر کے لئے ایک  چھاپ ذہن پر چھوڑتے ہیں جو عرصہ دراز تک سیاح کی  قوت حافظہ میں محفوظ رہتے ہیں اور وہ دوبارہ  ان مناظر کو دیکھنے کے لئے  ازسر نو سفر کا منصوبہ وضع کرتا ہے۔ دیکھو اپنا  دیش  ووینار سیریز  سیاحت کی وزارت کی جانب سے ایک کوشش ہے، جس کے تحت  بھارت کی مالا مال گوناگونیت اور  تنوع کو  ایک بھارت  - شریسٹھ بھارت  پروگرام کے تحت پیش کیا جاتا ہے۔

 دیکھو اپنا دیش ووینا سیریز  کا اجلاس  13  جون 2020 کو  پیش کیا گیا، جس کی  نگرانی  سیاحت کی وزارت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  بھوپندر برار نے کی، اس اجلاس کی پیش کش  شیئیرڈ ریچ   کے  ڈائریکٹر  اور  معاون بانی  انوپم سنگھ اور دی بکٹ لسٹ ٹریول کمپنی  کے  معاون بانی  اورشراکت دار  پراگ گپتا نے کی۔ دونوں شخصیات نے  پیش کش کے دوران  آسان اور  نسبتا  کم مشکل  راستوں سے  ٹریکنگ کرنے  کے طریقوں  اور مناظر  کا مجازی بیان  مسحور کن انداز میں پیش کیا ، جو اپنے آپ میں خاصا دلچسپ تھا۔

بل ایٹکن کا  معروف مقولہ ہے ’’آرزو کی ناگزیر  خواہش اور منطق پہاڑ کا سفر کرنے والے کے سامنے اور  کوئی متبادل چھوڑتی ہی نہیں سوائے کہ وہ ایک دوسری چوٹی  کی مہم کو سر کرنے کی  ترتیب  دے ، جس کے سلسلے میں برف کے تودوں کی وجہ سے  پہلے ایسا کرنے کا خیال وہ خود ترک کرچکا ہو۔

جناب انوپم سنگھ نے  ہر ایک چٹان ، ہر ایک چوٹی  ،  تسکین آمیز حسن، غروب آفتاب کا دلچسپ نظارہ، جھرنوں اور  آبشاروں کی کیفیت  پر  منفرد  انداز میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے ذریعے  کی گئی ٹریکنگ  کا بھی بیان کیا اور یہ بتایا کہ کس طریقے سے ٹریکنگ شروع کی جائے، سیزن کو کیسے سمجھا جائے، ٹریک  کا انتخاب کیسے کیا جائے، ٹریک کے لئے آپریٹر یا گائڈ کا انتظام  کیسے کیا جائے، ٹریکنگ کے لئے تیاری کیسے کی جائے،۔ فٹنس، ملبوسات ، لبادے اور  سازو سامان کیا ہونے چاہئے، کیا کچھ  وقوع پذیر ہوسکتا ہے، اس کے لئے ذہنی طور پر کیسے تیار ہوں، راستے میں صرف نقش قدم  چھوڑیں اس کے علاوہ کچھ نہیں،  جن علاقوں سے آپ  گزریں ، وہاں نباتا ت، حیوانات ، چھوٹی بڑی ہر  چیز کی یادیں سمیٹتے  چلیں، سخت ترین پہاڑی علاقوں میں  طول البدل والے حصوں میں  کیا بیماریاں ہوسکتی ہیں، گائڈ  کی بات پر عمل کریں اور  شارٹ کٹ نہ اختیار کریں، ایک کنبے کی ٹریکنگ اور دلچسپ اور مزے دار ہوتی ہے، اس پر بھی روشنی ڈالی۔

دیکھو اپنا  دیش ووینا کا اہتمام  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت  کے ذریعے فراہم کردہ  نیشنل ای -  گورننس ڈویژن کے تعاون اور اشتراک  سے  کیا جاتا ہے۔

مذکورہ وویناروں کے اجلاسات  اب درج  ذیل ویب سائٹ پر : https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured  دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ  سیاحت کی وزارت حکومت ہند کے سوشل میڈیا ہنڈٖلوں پر بھی  انہیں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

ووینار کی اگلی  ایپسوڈ 19 جون 2020 کو   صبح  11 بجے پیش کی جائے گی جس کا عنوان  یوگ اور  چاق و چوبند رہنا، چنوتی بھرے وقت میں ایک  تحفہ ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

(م ن-   - ق ر)

U-3283



(Release ID: 1631652) Visitor Counter : 234