جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے آسام میں جل جیون مشن پر عمل درآمد کے بارے میں تشویش ظاہر کی

Posted On: 05 JUN 2020 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05جون  2020  /  جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آسام کے وزیر اعلیٰ کو ایک خط لکھ کر ریاست میں  جل جیون مشن پر سُست رفتار پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ مشن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  طرف سے شروع کیا گیا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد دیہی عوام کو 2024  تک ہر دیہی گھر میں پینے کا پانی پہنچا کر ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ زندگی میں تبدیلی لانے والے اس مشن سے خدمات بہم پہنچانے کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے ۔ جیسا کہ جے جے ایم کے تحت کہا گیا ہے کہ ایک غیر مرکوز  مانگ پر مبنی  جس کا انتظام خود لوگوں کی طرف سے کیا جائے گا۔ پانی کی سپلائی کی ایک اسکیم گاؤں کی سطح پر شروع کی گئی ہے،  جس سے  بھارت میں پینے کے پانی کے شعبے میں تبدیلی لانے میں  مدد ملے گی۔

اپنے خط میں جناب شیخاوت دوہرایا ہے کہ مرکز ی حکومت ریاستی سرکار کو اس نشانے کو حاصل کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے عہد بند ہے۔ جل جیون مشن کے لیے حکومت ہند کی طرف سے فنڈ مہیا کیا جاتا ہے ۔ 20-2019  میں  12 لاکھ 45 ہزار گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرانے کا نشانہ تھا جبکہ صرف 48 ہزار 852 گھروں کو یہ کنکشن فراہم کیے گیے۔ آسام کو 20-2019 میں 694 اعشاریہ تین چار کروڑ روپے مختص کیے گیے تھے جن میں سے ریاست میں صرف 392  اعشاریہ  تین چھ کروڑ روپے صرف کیے۔

جناب شیخاوت نے اپنے خط میں زور دے کر کہا ہے کہ ہر دیہی گھر کو پینے کا پانی فراہم  کرانا ایک قومی ترجیح کا کام ہے اور اس مشن کو آگے لے جانے کے لیے آسام کو دیئے جانے والے فنڈ میں  اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے یہ فنڈ 694  اعشاریہ تین چار کروڑ روپے تھا لیکن  2010 سے 2021 میں اس فنڈ میں اضافہ کر کے اسے 1407 اعشاریہ صفر سات کر دیا گیا ہے۔

کووڈ – 19 وبا کے تناظر میں یہ بات اہم ہے کہ لوگ پانی لینے کی جگہوں پر جمع نہ ہوں۔ آسام کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سبھی گاؤوں میں پانی کی سپلائی کا کام شروع کریں تاکہ سبھی گھروں میں پانی کے کنکشن فراہم ہو سکیں جس سے سماجی طور پر ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی ساتھ مقامی لوگوں کو یا مائیگرینٹ کارکنوں کو روز گار کے موقع مل سکیں گے اور دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔06

U – 3094

 



(Release ID: 1630007) Visitor Counter : 138