ارضیاتی سائنس کی وزارت
بھارت کے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان امفان کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس نے 16 سے 21 مئی کے درمیان سندر بن کے قریب ایک بہت ہی شدید سمندری طوفان کے طور پر مغربی بنگال کے ساحل کو پار کیا تھا
رپورٹ میں جاری کی گئی ہدایات کی تاریخ ، خاص باتیں ، مانیٹرنگ کے پہلو، طوفان کی پیش رفت کے بارے میں پیش گوئی اور تفصیلات بیان کی گئی ہیں
Posted On:
14 JUN 2020 2:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 جون 2020 / بھارت کے محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے سمندری طوفان امفان کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس نے 16 سے 21 مئی کے درمیان سندر بن کے قریب ایک بہت ہی شدید سمندری طوفان کے طور پر مغربی بنگال کے ساحل کو پار کیا تھا۔ اس طوفان کے تحت زیادہ سے زیادہ 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جو 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار بھی اختیار کر گئیں۔ اس رپورٹ میں جاری کی گئی ہدایات کی تاریخ ، خاص باتیں ، مانیٹرنگ کے پہلو، طوفان کی پیش رفت کے بارے میں پیش گوئی اور تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ اس طوفان کی خاص باتوں کو ذیل میں بیان کیا جاتا ہے :
مختصر تاریخ حیات :
- سمندری طوفان امفان کو ام- پن بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے پہلے اس طرح کا طوفان اڈیشہ میں 1999 میں آیا تھا۔
- اس کی شروعات ہوا کے کم دباؤ کے علاقے سے ہوئی تھی ۔ یہ علاقہ استوائی مشرق کے قریب تھے ،جنوبی انڈمان سمندر اور اس سے متصل جنوب مشرقی خلیج بنگال سے 13 کو ہوا تھا۔
- ہوا کا یہ کم دباؤ 16 مئی کے صبح سویرے جنوب مشرقی خلیج بنگال پر وقوع پذیر ہوا تھا اور اسی تاریخ کو دوپہر کے وقت یہ طوفان مزید شدت اختیار کر کے گہرے دباؤ میں بدل گیا تھا۔
- اس کے بعد یہ طوفان شمال شمال – مغرب کی طرف بڑھ گیا اور 16 مئی 2020 کی شام یہ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر کے جنوب مشرقی خلیج بنگال پر پہنچ گیا۔ شمال مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے اس میں مزید شدت آگئی اور یہ 17 مئی کی صبح جنوب مشرقی خلیج بنگال پر شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا۔
- اس کے بعد اس طوفان نے 19 مئی کی تقریباً دوپہر مغرب وسطی خلیج بنگال پر ایک ای ایس سی ایس کی کمزور شکل اختیار کرنے سے پہلے تقریباً 24 گھنٹے کے لیے مغرب وسطی خلیج بنگال پر شدید سمندری طوفان کی شکل برقرار رکھی۔
- یہ طوفان شمال شمال مشرق کی طرف مزید بڑھ گیا اور 20 مئی کی تقریباً آدھی رات کو بنگلہ دیش اور اس سے متصل مغربی بنگال پہنچ کر کمزور پڑ گیا۔ اس کے بعد یہ 21 مئی میں کے اوائل میں مزید کمزور پڑ گیا۔ اس کے بعد مزید کمزور ہو کر شمالی بنگلہ دیش اور اس کے نواح میں 21 مئی کو ہی تقریباً آدھی رات کو ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا۔
امفان کی مانیٹرینگ :
بھارت کے محکمے موسمیات نے شمالی بحیرہ ہند پر لگاتار 24 گھنٹے نظر رکھی اور اس طوفان کو 23 اپریل سے 13 مئی تک جب یہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوا اس سے پہلے تین ہفتے کے زیر مشاہدہ رکھا گیا۔ آئی ایم ڈی نے جنوبی انڈمان کے سمندر اور اس سے متصل جنوب مشرقی خلیج بنگال پر دوسرے ہفتے میں اس کی ممکنہ گردش کا اشارہ دیا۔ 9 مئی کو یہ اشارہ دیا گیا کہ 13 مئی کو خطے پر ہوا کا کم دباؤ وقع پذیر ہوگا۔ 11 تاریخ کو یہ اشارہ دیا گیا کہ 16 مئی کو یہ طوفان ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔
اس سمندری طوفان پر انسیٹ 3 ڈی اور 3 ڈی آر جو قطبی مدار کےسیارچے ہیں ان سے دستیاب سیارچہ جاتی مشاہدات کی مدد لی گئی۔ ان سیارچوں میں اسکیٹ سیٹ، اسکیٹ بھی شامل ہیں۔ ان مشاہدات میں دستیاب بحری جہازوں اور خطے میں لہروں کا مشاہدات شامل ہے۔ خطے میں لہروں کے مشاہدات بھی شامل ہیں۔
پیش رفت سے متعلق پیش گوئی :
۱۔ نوعیت کے بارے میں پیش گوئی :
- طوفان کو 13 مئی کو جب یہ طوفان جنوب مشرقی خلیج بنگال پر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوا اس سے پہلے 23 اپریل تک تقریباً 3 ہفتے تک مشاہدہ کیا گیا۔
- 7 مئی کو کی گئی پیش گوئی میں اس کے ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہونے کی پیش گوئی کی گئی۔ یہ پیش گوئی آج 14 مئی 2020 کے دوران ہفتے کے آخری دنوں کے لیے کی گئی تھی۔ یہ پیش گوئی بھی کی گئی تھی کہ یہ طوفان شدت اختیار کر لے گا اور ابتدائی طور پر شمال شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور شمال شمال مشرق کی طرف مڑ جائے گا۔ اس کے بعد یہ شمالی خلیج بنگال کی طرف بڑھے گا۔
- 9 مئی کو ابتدائی موسم کی پیش گوئی میں یہ اشارہ دیا گیا کہ 13 مئی کو خطے پر یہ ہوا کے کم دباؤ کی شکل اختیار کر لے گا۔
