دیہی ترقیات کی وزارت

مالی سال 2020-21 کے دوران مہاتما گاندھی نریگا کے تحت اب تک کی  سب سے زیادہ  101500 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی؛31492 کروڑ روپئے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں


اس مالی سال میں اب تک 6.69 کروڑ افراد کو کام فراہم کیا جاچکا ہے؛ مئی 2020 میں جن لوگوں کو کام فراہم کیا گیا ان کی اوسط تعداد 2.51 کروڑ یومیہ ہے جو کہ پچھلے سال مئی میں دیئے  کیے گئے کام سے 73 فیصد زیادہ ہے

سال 2020-21 کے دوران اب تک کل ملاکر 10 لاکھ کام مکمل ہوچکے ہیں؛ پانی کے تحفظ اور آبپاشی، پودے لگانے، باغبانی اور روزی روٹی کو آگے بڑھانے کے لیے انفرادی طور پر فائدہ پہنچانے کے کاموں پر توجہ دی جارہی ہے

Posted On: 08 JUN 2020 9:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جون، 2020،                 موجودہ مالی سال 2020-21 کے دوران مہاتما گاندھی نیشنل رورل امپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس) کے تحت 101500 کروڑ روپئے مختص کرنے کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مخصوص کی گئی رقموں میں یہ اب تک کہ سب سے زیادہ رقم ہے۔

سال 2020-21 میں 31493 کروڑ روپئے  کی رقم پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے جو موجودہ مالی کے بجٹ تخمینے کے 50 فیصد سے زیادہ ہے۔

اب تک کل ملاکر 60.80 کروڑ  کام کے دن  مہیا کیے جاچکے ہیں اور 6.69 کروڑ لوگوں کو کام فراہم کیا گیا ہے۔مئی 2020 کے دوران جن لوگوں کو کام فراہم کیا گیا ان کی اوسط تعداد یومیہ 2.51 کروڑ بنتی ہے۔ یہ تعداد پچھلے سال مئی کی متعلقہ تعداد سے 73 فیصد زیادہ ہے جو 1.45 کروڑ افراد یومیہ تھی۔

موجودہ مالی 2020-21 کے دوران کل ملاکر 10 لاکھ کام مکمل ہوچکے ہیں۔ پانی کے تحفظ اور آبپاشی ، پودے لگانے، باغبانی اور روزی روٹی کو آگے بڑھانے کے لیے انفرادی طو رپر فائدہ پہنچانے کے کاموں پر مسلسل  زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3148



(Release ID: 1630423) Visitor Counter : 210