سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمےنے عام پالیسی اور بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ سائنس کمیونیکیشن فورم قائم کیا
Posted On:
11 JUN 2020 3:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 جون 2020، سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے نے سرکاری شعبے کے مختلف سائنس کمیونی کیشن اداروں اور ایجنسیوں کے درمیان بات چیت تعاون اور تال میل کی سہولت فراہم کرانے کے مقصد سے ایک مشترکہ شائنس کمیونیکشن سائنس کی تشکیل کی ہے۔
یہ فورم مختلف اداروں میں سائنس کمیونی کیشن کی کوششوں کو ایک مقام پر لانے اور ایک قومی سائنس کمیونی کیشن فریم ورک تیار کرنے کے آخری مقصد کو پورا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ایک عام پالیسی اور بہترین طریقے اختیار کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اس میں سائنس اور ٹکنالوجی کے علاوہ زراعت ، صحت، ثقافت، دفاع، خلا، ایٹمی توانائی اور اطلاعات و نشریات سمیت مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسروں کی نمائندگی ہوگی۔
سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے بتایا کہ یہ فورم ملک میں عوام کے درمیان سائنسی بیداری پھیلانے اور سائنسی رجحان پیدا کرنے ، جس سے کہ ایک اختراع پر چلنے والے معاشرے کی تعمیر کرنے کے لئے میکرو اور مائیکرسطح پر سائنس کمیونی کیشن پروگرامو ں کی موثر منصوبہ بندی اور نفاذ کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کا کام کرے گا جو کہ آتم نربھر بھارت کے لئے ایک ایکو سسٹم تیار کرنے میں معاون ہو گا۔
ہندوستان میں سائنس کمیونی کیشن کے معاملے میں ایک بہت زبردست تنظیمی ڈھانچہ ہے۔ سائنس کمیونی کیشن کی ترقی اور فروغ کے لئے کم سے کم 5 قومی تنظیمیں کام کررہی ہیں۔ ان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ریسارسز 1991 ، قومی بھابھا سینٹر فار سائنس ایجوکیشن (1974) نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (1978) اور نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹکنالوجی کمیونی کیشن (1982) اور وگیان پرسار (1989) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سائنسی تنظیموں میں ان کے اپنے سائنس کمیونی کیشن کے شعبے ہیں۔ ان اداروں میں سی ایس آئی آر ، آئی سی اے آر ، آئی ای ایم آر، ڈی آر ڈی او، ڈی اے ای، اسرو، سائنس سیل ، اے آئی آر وغیرہ شامل ہیں۔ تقریباً تمام قومی تجربہ گاہوں اور سائنسی اداروں میں سائنس کمیونی کیشن اور عوام تک اپنی بات پہنچانے کےلئے کسی نہ کسی طرح کا ادارہ جاری میکانزم موجود ہے۔
یہ تنظیمیں مختلف طریقوں اور ذرائع سے عوام تک سائنس کمیونی کیشن پہنچانے میں تعاون کررہی ہیں۔ لیکن بڑے پیمانے پر عام پالیسیاں تیار کرنے اور اختیار کرنے اور بہترین طریقے اختیار کرنے کےلئے بات چیت کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ملک گیر سطح پر تال میل کے ساتھ اجتماعی پروگرام چلانے کے لئے ان کے مشترکہ نفاذ اور یکجائی کی ضرورت ہے۔جس سے ایک قومی سائنس کمیونی کیشن فریم ورک تیار ہوسکتاہے۔
(مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم ڈاکٹر منوج کمار پٹیریا ، صلاح کار اور سربراہ این سی ایس ٹی سی mkp[at]nic[dot]in ، موبائل 9868114548 سے رابطہ کریں)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(11-06-2020)
U-3215
(Release ID: 1631039)
Visitor Counter : 179