جل شکتی وزارت

میگھالیہ میں  دسمبر 2022  تک سبھی  دیہی گھروں  کو پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ ہے

Posted On: 01 JUN 2020 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم جون  2020  /  پچھلے سال مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کیے گیے جل جیون مشن  (جے جے ایم ) کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھر کو پینے کے پانی کا کنکشن فراہم کرانا ہے۔  ریاستوں کی شراکت داری کے ساتھ اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشن کا مقصد یہ ہے کہ ہر دیہی گھر کو پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ یہ پانی ان گھروں کو 55 لیٹر فی کس روزانہ لگاتار اور طویل مدت تک فراہم کیا جائے ۔  مشن کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے سبھی ریاستیں اپنے منصوبے منظوری کے لیے قومی سطح کی کمیٹی کو پیش کر رہی ہے، جس کی قیادت حکومت ہند کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری کر رہے ہیں۔

جل شکتی کی وزارت کے قومی جل جیون مشن کو سالانہ لائحہ عمل پیش کیا ہے تاکہ 100 فیصد گھروں کو پینے کا پانی فراہم کیے جانے کے کام کے لیے منظوری حاصل کی جا سکے۔ میگھالیہ نے دسمبر 2022 تک سبھی گھروں کو 100 فیصد پینے کے پانی کا کنکشن کی تجویز پیش کی تھی۔ 5 لاکھ 89 ہزار دیہی گھروں میں سے ریاست 21-2020 میں ایک لاکھ 80 ہزار پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ بات قابل ستائش ہے کہ میگھالیہ ایک ہزار 96 گاؤوں میں 21-2020 کے دوران 100 فیصد گھروں میں پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جے جے ایم کے تحت ریاستوں کو اُن کی کارکردگی کی بنیاد پر امداد کی شکل میں اضافی رقوم دی گئی ہے۔ حکومت ہند نے 21-2020 کے دوران جے جے ایم پر عمل درآمد کے لیے  175 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

میگھالیہ میں اوسط سے زیادہ بارش ہوتی ہے اور اس کے پاس بہت سارے قدرتی آبی وسائل موجود ہیں۔ البتہ ، لوگوں کی بیجا  مداخلت کے سبب  پنی کی سطح میں کمی آتی جا رہی ہے۔ لہٰذا ریاستی سرکار کی طرف سے ایک کثیر مقصدی اصلاحی طریقہ اپنائے جانے کی ضرورت ہے۔  یقیناً جل جیون مشن  ریاست کے عوام کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ایک واضح لائحہ عمل فراہم کرتا ہے تاکہ خواتین اور  لڑکیوں کو صاف ستھرا پانی لانے کی دشواری کا سامنا  نا کرنا پڑے ۔ اگرچہ یہ بات علم میں آئی تھی کہ میگھالیہ میں بڑی تعداد میں گھروں کو پینے کے پانی کے کنکشن ابھی تک نہیں فراہم کیے گیے ہیں لیکن سالانہ لائحہ عمل میں آنے والے برسوں میں بڑے پیمانے پر کام کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے گاؤں کی سطح پر عمل درآمد اور بندوبست سے متعلق  ایک بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے لیے ریاست بڑے پیمانے پر انتظامات کر رہی ہے۔

ان گاوؤں یا آبادیوں میں  جہاں درختوں سے  کافی نیچے  پھل لٹکتے ہیں اور جہاں پائپ سے پانی کی سپلائی والی اسکیمیں پہلے سے ہی موجود ہیں ان میں  کمزور اور پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے بقیہ گھروں کو پینے کا پانی فوری طور پر فراہم کرنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ دیہی برادری کی سرگرم شراکت کے ساتھ ایک لائحہ عمل گاؤں میں موثر عمل درآمد کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔  ایم جی نریگا ، ایس بی ایم (جی)، پی آر آئی کے لیے 15ویں ایف سی گرانٹس، معدنیاتی ترقی کے ضلع فنڈ ، کیمپا ، مقامی علاقے کی ترقی کے فنڈ وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں  کو ضم کر کے پینے کے پانی کی سپلائی کے نظام کو دیرپہ بنانے کے لیے پینے کے پانی کے موجودہ وسائل کو مضبوط بنانا سبھی دستیاب وسائل کے مساویانہ استعمال کے لیے ایک منصوبہ ہے۔  ریاست  کے لیے 21-2020 کے دوران پی آر آئی کے لیے 15ویں مالی کمیشن کی امداد کے تحت 2 ہزار 258 کروڑ روپے مختص کیے گیے تھے ؛ جس میں سے 50 فیصد رقم پانی اور صفائی ستھرائی پر  لازمی طور پر خرچ کی جانی ہے۔ 

مشن پر عمل درآمد کے لیے مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی انتظامات کیے گیے ہیں اور ریاست کا پی ایچ ای محکمہ  اس میں اہم رول ادا کرے گا۔  گاؤں کی برادری کے مابین ملکیت کا احساس پیدا کرنے کے لیے مشن منصوبہ بندی ، بندوبست ، عمل درآمد ، کام کاج اور پانی کی سپلائی کی اسیکموں کی دیکھ ریکھ کے لیے برادری کو اس میں شامل کرنا چاہتا ہے۔  ریاستی سرکار برادری کو شامل کرنے کے لیے اپنی مدد آپ گروپوں اور رضا کار تنظیموں کو کام پر لگائے گی۔

جل جیون مشن مقامی برادری کو پانی کی کوالٹی کی نگرانی میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس کے لیے کٹس کی بروقت فراہمی ، برادری کو کٹس کی فراہمی ، ہر گاؤں میں کم سے کم 5 خواتین کی شناخت ، فیلڈ ٹسٹ کٹس کے استعمال کے لیے تربیتی خواتین  اور اطلاع دینے والی اور پانی کے وسائل کو ڈھونڈنے پر مبنی لیباریٹری کو رپورٹ دینے کے کام کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2972U -

 



(Release ID: 1628770) Visitor Counter : 160