وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ میں انڈیجینس ایئر بورن ریسکیو پوڈ آئسولیٹیڈ ٹرانسپورٹیشن (اے آر پی آئی ٹی) شامل کیا گیا

Posted On: 08 JUN 2020 6:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8 جون 2020،      ہندوستانی فضائیہ نے ایئر  بورن ریسیو پوڈ فار آئیسولیٹیڈ ٹرانسپورٹیشن  (اے آر پی آئی ٹی)  ڈیزائن کیا، تیار کیا اور اسے فضائیہ میں شامل کیا ۔ اس پوڈ کو  اونچے مقامات  الگ تھلگ مقامات اور  دور دراز کے مقامات سے  کووڈ۔ 19  سمیت متعدی امراض  کے مریضوں کو نکالنے کے لئے استعمال کیاجائے گا۔

کووڈ، 19 کو عالمی وبا قرار دیئے جانے کو وقت سے ہی ہندوستانی فضائیہ   فضائی  راستے سے مریضوں کو نکالنے  کے  ایسے نظام کی ضرورت محسوس کررہی  تھی جس میں ہوائی سفر کے دوران کووڈ۔ 19 کے مریض سے بیماری کے پھیلنے کو روکنے کی سہولت ہو۔ اس کا پہلا نمونہ  3 بی آر ڈی اے ایف میں تیار کیا گیا اور اس میں مختلف تبدیلیاں کی گئیں۔وزیراعظم کی ‘آتم نربھر بھارت’  کی اپیل  کی حمایت میں  اس پوڈ کو تیار کرنے کےلئے  صرف ہندوستانی ساز و سامان ہی استعمال کیا گیا۔ ملک میں ڈیزائن کیا گیا یہ نظام محض 60 ہزار روپے کی لاگت میں تیار ہوا ہے  جو کہ 60 لاکھ روپے کی لاگت کے  درآمد کئے جانے والے نظام  کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

اس نظام کو تصدیق شدہ فضائی میٹیریل سے ایک ہلکے آئسولیشن سٹم کے  طور  پر تیار کیا گیا ہے۔یہ مریضوں کے لئے زیادہ وزیبلٹی کے واسطے  ایک شفاف اور پائیدار  کاسٹ پرس پیکس سے تیار کیا گیا جو کہ موجودہ ماڈلوں سے زیادہ بڑا اونچےاورچوڑا  ہے۔ آئسولیشن سسٹم  میں  مریض کے لئے موافق ہوا کی تبدیلی  اور طبی نگرانی کے آالات  اور  موجود ہیں اور یہ ہوا دار ہیں۔ اس کے علاوہ  یہ  فضائی عملے ، زمینی عملے اور مریض کی منتقلی  کے کام میں لگے ہوئے  ہیلتھ کیئر  ورکرس کو  انفیکشن کے خطرے سے بچانے کے لئے  آئسولیشن چمبر میں تسلسل کے ساتھ  ایک اونچامنفی دباؤ  پیدا کرتا ہے۔  اے آر پی آئی ٹی  ہائی ایفی شیئنسی پارٹیکولیٹ  ایئر (ایچ ای پی اے)  ایچ ۔ 13 کلاس فلٹرس  استعمال کرتا ہے اور  ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹر کا استعمال کرتے ہوئے انویسیو وینٹی لیشن کو سپورٹ کرتا ہے۔ڈیزائن کی ضرورتیں  صحت اور اور خاندانی بہبود کی وزارت ، این ااے بوی ایچ  اور  سینٹر فار ڈیزیز کنٹرل (سی ڈی سی)  امریکہ  کے  ذریعہ جاری کئے گئے رہنما خطوط پر مبنی ہیں۔ اب تک ہندوستانی فضائیہ میں کل 7 اے آر پی آئی ٹی  شامل کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BZ6Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SHKO.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

 

U-3141

                          



(Release ID: 1630482) Visitor Counter : 213