جل شکتی وزارت

حکومت ہند نے سال 21-2020 کے دوران مہاراشٹر میں جل جیون مشن کے نفاذ کیلئے 1829 کروڑ روپئے منظور کیے


مہاراشٹر نے سال 24-2023 تک ریاست کے سبھی کنبے کو 100 فیصد نل کنکشن فراہم کرنے کی اسکیم بنائی ہے

Posted On: 11 JUN 2020 5:48PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے پچھلے برس شروع کیے گئے ایک فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن کا مقصد سبھی دیہی کنبے کو باقاعدگی کے ساتھ اور طویل عرصے تک مناسب مقدار میں اور اعلیٰ معیار کا پینے کیلئے نل کاپانی فراہم کرانا ہے۔ مختلف ریاستیں سال 2024 تک یہ کام پوراکرنے کے مقصد سے اس حوصلہ افزا پروگرام کو لاگو کررہی ہیں تاکہ اس کے لئے دیہی خواتین بالخصوص لڑکیوں کی مشکلات اور پریشانیوں کو کم کرکے  دیہی باشندوں کے زندگی کے معیار کو بہتر کیا جاسکے۔

مہاراشٹر نے غور وخوض کرنے اور منظوری کیلئے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کو سالانہ ایکشن پلان پیش کیا۔ مہاراشٹر نے سال 24-2023 تک اپنے ریاست کے سبھی  خاندانوں کو 100 فیصد نل کنکشن مہیاکرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مہاراشٹر میں 1.42 کروڑ دیہی کنبے میں  53.11 لاکھ کنبوں کو پہلے ہی نل کنکشن فراہم ہوچکے ہیں۔ ریاست سال 21-2020 میں 31.30 لاکھ کنبے کو نل کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

ریاست نے موجودہ 8268پائپ والے پانی کی سپلائی اسکیموں کے احیاء اور توسیع کرنے کی یوجنا بنائی ہے جس سے کہ 22.35 لاکھ خاندانوں کو نل کنکشن اسی سال دیا جاسکے اور بقیہ 9 لاکھ خاندانوں کو نئی اسکیموں کے توسط سے نل کنکشن فراہم کیا جاسکے۔ ریاست کو یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ ان سبھی کاموں کو مہم کے انداز میں پورا کرے تاکہ سماج کے غریب اور حاشیے پر رہنے والے طبقات کے بقیہ خاندانوں کو جلد ہی نل کنکشن مل سکے۔ ریاست نے 31دسمبر 2020 تک اپنی 100فیصد غیرمعیاری پانی والے  گاؤں کو شامل کرنے کی یوجنا بنائی ہے۔ سبھی گھروں کا احاطہ کرنے کی اسکیم  بناتے  وقت پانی کی کمی والے علاقوں، غیر معیاری پانی والے علاقوں، ایس سی/ ایس ٹی کی اکثریت والی بستیوں / گاؤں ، امنگوں والے اضلاع ، سانسد آدرش گرامین یوجنا کے تحت آنے والے گاؤں بالخصوص کمزور قبائلی گروپوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

حکومت ہند نے سال 21-2020 کے دوران اس ریاست میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ کیلئے  1828.92 کروڑ روپئے کی رقم کو منظوری دی ہے۔ ریاست کے پاس موجود 285.35 کروڑ روپئے کی خرچ نہ کی گئی رقم ، بقیہ رقومات اور اس سال کے لئے مرکز کے ذریعے مختص کردہ رقم نیز ریاست کی حصے داری  کے ساتھ کُل ملاکر 3960 کروڑ روپئے اس ریاست کے پاس جے جے ایم کیلئے سال 21-2020 کے دوران دستیاب رہیں گے۔ اس کے علاوہ پندرہویں مالیاتی کمیشن نے ریاست کو 5827 کروڑ روپئے کے گرانٹس دیے ہیں جسے ان پر ضروری طور پر خرچ کیاجائیگا۔ (الف) پینے کے پانی کی سپلائی، بارش کے پانی کا تحفظ اور پانی کی ری سائیکلنگ اور (ب)صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کے درجے کو قائم رکھنا۔

