سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر لیب ملک گیر سطح پر موسم گرما کے دوران تحقیقی تربیتی پروگرام


سی ایس آئی آر لیباریٹریوں کے تقریباً 400 ممتاز سائنسداں اس منفرد پہل میں شامل ہوں گے

اس پروگرام میں شرکت کرنے والے 400 طلبا کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی

Posted On: 04 JUN 2020 7:24PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے نارتھ انسٹی ٹیوٹ (این ای آئی ایس ٹی) کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے ملک کے تعلیمی منظر نامے میں آئے جمود کو درست کرنے کی سمت کام کررہا ہے۔ جورہاٹ پر مبنی سی ایس آئی آر- این ای آئی ایس ٹی نے سی ایس آئی آر سمر یعنی موسم گرما میں تحقیقی تربیتی پروگرام (سی ایس آئی آر- ایس آر ٹی پی-2020) کے اہتمام اور تال میل کے لئے سی ایس ای آر کے ڈی جی ڈاکٹر شیکھر سی- مانڈے سے مین ڈیٹ یعنی اختیار حاصل ہوا ہے۔

ملک کے طول وعرض میں پھیلی سی ایس آئی آر کی 38 لیباریٹریوں کے ارکان اور فیکلٹیوں کے ذریعہ ایک آن لائن پروگرام (سی ایس آئی آر-ایس آرٹی پی-2020) ادا کیا جارہا ہے۔ اس کا اعلان (سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس ٹی)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی نرہاری ساستری کی طرف سے کیاگیا۔

اس آن لائن پروگرام کے تمہید کے طور پر ایک ویب سائٹ http://www.neist.res.in/srtp2020/ لانچ کی گئی ہے، جہاں خواہشمند طلبا آن لائن درخواست فارم حاصل کرنے کے لئے لاگ آن کرسکتے ہیں اور پروگرام کا تفصیلی کتابچہ حاصل کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن (اندراج) کا عمل 28 مئی 2020 سے شروع ہوا ہے جو 5 جون 2020 کو ختم ہوگیا ہے۔

بی ایس سی ، ایم ایس سی، بی ٹیک، بی-ای، ایم سی اے، ایم ٹیک اور ایم-فارما جیسے پروگراموں کو جاری رکھتے ہوئے اور پوری طرح سے بہترین تعلیمی ریکارڈ کے ساتھ آن لائن پروگرام طلبا کے لئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔ یہ پروگرام یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای، اسٹیٹ، سینٹرل، پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے ملحق مختلف کالجوں کی فیکلٹیوں کے لیے بھی سلیکشن کا عمل پوری طرح امیدواروں کی طرف سے داخل کردہ پروجیکٹ تجاویز کی میٹر پر منحصر ہوگا۔ ایک درخواست دہندہ کو ترجیح کے ساتھ تین سی ایس آئی آر لیبس، انسٹی ٹیوشن سلیکٹ کرنے کا موقع دیا جائے گا اور آن لائن پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تمام امیدواروں کو سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

سی ایس آئی آر لیباریٹریوں کے تقریباً 400 ممتاز سائنس داں کیمسٹری، فزکس وریاضی وجیوسائنس، فارمیسی وڈاٹا سائنسیز ومصنوعی ذہانت اور میڈیسن جیسے مختلف مضامین پر آن لائن لیکچرس دینے کے لئے اس منفرد پہل میں شامل ہوں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے 400 طلبا کو مالی امداد بھی دی جائے گی۔

ڈاکٹر ساستری نے کہا کہ یہ پہل معلومات اور تحریک کے فاضل ڈوز کے ساتھ طلبا برادری میں دوبارہ جان ڈال کر اور قوت بحال کرکے ملک کے تعلیمی ماحول میں خاموشی کو بھی توڑے گا۔ یہ پروگرام اخلاقی پستی کی نفسیات سے باہر نکلنے میں طلبا کی مدد کرے گا اور ان میں ایک بلونیس کا احساس پیدا ہوگا۔

(آسام کے جورہاٹ میں سی ایس آئی آر-این ای آئی ایس ٹی میں سینئر سائنسداں بیجیت کمار چودھری کے ذریعے تحریر کردہ)

 

................................

 

م ن، ح ا، ع ر

05-06-2020

U-3068



(Release ID: 1629816) Visitor Counter : 203