وزارت دفاع
وزارت دفاع ایم او ڈی نے آرڈیننس فیکٹر بورڈ (او ایف بی) کو کارپوریشن بنانے پر او ایف بی کے ملازمین کی انجمنوں کے ساتھ مذاکرات شروع کئے
Posted On:
05 JUN 2020 7:30PM by PIB Delhi
وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے دفاعی پیداوار کے محکمہ(ڈی ڈی پی) کی ایک اعلیٰ سطحی سرکاری کمیٹی (ایچ ایل او سی)نے ملازمین کی فیڈریشنوں ، یونینوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے سلسلے میں پہل کردی ہے، تاکہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کو کارپوریشن بنانے سے متعلق ملازمین کی تشویش کو دور کیا جاسکے۔
ڈی ڈی پی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وی ایل کنتھا راؤ کی سربراہی میں کمیٹی نے ایم او ڈی کے سینئر اور فوجی افسروں کے ہمراہ ملازمین کی 3 انجمنوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگیں کیں۔ ان انجمنوں میں کنفڈریشن آف ڈیفنس، تسلیم شدہ ایسوسی ایشن (سی ڈی آر اے)، انڈین آرڈیننس فیکٹریز، گزیٹیڈ آفیسر ایسوسی ایشن(آئی او ایف جی او اے) اور نیشنل ڈیفنس گروپ بی گزیٹیڈ آفیسرس ایسوسی ایشن(این ڈی جی بی جی او اے) شامل ہیں۔ ان میٹنگوں میں تمام شراکت داروں کو شامل کرنےکے ساتھ مذکورہ فیصلے کے نفاذ کے لئے حکومت کے ارادے سے واقف کرایاگیا اور ایسوسی ایشن کے ممبروں سے تجاویز بھی مانگی گئیں، تاکہ اجرتوں، تنخواہ، ریٹائرمنٹ فائدے، صحت کی سہولیات اور ملازمت کے دیگر معاملوں کے تعلق سے ملازمین کے مفادات اور فوائد کا تحفظ کیا جاسکے۔ او ایف بی کو ایک یا زیادہ 100 فیصد قیمت کی حکومت کی کارپوریٹ کمپنیوں میں بدلنے کی بات بھی کہی گئی۔
نئی کارپوریٹ کمپنی ، کمپنیوں کے لئے حکومت کی طرف سے مستقبل کے احکامات اور بجٹ کے لئے امداد یا تعاون سے متعلق اپنی تشویش کے بارے میں بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔
میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران ماحول پرسکون اور خوشگوار رہا۔ کمیٹی کی طرف سے میٹنگ میں ایک ساتھ شرکت کرنے والی تمام او ایف بی کے ملازمین کی فیڈریشنوں، یونینوں کے ساتھ مزید میٹنگیں کرنے کے لئے ایسوسی ایشنوں کی درخواست پر غور کیاگیا اور یہ یقین دلایاگیا کہ فیڈریشنوں اور یونینوں کے ساتھ وابستگی جاری رہے گی۔
آتم نربھر بھارت پیکیج کے حصے کے طور پر حکومت نے 16 مئی 2020 کو اعلان کیا تھا کہ وہ او ایف بی کو کارپوریشن بنا کر آرڈیننس کی سپلائی میں آٹونومی، شفافیت اور اہلیت کو بہتر بنائیں گے۔
سی ڈی آر اے کے صدر جناب بی کے سنگھ اور جنرل سکریٹری جناب بی بی موہنتی نے ملازمین کی انجمنوں کی نمائندگی کی، جبکہ آئی او ایف ایس جی او اے کی نمائندگی اس کے جنرل سکریٹری جناب ایس بی چوبے اور جنرل خزانچی جناب ایم اے صدیقی نے کی، جبکہ این جی ڈی بی جی او اے کی نمائندگی اس کے صدر جناب ایم بارک اور جنرل سکریٹری جے گوپال سنگھ نے کی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-3089
(Release ID: 1629851)
Visitor Counter : 244