- استوائی موسم سے متعلق جاری کی گئی پیش گوئی میں 11 مئی کو بتایا گیا کہ اس طوفان کی ہوا کے کم دباؤ کی حیثیت 16 مئی کو ظاہر ہوگی۔ 13 مئی کو یہ طوفان ہوا کا کم دباؤ بن گیا اور 16 مئی کی صبح یہ کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا۔
۲۔ اس طوفان کے راستے شدت اور پہنچنے کے مقامات کے بارے میں پیش گوئی :
- پہلی معلومات 7 مئی کو پیش گوئی میں جاری کی گئی جو ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہونے سے 9 دن پہلے اور اس طوفان کے پہنچنے سے 13 دن پہلے دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایک سمندری طوفان آنے والا ہے جو ابتدائی طور پر شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور اس کے بعد شمال شمال مشرق کی طرف مڑ کر شمالی خلیج بنگال کی طرف پیش قدمی کرے گا۔
- استوائی موسم کی پیش گوئی میں ایک پریس بیان اور حکومت ہند کو دیئے گیے بیان میں جو 13 اپریل کو جاری کیا گیا تھا بتایا گیا کہ 16 مئی کی شام تک ایک سمندری طوفان آجائے گا اور وہ ابتدائی طور پر 17 تاریخ تک شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اس کے بعد یہ شمال شمال کی طرف بڑھ کر شمالی خلیج بنگال کی طرف پیش قدمی کرے گا۔
- 16 تاریخ کی صبح ہوا کا کم دباؤ وقوع پذیر ہوا جو سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا۔ اس کے بعد یہ 17 تاریخ کی شام کو شمال شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا۔ اس کے بعد اس نے شمال شمال مشرق کا رخ اختیار کر لیا اور 20 تاریخ کی دوپہر کو مغربی بنگال ساحل کو پار کر گیا۔
- 16 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق 8 بج کر 45 منٹ پر جاری کیے گیے پہلے بلیٹن میں یہ اشارہ دیا گیا کہ یہ شدت اختیار کر لے گا اور سمندری طوفان کی شکل میں 17 مئی کو شمال شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ ا س کے بعد یہ شمال شمال مشرق کی طرف رخ اختیار کر کے مغربی بنگال کے ساحل کی طرف بڑھے گا اور پھر مغربی بنگال کے ساحل کو پار کر جائے گا۔ جس کے تحت ہواؤں کی رفتار 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جو بڑھ کر 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر لے گی۔
- 16 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 45 منٹ پر جاری کیے گیے بلیٹن میں اس طوفان میں تیزی سے آنے والی شدت کی پیش گوئی کی گئی اور 17 مئی کی دوپہر سے اس میں بہت تیزی سے شدت آگئی۔
- 17مئی کو بھارتی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 45 منٹ پر جاری کیے گیے بلیٹن میں یہ بات مختصر طور پر ظاہر کی گئی کہ یہ طوفان مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلوں کو ساگر جزیرے (مغربی بنگال) اور ہتیہ جریزوں (بنگلہ دیش ساحل) کے درمیان پار کر جائے گا۔ اس کے بارے میں 20 مئی دوپہر سے شام کے درمیان پیش گوئی کی گئی تھی جس کے تحت 155 سے 165 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ یہ ہوائیں 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے 16 مئی سے لگاتار پیش گوئی کی کہ امفان مغربی بنگال کے ساحل کو ایک بہت شدید سمندری طوفان کی شکل میں پار کرے گا جس کے تحت 155 سے 165 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جو 20 مئی کو 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار بھی اختیار کر سکتی ہیں۔
طوفان کے بارے میں وراننگ :
- 16 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق 8 بج کر 45 منٹ پر جاری کیے گیے پہلے بلیٹن میں مغربی بنگال ، شمالی اڈیشہ کے ساحلوں کے لیے طوفان کی آمد سے پہلے کے مشاہدات جاری کیے گیے۔
- اس وارننگ کو تازہ ترین بنایا گیا اور 16 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے 8 بجے مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلوں کے لیے طوفان کے مشاہدات جاری کیے گیے۔
- مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلوں کے لیے طوفان سے متعلق چوکسی کا اعلان کیا گیا۔ یہ اعلان 17 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق 8 بج کر 40 منٹ پر جاری کیا گیا۔
- مغربی بنگال اور شمالی اڈیشہ کے ساحلوں کے لیے طوفان سے متعلق وارننگ 18 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق 8 بج کر 45 منٹ پر جاری کی گئی۔
- گنگائی مغربی بنگال، آسام اور میگھالیہ کے اندرونی ضلعوں کے لیے طوفان کی آمد سے پہلے 19 مئی کو بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے پیش گوئی جاری کی گئی۔
بھارتی محکمہ موسمیات اور نئی دلی کے آر ایس ایم سی ، سبھی متعلقہ فریقین اور قدرتی آفات سے نمٹنے والی ان ایجنسیوں کے تعاون کا اعتراف کرتے ہیں جنھوں نے امفان طوفان کی کامیاب مانیٹرینگ، اس کے بارے میں پیش گوئی اور وقت سے پہلے وارننگ جاری کرنے کی خدمات انجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔06۔14
U – 3270
(Release ID: 1631609)
Visitor Counter : 266