وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر نے فلم تیار کرنے والوں کی ایسوسی ایشن، سنیما کی نمائش کرنے والوں اور فلمی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے

Posted On: 02 JUN 2020 8:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جون، 2020،           اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاڈویکر نے آج فلم تیار کرنے والوں کی ایسوسی ایشن، سنیما کے نمائش کاروں اور فلمی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ کی۔ وزیر موصوف نے یہ میٹنگ کووڈ-19 کی وجہ سے صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے بلائی تھی۔ اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں نے وزیر موصوف کو درخواستیں بھیجی تھیں۔

جناب پرکاش جاوڈیکر نے اپنے خطاب میں اس حقیقت کی ستائش کی کہ بھارت  میں 9500 سے زیادہ اسکرین ہیں جن کے ٹکٹوں  کی فروخت سے تقریبا 30 کروڑ روپئے یومیہ کی آمدنی ہوتی ہے۔  صنعت کی مخصوص مانگوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ صنعت نے جس راحت کا مطالبہ کیا ہے وہ نوعیت کے اعتبار سے مالی راحت کی شکل میں ہے۔ مثلاً تنخواہوں میں سبسڈی، تین سال کے لیے سود کے بغیر قرضے، ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں پر استثنی، بجلی پر کم از کم چارج کو ختم کرنا اور بجلی کی صنعتی شرح پر فراہمی کو ختم کرنا وغیرہ۔وزیر موصوف نے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان مطالبات کو ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

پروڈکشن سے متعلق کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے مسئلے پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کام کرنے کے معیاری طریقہ کار کو جاری کر رہی ہے۔سنیما ہالوں کو کھولنے کے مطالبے کے بارے میں جناب جاوڈیکر نے نمائندوں کو مطلع کیا کہ اس مطالبےپر جون کے مہینے میں کووڈ-19 وبائی بیماری کی صورتحال کے جائزے کے بعد غور کیا جائے گا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2997



(Release ID: 1628990) Visitor Counter : 186