کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے کوالٹی کونسل آف انڈیا کے کام کاج کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ کوالٹی ہندوستان کے مستقبل کی وضاحت کرے گی آتم نربھر بھارت ، معیاری مصنوعات اور خدمات کی بنیاد پر ترقی کرے گا کوالٹی سرٹی فکیشن موزوں ، شفاف، قابل اعتماد اور بدعنوانیوں سے پاک ہونا چاہیے
Posted On:
12 JUN 2020 4:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 جون 2020، کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کوالٹی مستقبل کے ہندوستان کی وضاحت کرے گرے گی۔ کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے کام کاج کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آتم نربھر بھارت معیاری ہندوستانی مصنوعات اور خدمات کی بنیاد پر ترقی اور خوشحالی حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیار کے بارے میں عام آدمی کی سطح تک پہنچے گی اور ہماری زندگی کے تمام پہلووں میں معیار کا کلچر داخل ہوجائے گا اور فروغ پائے گا۔
کوالٹی کونسل آف انڈیا صنعت اور بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تحت ایک غیر منافع بخش خود مختار سوسائٹی ہے، جس کو ملک میں معیار سے متعلق منظوری کا ایک ڈھانچہ قائم کرنے اور ایک قومی کوالٹی مہم شروع کرکے ہندوستان میں کوالٹی کی تحریک کو پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کیو سی آئی کا مشن ملک اور اس کے شہریوں کے مفاد کو فروغ دینے اور ان کی حفاظت کے لئے تمام سرگرمیوں میں کوالٹی کے معیارات پر عمل کئے جانے پر زور دینے کے لئے تمام متعلقین کی شمولیت کے ساتھ ہندوستان میں ملک گیر پیمانے پر کوالٹی کی تحریک کی قیادت کرنا ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں بہت زیادہ ترقی کرنے مختلف شعبوں اور دھاروں کی سرگرمیوں کے لئے ایک وسیع بینڈ ورتھ تیار کرنے کے لئے کیو سی آئی کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس کا یہ کام بلا رکاوٹ چلتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کیو سی آئی نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کئی اقدامات کئے ہیں لیکن حقیقی چیلنج اور مواقع کووڈ کے بعد کے دور میں پنہاں ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ مستقبل میں نئے اصولوں کے ساتھ زندگی کے نئے طریقے سامنے آئیں گے۔ انسانی زندگی کا کوئی بھی پہلو چاہے وہ سماجی ہو، خاندان کو ہو، اقتصادی ہو، نئے طور طریقوں سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہے گا۔ اور نئے طور طریقے تعیم ، صحت، شاپنگ، خدمات سممیت تمام میدانوں میں کوالٹی کے نئے معیارات کے متقاضی ہوں گے۔ انہوں نے کیو سی آئ سے کہا کہ وہ کووڈ کے بعد کے دور میں دیگر ملکوں میں اختیار کئے گئے بہترین طریقوں کا مطالعہ کریں اور مختلف پہلوؤں اور مقامی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ہندوستان میں اختیار کریں۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ کوالٹی کا اندازہ قدر اور سرٹی فکیشن موزوں ، شفاف، قابل اعتماد اور بدعنوانیوں سے پاک ہونا چاہیے۔ کوالٹی کے معیارات اعلی درجے اور ایسے ہوں جنہیں نافذ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کیو سی آئی اور جی ای ایم (گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس) کو مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ جی ای ایم پورٹل پر تمام گراں قدر مصنوعات کو کوالٹی کا سرٹی فکیٹ حاصل ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(12-06-2020)
U-3242
(Release ID: 1631293)
Visitor Counter : 240