بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے پیوجیوٹ ایس اے اور فیٹ کرسلر آٹوموبیلز این وی کے مجوزہ انضمام کی منظوری دی

Posted On: 04 JUN 2020 7:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04جون  2020  /  بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی )نے  پیوجیوٹ ایس اے اور فیٹ کرسلر آٹو موبیلز این وی کے مجوزہ انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ اس مجوزہ اشتراک کا تعلق پیوجیوٹ ("پی ایس اے") اور فیٹ کرسلر آٹوموبیلز این وی ("ایف سی اے") کے درمیان انضمام سے ہے۔

پی ایس اے عوامی سطح پر ایک فہرست میں شامل لمیٹڈ کمپنی ہے جو فرانس میں قائم ہے۔ یہ فرانس میں قائم ایک گروپ کی کمپنی ہے جوموٹر گاڑیوں ، مسافر کاروں اور ہلکی تجارتی گاڑیوں کی ایک اصل کل پرزے تیار کرنے والی اور فروخت کرنے  والی کمپنی ہے۔ یہ کمپنی پیوجیوٹ ، سٹران، اوپیل، واکس ہال اور ڈی ایس برانڈ کے تحت کام کرتی ہے ۔ یہ دیگر خدمات بھی فراہم کرتی ہے جیسے موٹر گاڑیاں حاصل کرنے کے لیے رقم کی فراہمی اور نقل و حمل کے خدمات وغیرہ۔

ایف سی اے ایک محدود ضمانت والی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر  لندن میں قائم ہے اور اسے نیدر لینڈز کے قوانین کے تحت کمپنی کا درجہ حاصل  ہے اور انہیں قوانین کے تحت اسے چلایا جاتا ہے۔  یہ ایک عالمی آٹوموبائیل گروپ ہے جو  گاڑیوں ، کل پرزوں، کی ڈیزائننگ ، انجیئرنگ ، مینوفیکچرنگ ، ڈسٹری بیوٹنگ اور فروخت کرتی ہے اور اس کی مصنوعات  پوری دنیا میں تیار کی جاتی ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔


U - 3058



(Release ID: 1629660) Visitor Counter : 112