وزارت دفاع
انڈین نیول اکیڈمی ایژیمالا میں تکمیل نصاب تقریب
Posted On:
13 JUN 2020 6:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13/جون 2020 ۔ کووڈ-19 کے متعلق سبھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے انڈین نیول اکیڈمی کے 259 زیر تربیت کیڈٹس سفید لباس میں ملبوس ماسک اور دستانوں کے ساتھ ایک منفرد تقریب میں شریک ہوئے۔ یہ تقریب 13 جون 2020 کو روایتی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی جگہ پر نصاب کی تکمیل کی منفرد تقریب کے طور پر منعقد کی گئی۔ کسی بھی آرمڈ فورسیز اکیڈمی کے لئے پاسنگ آؤٹ پریڈ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس کا انعقاد عام طور پر بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا جاتا ہے اور جس میں والدین، مہمان اور معززین شرکت کرتے ہیں۔ تاہم کووڈ-19 کے بحران کے وقت میں، یہ تقریب اس حساب سے منعقد کی گئی کہ اس میں حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا جاسکے، جس میں سبھی زیر تربیت افراد صحت و سلامتی کو اوّلین اہمیت دی گئی۔ اسی وجہ سے لوگوں، والدین اور مہمانوں کو مدعو نہیں کیا گیا، تاکہ بھیڑ بھاڑ کو روکا جاسکے۔
یہ تقریب ہندوستانی بحریہ کے مڈ شپمن اور کیڈٹوں، ہندوستانی بحری حفاظتی دستہ اور 98ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (بی ٹیک) سے تعلق رکھنے والے دوست غیرملکی بحریاؤں، 98ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (ایم ایس سی)، 29ویں نیول اورینٹیشن کورس (توسیع شدہ) اور 30ویں نیول اورینٹیشن کورس (ریگولر) کی ٹریننگ کی تکمیل کی گواہ بنی۔ دوست بیرونی ممالک کے کامیاب زیر تربیت افراد کی تعداد 7 تھیں، جن میں سے سری لنکا اور میانمار کے دو دو اور مالدیپ، تنزانیہ اور سیشلز کے ایک ایک زیر تربیت افراد شامل ہیں۔
وائس ایڈمیرل انل کمار چاولا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوبی بحری کمانڈ، جو کہ اس موقع پر ریویونگ افسر تھے، نے 9 ممتاز زیر تربیت افراد کو تمغوں سے نوازا۔ وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی، اے وی ایس ایم، این ایم، کمانڈینٹ، انڈین نیول اکیڈمی کنڈکٹنگ افسر تھے۔ ریویونگ افسر نے اپنے خطاب میں نصاب کی تکمیل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور انھیں مشورہ دیا کہ وہ انڈین نیوی کی بنیادی قدروں ’فرض، اعزاز اور حوصلہ‘ یعنی ڈیوٹی، آنر اینڈ کریج کو اپنے اندر حرف بہ حرف اتاریں۔ انھوں نے کیڈٹوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ گرد و پیش کے حالات چاہے جیسے ہوں، وہ لڑنے کی اپنی روح کو برقرار رکھیں۔
انڈین نیول اکیڈمی بی ٹیک کورس کے لئے ’پریسیڈنٹ گولڈ میڈل‘ مڈشپمین سشیل سنگھ کو دیا گیا۔ نیول اورینٹیشن کورس (توسیع شدہ) کے لئے ’چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل‘ سے کیڈٹ بھاوی گجرال کو نوازا گیا۔ نیول اورینٹیشن (ریگولر) کورس کے لئے ’چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل‘ کیڈٹ ویپل بھاردواج کو دیا گیا۔ بہترین خاتون کیڈٹ کے لئے ’زمورین ٹرافی‘ کیڈٹ ریا شرما کو پیش کیا گیا۔
20نومبر 2019 کو انڈین نیوی، کوسٹ کارڈ اور دوست بیرونی ممالک کے لئے نیول لیڈروں کی تیاری میں شاندار 50 سالہ خدمات کے لئے آئی این اے کو پریسیڈنٹ کلر سے نوازا گیا تھا۔ 2009 میں ایژیمالا میں موجودہ نیول اکیڈمی کے قیام کے وقت سے ہی یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بیچ کی ٹریننگ کا اختتام کووڈ-19 کی وبائی صورت حال کے سبب کسی سیئرمونیل مارچ پاسٹ کے بغیر ہوا، کیونکہ ملک میں مرحلہ وار طریقے سے لاک ڈاؤن اور اس سے باہر آنے کا عمل جاری رہا، لہٰذا آئی این اے کے ٹریننگ سے متعلق ڈھانچے میں بھی 24 مارچ 2020 سے تبدیلی کی گئی، تاکہ حکومت ہند، حکومت کیرالہ اور نیول ہیڈ کوارٹر کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ ٹرینگ کا آغاز ابتدا میں آن لائن اسائنمنٹ سے ہوا اور بعد میں دور دور بٹھاکر یہ کام انجام دیا گیا جس میں اس بات کا خیال رکھا گیا کہ کلاس روم اور امتحان ہال میں ایک دوسرے سے کم از کم 6 فٹ کی دوری برقرار رہے۔ اکیڈمی کے ذریعے اپنائے گئے سخت احتیاطی اقدامات سے 900 کیڈٹس سے زیادہ کو ٹریننگ دینے کے ہدف کی تکمیل اور آئی این اے میں کووڈ-19 کا کوئی معاملہ سامنے آئے بغیر کامیابی کے ساتھ اسپرنگ ٹرم کے اختتام میں مدد ملی۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3264
13.06.2020
(Release ID: 1631476)
Visitor Counter : 220