جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ کو ریاست میں جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے خط لکھا

Posted On: 08 JUN 2020 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/جون 2020 ۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر ریاست میں جل جیون مشن کی سست رفتار پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ برس جل جیون مشن (جے جے ایم) کی شروعات کی تھی، جس کا مقصد 2024 تک ہر دیہی کنبے کو گھریلو نل کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) کے توسط سے پینے کا محفوظ پانی دستیاب کراکر دیہی لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ پینے کے پانی کے شعبے میں غیر مرکزیت، مانگ سے تحریک یافتہ ، گاؤں / بستی کی سطح پر کمیونٹی کے زیر بندوبست پانی کی سپلائی سے متعلق اسکیمیں یکسر تبدیلی والے پروگرام کی شکل میں جانی جاتی ہے۔

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے خط میں شمال مشرقی بھارت کی ترقی کے تئیں مرکزی حکومت کی عہد بستگی کا ذکر کیا۔ جل جیون مشن کے لئے رقم، دستیاب کرائے گئے گھریلو نل کنکشن اور دستیاب رقم کے استعمال کی بنیاد پر حکومت ہند کے ذریعے دستیاب کرائی جاتی ہے۔ سال 2019-20 میں 75000 گھروں میں نل کنکشن دینے کا ہدف مقرر تھا، لیکن اب تک صرف 2000 گھروں میں نل کنکشن دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ناگالینڈ کو سال 2019-20 میں 56.49 کروڑ روپئے الاٹ کئے گئے تھے، جس میں سے ریاست محض 23.54 کروڑ روپئے ہی خرچ کرسکی ہے۔ خط کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سال 2020-21 میں ناگالینڈ کے لئے مختص 56.49 کروڑ روپئے کو بڑھاکر 114.09 کروڑ روپئے کردیا گیا ہے اور 32.95 کروڑ روپئے کے شروعاتی بیلنس کے ساتھ ناگالینڈ کے پاس جل جیون مشن کے لئے مرکزی فنڈ سے 147.04 کروڑ روپئے کی یقینی فراہمی ہے۔ اس میں ریاست کے حصے کو جوڑ دیا جائے تو ریاست کے پاس جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے سال 2020-21 کے دوران 163 کروڑ روپئے ہوں گے۔ جل شکتی کے وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک دیہی کنبے کو پینے کے لائق پانی دستیاب کرانا قوم ترجیح ہے اور ریاست کو پابند وقت طریقے سے اس ہدف کو مکمل کرنے کے لئے کوشش کرنا چاہئے۔

جناب شیخاوت نے ناگالینڈ کے گاؤوں میں باقی بچے گھروں میں گھریلو نل کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) دینے کے لئے موجودہ واٹر سپلائی سسٹم میں کچھ ترمیم کرنے /جوڑنے کے ساتھ ساتھ مقررہ وقت کے اندر جل جیون مشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ سے ریاست کے ان 1334 گاؤوں جہاں موجودہ پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی کی اسکیموں کو، نافذ کیا جارہا ہے، کام میں تیزی لانے کی درخواست کی، تاکہ سماج کے غریب اور محروم طبقے کو جلد سے جلد نل کنکشن مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ توقعاتی اضلاع، درج فہرست ذات / درج فہرست قبائل کی اکثریتی آبادی والے گاؤوں / بستیوں اور سانسد آدرش گرام یوجنا کے تحت آنے والے گاؤں میں جل جیون مشن کے کام کو ترجیح دی جانی ہے۔

جناب شیخاوت نے واٹر سپلائی نظامات کی طویل مدتی دستیابی کے لئے موجودہ پینے کے پانی کے ذرائع کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لئے منصوبہ بندی گاؤں کی سطح پر ہونی چاہئے اور ہر گاؤں کے لئے ولیج ایکشن پلان (وی اے پی) کو منریگا، ایس بی ایم / پی آر آئی کو پندرہویں مالی کمیشن، سی اے ایم پی اے فنڈ، لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں کے ذریعے دستیاب وسائل کو ملاکر تیار کیا جانا چاہئے۔

جناب شیخاوت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پینے کے پانی کے متعلق تحفظ کے حصول کے لئے پانی کی طویل مدتی دستیابی کو یقینی بنانے کے مقصد سے گاؤں میں واٹر سپلائی سسٹم کا منصوبہ، نفاذ، بندوبست، آپریشن اور رکھ رکھاؤ میں مقامی ولیج کمیونٹی / گرام پنچایتوں یا یوزر گروپوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

سال 2020-21 میں ناگالینڈ کو پی آر آئی کے لئے پندرہویں مالیاتی کمیشن گرانٹس کی شکل میں 125 کروڑ روپئے الاٹ کئے گئے ہیں اور اس رقم کا 50 فیصد لازمی طور پر واٹر سپلائی اور صفائی ستھرائی کے لئے استعمال کیا جانا ہے۔ سوچھ بھارت مشن (جی) کے تحت دستیاب رقم کا استعمال گرے واٹر ٹریٹمنٹ اور رِی یوز کاموں کے لئے کیا جانا ہے۔

کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر یہ اہم ہے کہ لوگ عوامی اسٹینڈ – پوسٹ / پبلک واٹر سورسیز پر بھیڑ نہ لگائیں۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سبھی گاؤں میں گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے کے لئے پانی کی سپلائی کا کام تیز کریں، تاکہ ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنے یعنی سوشل ڈسٹینسنگ میں مدد ملے اور اس سے مقامی لوگوں / مہاجرین کو روزگار مل سکے اور دیہی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہو۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ کو ریاست کو 100 فیصد ایف ایچ ٹی سی ریاست بنانے میں اپنا مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3139

08.06.2020



(Release ID: 1630379) Visitor Counter : 131