سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے امرتسر کے لیے گرین فیلڈ ایکسپریس وے کا مطالبہ منظور کرلیا ہے

Posted On: 02 JUN 2020 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جون، 2020،           سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز ایم ایس ایم ایز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سلطان پور لودھی، گوندوال صاحب، کھدور صاحب کے راستے دلّی – امرتسر ایکسپریس وے کے ایک حصے کے طور پر امرتسر کے لیے ایک نئی گرین فیلڈ کنیکٹی ویٹی کو ترقی دینے کاآج  اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ امرتسر سے گورداس پور تک کی سڑک کو بھی پوری طرح ترقی دی جائے گی اور ا س پر کوئی سگنل نہیں ہوگا۔ اس طرح سے ٹریفک کو  یہ متبادل راستہ فراہم ہوگا کہ وہ نکودر سے گورداس پور تک جاسکیں۔ یعنی چاہے امرتسر کے راستے اور چاہے کرتارپور کے  راستے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کہ اس گرین فیلڈ سے امرتسر شہر تک نہ صرف یہ کہ سب سے چھوٹی اور متبادل کنیکٹی ویٹی فراہم ہوگی بلکہ دیگر مذہبی مراکز مثلاً سلطان پور لودھی، گوندوال صاحب، کھدور صاحب تک بھی کنیکٹی ویٹی دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں  حال ہی میں ترقی دیئے گئے ڈیرا بابا نانک / کرتارپور صاحب بین الاقوامی راہداری تک بھی کنیکٹی ویٹی فراہم ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VROY.jpg

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز ایم ایس ایم ایز کے مرکز وزیر جناب نتن گڈکری نے آج امرتسر شہر کے لیے ایک نئی گرین فیلڈ کنیکٹی ویٹی کو ترقی دینے کا اعلان کیا۔

جناب گڈکری نے مطلع کیا کہ اس ایکسپریس وے سے امرتسر سے دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے تک کا راستہ تقریباً 4 گھنٹے کا رہ جائے گا جو اس وقت لگ بھگ آٹھ گھنٹے کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پنجاب کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔ ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کے لیے تقریباً  25000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے دہلی- امرتسر  کٹرا ایکسپریس وے کو ترقی دینے کا کام بھرت مالا پری یوجنا کے تحت شروع کیا ہے۔ایکسپریس وے کے منصوبے کو  جنوری 2019 میں قطعی شکل دی گئی تھی اور زمین کی حصولی کا کام شروع کردیا گیا تھا۔ حالی ہی میں  ایکسپریس وے کو امرتسر سے جوڑنے کا معاملہ خوراک کو ڈبہ بند کرنے والی صنعتوں کی وزیر محترمہ ہر سمرت کور بادل اور شہری ہوا بازی ، ہاؤسنگ  اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کے ساتھ اٹھایا۔ یہ مسئلہ ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب شویت ملک، ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب گورجیت سنگھ اوجلا، حکومت پنجاب ، سکھ تنظیموں اور  دیگر عوامی نمائندوں نے بھی اٹھایا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020Q93.jpg

امرتسر کے لیے ایک نئے ایکسپریس وے کو ترقی دینے کے بارے میں ویڈیو کانفرنس میٹنگ آج نئی دلّی میں جناب نتن گڈکری کی صدارت میں ہوئی۔

ہم آپ کو یاد دلادیں کہ شروع میں دہلی-کٹرہ ایکسپریس وے کی تعمیر کی تجویز حکومت جموں وکشمیر نے پیش کی تھی لیکن سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے یہ گنجائش پیدا کی کہ مجوزہ ایکسپریس وے مذہبی مقامات کے حامل شہر امرتسر سے گزرے  جہاں 40 لاکھ سے زیادہ سیاح ہر سال آتے ہیں اور اس طرح انھوں نے بھرت مالا کے تحت دہلی –امرتسر –کٹرہ ایکسپریس کی تعمیر کا منصوبہ مرتب کیا۔

آج کی میٹنگ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، خوراک  کو ڈبہ بند کرنے والی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے مشرقی خطے کی ترقی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت (آر ٹی اینڈ ایچ) جنرل وی کے سنگھ، ممبر  پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب شویت ملک، ممبر  پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب گرجیت سنگھ اوجلا، حکومت پنجاب کے سابق کابینہ وزیر جناب انل جوشی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے محکمے کے سکریٹری این ایچ اے آئی اور دیگر سینئر افسران بھی  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LTUZ.jpg

امرتسر شہر کے لیے  ایک نئے گرین فیلڈ ایکسپریس وے کو ترقی دینے کے لیے آج نئی دہلی میں منعقدہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ کا ویڈیو فوٹو

یہ بات قابل اعادہ ہے کہ امرتسر شہر  ہمیشہ سے دہلی-امرتسر کٹرہ ایکسپریس وے کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔

جناب گڈکری نے حکومت پنجاب سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ اپنی ریاست میں مجوزہ ایکسپریس وے کے لیے زمین کی حصولی کے کام میں تیزی لانے کی خاطر این ایچ اے آئی کو ضروری امداد فراہم کرے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3000


(Release ID: 1628999) Visitor Counter : 242