وزارت دفاع

ماحولیات کا عالمی دن 2020 ، بھارتی بحریہ کا سمندر میں ایک ماحول دوست قدم

Posted On: 04 JUN 2020 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04جون  2020  / ماحولیات کا تحفظ اور ماحول دوست اقدامات ، بھارتی بحریہ کے ہمیشہ ہی توجہ کے میدان رہے ہیں۔ کثیر پہلو والی ایک ذمہ دار فوج بھارتی بحریہ نے  توانائی کے تحفظ ، سمندری آلودگی کو کم کر کے  اور توانائی کے متبادل وسائل استعمال کر کے اپنے ماحولیاتی اقدامات شروع کیے ہیں۔  بھارتی بحریہ کا ماحولیات کے تحفظ کا خاکہ (آئی این ای سی آر ) سمندری علاقے میں اپنے ماحول دوست اقدامات کر کے بھارتی بحریہ کے مستقبل کے ایک خاکے کو لگاتار حاصل کرنے کی راہ میں ایک رہنما دستاویز اور کلیدی طریقہ کار ثابت ہوا ہے۔

ماحولیات کا علمی دن ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اس دن سمندری آلودگی ، عالمی تمازت  اور دیر پہ صرفے جیسے ماحولیات کے معاملات پر بیداری میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ بھارتی بحریہ نے لاک ڈاؤن اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اس سال ماحولیات کا عالمی دن منایا۔ اس دن ہمیشہ کی طرح منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے بجائے تعلیمی بیداری کے پروگرام لیکچرس اور ویبینارس کا انعقاد بحری اسٹیشنوں پر الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے کیا گیا۔

انجن سے نکلنے والی آلودگی کو کم کرنے کے مقصد سے بھارتی بحریہ نے ایندھن کی مقدار پر نظرثانی کرنے کے لیے آئی او سی ایل کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ نئے سرے سے طے کی گئی یہ  مقدار  بین الاقوامی طور پر طے کی گئی مقدار سے بھی کم ہے اور اس میں سلفر کی مقدار کو کم کیا جانا شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے طویل مدت میں مضر صحت گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور بحری جہازوں میں دیکھ بھال کی ضرورتوں میں بھی کمی واقع ہوگی۔

کاربن گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کے طور پر کچھ اقدامات کیے گیے ہیں جن کے تحت ان سائیکل ، ای ٹرالی جیسی ای گاڑیوں کے استعمال میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا جائے گا۔  ایک طویل مدتی حکمت عملی کے طور پر یہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ کام کاج کے اوقات کے دوران پیٹرول پر مبنی گاڑیوں کے استعمال میں بتدریج کمی لائی جائے اور ای گاڑیوں یا بائیسکلس کا استعمال کیا جائے ۔ اس رجحان کو فروغ دینے کے لیے شاخوں نے کوئی بھی گاڑی استعمال نہ کرنے کا دن بنایا اور کچھ بحری ٹھکانوں پر گاڑیوں کے بغیر ٹھکانے کا  تصور بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

بحریہ  کی توجہ کا ایک میدان یہ بھی ہے کہ توانائی کی بچت کرنے والے ساز و سامان کو شامل کر کے بجلی کی مجموعی کھپت میں کمی کی جائے۔ بھارتی بحریہ کے ٹھکانوں پر توانائی کی بچت کرنے والے اور بھی خاص اقدمات کیے گیے ہیں جن میں ہائی پاور فیکٹر کو برقرار رکھ کر کیپیسیٹر بینڈ کا استعمال کرنا ، قدرتی روشنی میں اضافے کے لیے چھتوں پر شفاف ایکریلیک سیٹ کا استعمال کرنا شامل ہے۔

ابھرتے ہوئے رجحانات اور حکومت ہند کی پالیسی کے مطابق بحریہ میں ایک کوشش بھی کی گئی ہے کہ قابل تجدید توانائی کے استعمال میں اضافہ کیا جائے۔  کناروں کے بحری  ٹھکانوں پر 24 میگا واٹ کے شمسی روشنی کے وولٹیک پروجیکٹ بھی عمل درآمد کے مختلف مرحلوں  میں ہیں۔ اس کے علاوہ انفرادی شاخوں میں بھی شمسی بجلی کے آلات نصب کیے ہیں جنہیں روایتی آلات کی جگہ بتدریج لگایا جا رہا ہے۔

سبھی بحری شاخوں  میں  حکومت ہند کے ماحول دوست ضابطوں کے مطابق  بہت بڑے پیمانے پر نکلنے والے کچرے کو جمع کرنے ، اس میں سے چیزوں کو الگ الگ کرنے  اور اس کا بندوبست کرنے کا عمل اخیتار کیا ہے۔ کروار کے بحری اسٹیشن پر ایک  ٹھوس کچرے کے بندوبست کی ایک مربوط سہولت قائم کی جا رہی ہے۔ بحریہ کے ماحول دوست اقدامات کو جنگلات کاری  اور شجر کاری کی مہم کے ذریعے بھی مدد دی گئی ہے۔  پچھلے ایک سال میں 16500 سے زیادہ درخت لگائے گئے  جن سے  تقریباً 330 ٹن  کاربن ڈائی آکسائڈ ختم ہوگی۔

ان اقدامات پر عمل درآمد میں لوگوں کی شرکت سے بھی کافی بڑی مدد ملی ہے۔ بحریہ میں ماحول دوست اقدامات کے اداروں کی کامیابی  ایک باضمیر بحری برادری کے ذریعے ہی ممکن ہوئی ہے جو ماحولیات کی ضرورت سے پوری طرح باخبر ہے۔  ماحولیات کے تئیں ایک احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لیے  بڑے پیمانے پر شرم دان،  ساحلی علاقوں کی صفائی ستھرائی  جیسے مختلف عوامی اشتراک سے ممکن ہوئی ہے۔  اس کے علاوہ ایک ٹرافی بھی شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے کسی یونٹ کو بہترین ماحول دوست اپنائے جانے پر اُس کا عتراف کیا جاتا ہے۔ یہ ٹرافی سال میں ایک بار دی جاتی ہے۔

مجموعی طور پر بھارتی بحریہ نے توانائی کی بچت کا طریقہ اپناتے ہوئے اور  اپنے کام کاج میں ماحولیات کا تحفظ  کرتے ہوئے ایک دیرپہ مستقبل کے تئیں توجہ مرکوز کی ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 3060


(Release ID: 1629662) Visitor Counter : 469