وزارت خزانہ
مسور کی درآمدات پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق نوٹیفکیشن نمبر 2020/26 – سی یو ایس مورخہ 02.06.2020 کے بارے میں وضاحت
Posted On:
04 JUN 2020 8:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04جون 2020 / نوٹیفکیشن نمبر 2020/26 - سی یو ایس مورخہ 02.06.2020 جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مسور پر 2 جون 2020 سے بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں کے اطلاق کی مدت کے بارے میں کچھ وضاحتیں طلب کی گئی ہیں۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا نوٹیفکیشن کے مطابق مسور کی درآمدات پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی مندرجہ ذیل طریقے سے کم کر دی گئی ہے :
ٹیبل
چیز کا نام
|
سے
|
تک
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
مسور (ایچ ایس 07174000 جو امریکہ کے علاوہ کسی بھی ملک سے درآمد کی گئی ہو)
|
30%
|
10%
|
مسور (ایچ ایس 07174000 جو امریکہ سے منگائی گئی ہو یا برآمد کی گئی ہو)
|
50%
|
30%
|
کم کی گئی کسٹم ڈیوٹی کی شرح 2 جون 2020 سے 31 اگست 2020 تک کی مدت کے دوران لاگو ہوگی اور یکم ستمبر 2020 سے ٹیبل کے دوسرے کالم میں دی گئی شرح لاگو ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 3061
(Release ID: 1629664)
Visitor Counter : 159