آئین کی 73ویں ترمیم کے جذبے کا خیال رکھتے ہوئے جے جے ایم کے تحت مقامی  گاؤں کمیونٹی / گرام پنچایتوں اور یوزرس گروپوں کو گاؤں میں پانی کی سپلائی کے نظام کےبندوبست، نفاذ ، انتظام وانصرام ،کام کاج اور رکھ رکھاؤ میں شامل کیاجارہا ہے تاکہ پینے کے پانی کا تحفظ حاصل کرنے کیلئے طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔ سبھی گاؤں میں جل جیون مشن کو صحیح معنوں میں عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کیلئے کمیونٹی تعاون کے ساتھ آئی ای ای سی مہم چلائی جانی ہے۔ رضاکار تنظیمیں اور خود امدادی گروپ اس کے لئے معاشرے کو ایک جٹ کرنے میں اہم کردار نبھائیں گے۔

جل جیون مشن کے تحت  کمیونٹی کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اگلی قطار میں رہنے والے کارکنوں کی سرگرم شراکت داری کے ذریعے  پانی کے معیار پر نظر رکھنے کیلئے زور دیا جارہا ہے۔ ہر ایک گاؤں میں 5 افراد بالخصوص خواتین کو تربیت فراہم کرائی جارہی ہے۔ دیہی علاقوں میں مہیا کرائے جارہے  پانی کے معیار کا تجزیہ کی جانچ کرنے کیلئے  اسکول اور کالجوں کے طلباء کو فیلڈ ٹیسٹ کٹ کا استعمال کرنے کیلئے تحریک دی جارہی ہے۔ہر ایک پانی کے ذریعے کا سال میں ایک بار طبعی اور کیمیکل پیمانوں کیلئے اور دو بار بیکٹریولوجیکل جراثیم کیلئے جانچ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

گاؤں کی سطح پر انتظام وانصرام کیلئے ہر ایک گرام پنچایت میں، جے پی یا ان کی ذیلی کمیٹی  یعنی گرام جل اور سوچھتا کمیٹیوں یا پانی سمیتیوں کی تشکیل کی گئی ہے۔ گاؤں کے گاؤں ایکشن پلان کی بنیاد پر ریاست کیلئے سالانہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ریاست کے پانی کے متعدد وسائل کو مضبوط بنانے، ایکیفرری چارج اورگرے واٹر مینجمنٹ سے متعلق کام کرنے کیلئے ایم جی نریگا یوجنا، پندرہویں مالیاتی کمیشن کے گرانٹس سے لیکر دیہی مقامی اکائیوں، ایس بی ایم، سی اے ایم پی اے ضلعی معدنیاتی ترقیاتی فنڈ،مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈ جیسے مختلف وسیلوں سے ر قم اکٹھا کرنے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

موجودہ کووڈ-19 کے حالات کے دوران حکومت کی کوشش ہے کہ دیہی گھرانوں میں ترجیحی بنیاد پر نل کنکشن فراہم کرائے جائیں تاکہ دیہی باشندوں کو عوامی اسٹینڈ پوسٹوں سے پانی لانے اور لمبی قطار میں کھڑے ہونے کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ حکومت کامقصد ہے کہ سماج کے غریب اور حاشیے پر رہنے والے لوگوں کو ان کے گھر کے اندر نل کنکشن کے ذریعے پانی ملے اور وہ اسٹینڈ پوسٹ پر جانے سے بچیں اور سماجی دوری یقینی ہوسکے جس سے دیہی کمیونٹی  کو انفیکشن سے بچایا جاسکے۔

ریاست کے ذریعے اچھی طرح سے لاگو کیا گیا جل جیون مشن دراصل دیہی خواتین کیلئے  خوشی کا باب ہے جس کے تحت گھرکے احاطے میں پانی مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ دیہی خواتین کے انمول وقت کی بچت کرکے اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے اور دیہی معاشرے کے عمومی صحت کو بہتر کرنے پر فوکس کیا جاتا ہے۔

 

 

****************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3222



(Release ID: 1631130) Visitor Counter : 154