سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی آئی ایم اے پی نے طبی اور خوشبو جاتی پودوں کے فوٹوگرافی مقابلے کا اعلان کیا


مقابلے کا موضوع ہے 'طبی اور خوشبو جاتی پودوں کے بارے میں جانکاری حاصل کیجیے '

اس مقابلے کے ذریعے سی آئی ایم اے پی بھی طبی پودوں کے تحفظ کا پیغام دینا چاہتی ہے

Posted On: 14 JUN 2020 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 جون  2020  /  طبی اور خوشبو جاتی پودوں کی طرف عوام کی توجہ ہمیشہ جاتی ہے۔ ان میں سے کچھ پودے بیحد خوبصورت ہوتے ہیں اور کچھ پودے نایاب ہوتے ہیں۔ برسوں سے انسانی صحت اور مویشیوں کی صحت کے لیے یہ پودے بیحد اہم ثابت ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہم میں سے زیادہ تر لوگ ایسے ہیں کہ ہم ان میں سے زیادہ تر پودوں کے استعمال اور طبی قدر و قیمت سے واقف نہیں ہیں۔

 ان پودوں کی  افادیت کے بارے میں بیداری میں ایک کوشش کے طور پر طبی اور خوشبو جاتی پودوں کے مرکزی ادارے (سی آئی ایم اے پی) نے  طبی اور خوشبو جاتی پودوں سے متعلق ایک فوٹوگرافی مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے کے ذریعے سی آئی ایم اے پی ان طبی پودوں کے تحفظ کا پیغام عام کرنا چاہتا ہے۔

مقابلے کا موضوع ہے 'طبی اور خوشبو جاتی پودوں کے بارے میں جانکاری حاصل کیجیے '۔ پہلے فاتحین کو انعام کے طور پر 5000 روپے ، دوسرے فاتحین کو انعام کے طور پر 3000 روپے اور تیسرے فاتحین کو 2000 روپے نقدم انعام کی رقم دی جائے گی۔ مزید 10 اندراجات کے لیے  کونسولیشن انعامات ہر ایک کو 1000 روپے کی رقم حوصلہ افزائی کے لیے دیئے جائیں گے۔

مقابلہ تمام ہندوستانی شوقیہ اور پیشہ ور فوٹوگرافروں کے لیے کھلا ہے۔ کسی بھی امیدوار  کو مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کم سے کم تین فوٹوگراف جمع کرانے ہوں گے۔ دیسی پودوں کو ترجیح دی جائے گی اور ادارے میں عام پودوں یا سجاوٹی پودوں کی تصویریں لینے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

ہر فوٹوگرافر کو بالکل صحیح لاطینی اور مقامی زبان میں پودے کا نام اور اس کی طبی اور خوشبو جاتی اہمیت   20 سے 30 الفاظ میں بیان کرنا ہوگا۔ صرف اوریجنل ، ڈیجیٹل تصویروں کو ہی تسلیم کیا جائے گا لیکن اندراجات کے ساتھ ان تصویروں کو اے 4 صفحوں پر کلر پرنٹ بغیر فریم کے دینا ہوگا۔ ڈیجیٹل  تصویروں کی صورت میں یہ اندراجات 3 ایم ایم سائز سے کم نہیں ہونے چاہئیں۔ جس کا کم سے کم ریجولیشن  300 ڈی پی آئی ہونا چاہیے۔ یہ تصویریں جے پی ای جی یا ٹی آئی ایف ایف فارمیٹ میں ہونی چاہیے اور ان کا ڈسپلے ریجولیشن  1086 x 768  ہونا چاہیے اور لمبائی کے رُخ سے یہ 1086 سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

شرکاء کو یہ سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ یہ تصویریں اسی شخص نے لی ہے جو مقابلے میں حصہ لینے کے لیے یہ تصویریں ای – میل کر رہا ہے۔ جن تصویروں پر انعام دیا جائے گا ان کے جملہ حقوق فوٹوگرافر کے پاس ہی رہیں گے لیکن سی آئی ایم اے پی کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ ان تصویر کی نمائش کو اور طبی اور خوشبو جاتی پودوں کے فروغ کے لیے تشہیری سامان کے طور پر ان تصویروں کا استعمال کریں۔

فاتحین کا انتخاب لکھنؤ کے سی ایس آئی آر – سی آئی ایم اے پی کے ڈائریکٹر کی طرف سے نامزد کیے گیےجج کریں گے۔ فاتحین کے ناموں کا اعلان سی ایس آئی آر  - سی آئی ایم اے پی کے سالانہ دن کے موقع پر کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل تصویروں کو اس ای میل پر بھیجا جائے pc@cimap.res.in ۔ اندراج کے لیے آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے۔ مقابلے کی مزید تفصیلات کے لیے اس ویب سائٹ پر لاگ آن کریں : www.cimap.res.in

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔14

U – 3271



(Release ID: 1631604) Visitor Counter : 187