ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرق وسطی بحیرہ عرب پر سمندری طوفان نسرگ : شمالی مہاراشٹر جنوبی گجرات کے ساحلوں کے لیے طوفان کی وارننگ : اورینج پیغام


امکان ہے کہ یہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے گا

Posted On: 02 JUN 2020 3:03PM by PIB Delhi

بھارت کے محکمۂ موسمیات کے ، موسم سے متعلق پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز  / علاقائی مرکز کی طرف سے مخصوص کیے گیے موسمیات کے مرکز  / سمندر کے بارے میں  وارننگ دینے والے  ڈویژن کے مطابق ؛

مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر سمندری طوفان نسرگ پچھلے چھ گھنٹے کے دوران 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال شمال کی طرف بڑھا ہے اور اب یہ 02 جون 2020 کو بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے  15.6 ڈگری شمال عرض البلد اور 17.2 ڈگری مشرق طول البلد  کے قریب مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر وقوع پذیر  ہے جو  گوا کے پانا جی کے تقریباً 280 کلو میٹر مغرب جنوب مغرب، مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے 430 کلو میٹر جنوب جنوب مغرب ، مہاراشٹر کے علی باغ کے 640 کلو میٹر جنوب  جنوب مغرب سورت(گجرات) پر گہرے دباؤ کے شکل میں مرتکز ہے۔

 

قوی امکان ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے کے دوران شدید ہوکر ایک شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر لے۔ یہ امکان ہے کہ یہ طوفان  شمال شمال مشرق کی طرف  بڑھ جائے اور شمالی مہاراشٹر ، اور اس سے متصل جنوب گجرات کے ساحل کو ہری ہریشور اور دمن کے درمیان جنوبی گجرات کے ساحل کو پار کر جائے، جو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلعے کے علی باغ کے قریب ہے۔ طوفان کی یہ نقل و حرکت 03 جون کی دوپہر کے دوران عمل میں آنے کا امکان ہے، کیونکہ یہ شدید سمندری طوفان 100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ان ہواؤں کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ہو سکتی ہے۔

اس طوفان کے راستے اور شدت سے متعلق پیشین گوئی کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔

 

تاریخ / وقت (بھارتی معیاری وقت)

پوزیشن (عرض البلد شمال/ طول البلد مشرق)

سطح سمندر پر چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار (کلو میٹر فی گھنٹے)

سمندری طوفان کا زمرہ

02.06.20/1130

15.6/71.2

60-70 gusting to 80

سمندری طوفان

02.06.20/1730

16.3/71.3

80-90 gusting to 100

سمندری طوفان

02.06.20/2330

17.0/71.5

90-100 gusting to 110

شدید سمندری طوفان

03.06.20/0530

17.7/72.0

100-110 gusting to 120

شدید سمندری طوفان

03.06.20/1130

18.5/72.7

100-110 gusting to 120

شدید سمندری طوفان

03.06.20/2330

19.9/73.9

70-80 gusting to 90

سمندری طوفان

04.06.20/1130

21.3/75.2

50-60 gusting to 70

گہرا دباؤ

 

 

وارننگ :

۱۔       بارش:

  • اگلے 24 گھنٹے کے دوران امکان ہے  کہ کونکن اور گوا میں الگ الگ جگہوں پر زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔ جبکہ الگ الگ جگہوں پر بھاری سے زیادہ بارش ہوگی۔ ساحلی کرناٹک ، وسطی  مہاراشٹر اور مراٹھ واڑہ میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران زیادہ تر جگہوں پر ہلکی سے اوسط اور الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • شمالی کونکن (ممبئی، پال گھر، تھانے اور رائے گڑھ ضلعوں) اور شمالی مدھیہ مہاراشٹر میں 03 جون کو زیادہ تر جگہوں پر اوسط بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا  امکان ہے۔ نیز الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے (اگلے 24 گھنٹے میں 20 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ )۔
  • 03 جون کو جنوبی کونکن (رتنا گیری  اور سندھ دُرگ ضلعوں) اور گوا اور شمالی گجرات کے خطے (والساڑ، نوساری، ڈانگ، دمن، دادرا و نگر حویلی اور سورت ضلعوں) میں زیادہ تر جگہوں پر اوسط درجے کی بارش اور الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
  • 03 جون کو مغربی مدھیہ پردیش میں زیادہ تر جگہوں پر اوسط درجے کی بارش ،جبکہ الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے۔

 

ii۔       ہوا سے متعلق وارننگ :

  • مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ جن کی اسپیڈ 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جو 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ رفتہ رفتہ ہواؤں کے جھکڑ  کی شکل اختیار کر سکتی ہے، جو شمال وسطی بحیرۂ عرب کے جنوبی مہاراشٹر اور گوا کے ساحلوں سے کچھ دور 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور آج رات 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہے۔  یہ بھی امکان ہے کہ یہ 03 جون کی صبح مہاراشٹر ، ( رائے گڑھ، ممبئی ، پال گھر، تھانے)  کے پاس اور اس سے کچھ دور شمال وسطی بحیرۂ عرب پر 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر لے اور پھر 100 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار اختیار کر لے۔ گجرات  کے ولساڈ اور نوساری ضلعوں کے پاس اور ان سے کچھ دور نیز دمن ، دادرا و نگر حویلی اور شمالی بحیرہ عرب کے قریب اور اس سے کچھ دور ، مہاراشٹر کے رتنا گیری اور سندھو درگ ضلعوں پر 70 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں اور 03 جون کی دوپہر سے جنوبی گجرات کے سورت اور بھڑوچ ضلعوں کے قریب  اور ان سے کچھ دور 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، جو 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
  • 3 جون کو جنوبی گجرات کے ساحل کے بقیہ ضلعوں کے قریب اور ان سے کچھ دور شمال مشرقی بحیرۂ عرب پر 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
  • اگلے 24 گھنٹے کے دوران کرناٹک  - گوا ساحلوں  کے قریب اور ان سے کچھ دور مشرق وسطی بحیرۂ عرب پر 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں ،جو 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کر سکتی ہیں۔

 

iii۔      سمندری حالات :

03 جون کی شام تک  مشرق وسطی بحیرۂ عرب اور مہاراشٹر و گوا کے ساحلوں کے قریب اور ان سے کچھ دور سمندر میں اونچی سے بہت اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ 03 جون کو شام کے وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب اور جنوبی گجرات کے ساحل  کے قریب اور ان سے دور سمندری حالات بہت خراب سے بہت زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔

 

iv۔      طوفان کے  بڑھنے کی وارننگ :

ممبئی ، تھانے اور رائے گڑھ ضلعوں کے پانی میں ڈوبے ہوئے نچلے علاقوں میں  طوفان کے تقریباً 0.5سے لے کر 1 میٹر اونچا اٹھنے کا امکان ہے۔

 

v۔       ماہی گیروں کو وارننگ:

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ وہ 3 جون تک شمال مشرقی بحیرۂ عرب اور  کرناٹک  - گوا  - مہاراشٹر  - جنوبی گجرات کے ساحلوں کے قریب اور ان سے کچھ دور سمندر میں نہ جائیں۔

 

vi۔      ممکنہ نقصانات :

  • چھپڑ والے گھروں یا چھونپڑیوں کو بڑا نقصان  لاحق ہو سکتا ہے۔ گھروں کی چھتیں اڑ سکتی ہیں۔ دھات کی چادریں جو بندھی ہوئی نہ ہوں ہوا میں اڑ سکتی ہیں۔ 
  • بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • کچے مکانوں کو بڑا نقصان اور پکی سڑکوں کو کچھ نقصان ہو سکتا ہے۔کچھ الگ الگ سڑکوں پر  سیلاب کا پانی جمع ہو سکتا ہے۔
  • درختوں کی شاخیں ٹوٹ سکتی ہیں، بڑے پیڑ جڑ سے اکھڑ سکتے ہیں، کیلے اور پپیتے کے درخت کو نقصان پہنچ سکتی ہے۔ درختوں کی بڑی شاخیں ٹوٹ کر ہوا میں اڑ سکتی  ہیں۔
  • ساحلی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • پشتوں اور نمک کے سمندری ذخیروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

vii۔     ماہی گیروں کو وارننگ اور مشورہ :

  • ماہی گیری کا سارا کام کاج معطل
  • نچلے علاقوں سے لوگوں کو ہٹانے کا کام
  • ریل اور سڑک ٹریفک  کے لیے دانشمندانہ قواعد وضوابط۔
  • متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔
  • موٹر کشتیوں اور چھوٹے جہازوں میں لوگوں کی  آمد و رفت غیر محفوظ ہے۔

(براہ کرم تازہ ترین گرافکس درج ذیل تصویر میں ملاحظہ فرمائیں۔)

(Please see details and UPDATED graphics in this link here)

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔03

U -3047

 



(Release ID: 1629297) Visitor Counter : 185