ارضیاتی سائنس کی وزارت

ممبئی کے لئے سیلاب انتباہ نظام


آئی فلوز ممبئی کو جدید ترین یونیفائیڈ سیلاب انتباہ کے لئے خصوصی طور پر حد سے زیادہ بارش کے واقعات اور طوفانوں کے دوران ممبئی کے لئے ابتدائی انتباہ کا انتظام کیا گیا

کارپوریشن مہاراشٹر حکومت نے ممبئی کے لئے یونیفائیڈ سیلاب انتباہ نظام جسے آئی فلوز ممبئی کہا گیا ، فروغ دینے کے لئے وزارت ارتھ سائنس سے درخواست کی

Posted On: 11 JUN 2020 6:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11جون 2020/ تبدیلی آب و ہوا کے سبب  بڑھتے ہوئے درجہ حرارت  اور مانسون سائیکل میں تبدیلی کے ذریعہ  ہندستان میں زیادہ بارشیں ہونے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ ریاست ، مہاراشٹر کی راجدھانی  اور ہندستان کی معاشی  دارالحکومت  ممبئی مہانگری کو طویل مدتی بارش سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب سیلاب کی مار جھیل رہی ہے اور 19 اگست  2017 کو سیلاب سے جو جھنجھنا پڑا  جس کی وجہ سے  اپنے پانی کی نکاسی کے باوجود شہر تھام گیا ، 26 جولائی 2005  کوآئے  سیلاب کی یادیں  شاید  ممبئی کے ہر شہری کے ذہن میں تازہ ہوجاتی ہوں گی جب شہر میں 100 سال کی مدت میں سے سب سے زیادہ  94 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے شہر پوری طرح اپاہج ہو کر رہ گیا ۔  سیلاب کی تیاری کے طور پر لوگوں کوخبردار کیا جانا چاہے تاکہ وہ سیلاب آنے سے پہلے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہوسکیں۔

 سیلاب کے امکانات والے شہر میں احتیاطی اقدام اٹھانے کے لئے گریٹر ممبئی میونسپل کارپوریشن  مہاراشٹر حکومت نے ممبئی کے لئے یونیفائیڈ سیلاب انتباہ نظام جسے آئی فلوز ممبئی کہا گیا ، فروغ دینے کے لئے وزارت ارتھ سائنس سے درخواست کی۔ وزارت ارتھ سائنس نے گریٹر ممبئی   میونسپل کارپوریشن کے نزدیک ، تال میل سے وزارت کے اندر دستیاب محکمہ جاتی صلاحیت کی بنا پر جولائی 2019 میں آئی فلوز ممبئی  کی تشیکل دی۔ آئی فلوز ممبئی کو ممبئی شہر کے لئے جدید ترین یونیفائیڈ سیلاب انتباہ کے لئے خصوصی  طور پر حد سے زیادہ بارش کے واقعات اور طوفانوں کے دوران ممبئی کے لئے ابتدائی انتباہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

آئی فلوز ایک موڈلولر ڈھانچے پر بنایا گیا ہے اور اس میں ڈیٹاایسی ملیشن سیلاب، انڈیوشن ، ونسیربلٹی (غیر محفوظ) خطرے ، پھیلاؤ (ڈسی منیشن ماڈیول اور ڈسیشن سپورٹ سسٹم جیسے 7 ماڈیول ہیں، سسٹم میں این سی ایم آر ڈبلیو ایف ، اائی ایم ڈی سے موسم ماڈل ، آئی آئی ٹی ایم ، ایم سی جی ایم او ر آئی ایم ڈی کے ذریعہ قائم بارش گیج نیٹ ورک اسٹیشنوں سے علاقائی ڈیٹا،  اراضی کے استعمال پر تھیمیسٹک لیٹر، ایم سی جی ایم کے بنیادی  ڈھانچے وغیرہ مہیا کرائے گئے ہیں۔  موسم ماڈل کے انساپٹ کی بنیاد پر  برسات، کو بہتے پانی میں بدلنے اور ندی نظاموں میں باؤ یا فلوان پٹ مہیا کرانے کے لئے  ہائیڈرولوجیکل  ماڈل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ ، ممبئی  ایک جزیزہ شہر ہے،جس کی کنیکٹویٹی سمندر کے ساتھ ہے، اس لئے شہر پر مدوجزر اور طوفان کے اثر شمار کرنے کے لئے ہائیڈرو  ڈائنامک ماڈل اور طوفان  اضافے کو ماڈل کا استعمال کیا جاتا ہے، اس نظام میں شہرکے اندر شہری پانی نکاسی کا پتہ لگانے اور سیلاب زدہ  علاقوں کی قبل از پیش گوئی کی پروویژنز  ہیں، جن کو فائنل سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ این سی سی آر کے ذریعہ ایم سی جی ایم   اور آئی  ایم ڈی، ممبئی کے تعاون سے میتی، دھیسر، اور شیوارا ، پوئسر اولہاس جھیلوں اورکریکس سبھی دریاؤں سے ریور بیتھی میٹری ڈیٹا  لیا گیاتھا۔ زمینی شکل، اراضی کے استعمال ، بنیادی  ڈھانچہ آبادی، ایم سی جی ایم کے ذریعہ دستیاب، کرائے گئے تھے اور جی آئی ایس  میں تھیمیٹک لیئرس کا استعمال کرکے وارڈ کی سطحپر سیلاب کی صورتحال کا صحیح  اندازہ لگانے کے لئے اسے ڈسپژن سپورٹ سسٹم میں جوڑا گیا تھا، سیلاب کی رابطہ میں آنےوالے عوامل کے نقصان اور خطرے کا اندازہ لگانے کےلئے ایک ویب جی آئی ایس  پر ممبئی ڈیسیژن سپورٹ  سسٹم  تیار کیا گیا ہے۔

 سیلاب انتباہ نظام کا باقاعدہ طور پر آغاز ،12 جون  2020 کو عزت مآب  جناب ادھوجی بالا صاحب ٹھاکرے، وزیراعلی مہاراشٹر  حکومت  اور ڈاکٹر ہرش وردھن، مرکزی وزیر صحت او ر خاندانی بہبود ، سائنس اور ٹکنالوجی ، وزیر برائے ارتھ سائنس ، بھارتی حکومت  کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-3218


(Release ID: 1631286) Visitor Counter : 205