وزارتِ تعلیم

پہلی سے بارہویں کلاس تک کے لیے این سی ای آر ٹی کے تمام ٹی وی چینلوں پر ٹیلی کاسٹ کیے جانے والے ای- تعلیم کے مواد کے بارے میں این سی ای آر ٹی اور روٹری انڈیا نے ایچ آر ڈی مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر ڈیجیٹل اعتبار سے دستخط کیے


طلبا تک معیاری تعلیم اس مفاہمت نامے کے ذریعے مؤثر طور پر پہنچے گی- جناب نشنک

Posted On: 09 JUN 2020 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جون، 2020،                 ای- تعلیم کو زیادہ تعمیری بنانے کی خاطر این سی ای آر ٹی اور روٹری انڈیا نے پہلی سے بارہویں کلاس تک کے ای-تعلیم کے مواد کے بارے میں جو این سی ای آر ٹی کے تمام ٹی وی چینلوں پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا مرکزی ایچ آر ڈی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک کی موجودگی میں آج نئی دلّی میں ایک مفاہمت نامے پر ڈیجیٹل اعتبار سے دستخط کیے۔ تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انیتا کاروال  نے بھی اس ڈیجیٹل تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران مرکزی ایچ آر ڈی وزیر نے کہا کہ وہ این سی ای آر ٹی اور روٹری کلب کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کا اعلان کرنے سے خوش ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ کووڈ-19 کے دوران روٹری انڈیا ہمیونیٹی  فاؤنڈیشن اور این سی ای آر ٹی کے درمیان ایچ آر ڈی کی وزارت کی نگرانی اور حمایت سے ہونے والے تال میل کے ذریعے یہ یقینی بن سکے گا کہ ای-تعلیم این سی ای آر ٹی کے منظور شدہ مواد کے ساتھ پورے ملک کے بچوں تک پہنچے۔

جناب نشنک نے کہا کہ  یہ معلوم ہوکر بڑی خوشی ہوئی کہ ودیا دان 2.0 کے تحت روٹری انٹرنیشنل تمام مضامین میں پہلی سے بارہویں کلاس تک کے طلبا کے لیے ہندی زبان میں این سی ای آر ٹی کو ای- مواد فراہم کرے گا۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یہ مواد اعلیٰ قسم کا ہے اور بہت اونچے معیار کا ہے۔ اس سے ہمارے تمام بچوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ جناب نشنک نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ روٹری انٹرنیشنل خصوصی ضرورت رکھنے والے بچوں کے لیے مواد فراہم کرے گا اور بالغوں کے تعلیمی مشن میں بھی پوری طرح ساتھ دے گا۔ یہ ادارہ ٹیچروں کو تربیتی مواد (جس میں پیشے وارانہ ترقی بھی شامل ہے) بھی فراہم کرے گا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مارچ 2020 سے جب سے کہ کورونا وائرس کو ایک وبائی بیماری قرار دیا گیا ہے، پڑھنے والے ٹیچر، والدین اور پوری تعلیمی برادری بری طرح متاثر تھی۔ اس پس منظر میں ایچ آر ڈی کی وزارت بہترین تعلیمی نظام کو ترقی دینے کی انتھک کوشش کرتی رہی ہے۔ ایک ایسا تعلیمی نظام جو بھارت کی اخلاقی اقدار  سے مطابقت رکھتا ہو اور جس کے مضبوط ستونوں میں ٹیکنالوجی اور اختراع شامل ہوں۔

جناب نشنک نے کہا کہ ہم نے ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے طلبا تک پہنچنے کا پختہ ارادہ کر رکھا ہے جہاں انٹرنیٹ یا موبائل کنیکٹیویٹی دستیاب نہیں ہوگی وہاں یہ مفاہمت نامہ اس سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس مفاہمت نامے کے ذریعے معیاری تعلیم زیادہ مؤثر طور پر طلبا تک پہنچے گی۔

تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انیتا کاروال  نے مختلف زبانوں میں پہلی سے بارہویں کلاس تک کے طلبا کے لیے اعلیٰ معیار کا ای-تعلیمی مفاد فراہم کرنے میں روٹری انڈیا ہمیونیٹی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

مفاہمت نامے پر این سی ای آر ٹی کے ڈائرکٹر پروفیسر ہروشی کیش سینا پتی نے این سی ای آر ٹی کے جوائنٹ ڈائرکٹر  پروفیسر امریندر بہیڑا نے دستخط کیے جبکہ روٹری انڈیا کی طرف سے ذاتی طور پر ڈائرکٹر روٹری انڈیا واٹر مشن جناب رنجن دھینگرا نے دستخط کیے۔

فی الحال یہ مواد ہندی (اور پنجابی)میں فراہم ہے اور اس پر 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اندازاً 10 کروڑ طلباکے لیے فوری طور پر عمل کیا جائے گا۔ مواد کے دانشورانہ حقوق روٹری کے پاس ہوں گے۔ اور این سی ای آر ٹی کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ اس مواد کو این سی ای آر ٹی کے ذریعے تمام علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرایا جاسکے۔ یہ کام چند مہینوں میں مکمل ہوجائے گا۔

سال 2021-22 کے لیے روٹری انٹرنیشنل کے صدر جناب شیکھر مہتا نے کہا ‘‘روٹری نے اپنے ساتھیوں کے ذریعے پہلی سے بارہویں کلاس تک کے لیے تعلیمی مواد تیار کیا ہے اور ہم اسے قوم کو مفت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ روٹری کے پاس ای-تعلیم کا وسیع تجربہ ہے کیونکہ اس نے پچھلے پانچ برسوں میں پورے ملک میں 30000 ہزار سے زیادہ سرکاری اسکولوں میں ای-تعلیم کا سافٹ ویئر / ہارڈ ویئر نصب کیا ہے۔

. '****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3164

 



(Release ID: 1630700) Visitor Counter : 160