سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک وزارت نے ایک موٹر کیب  / سائیکل اسکیم  پر عمل درآمد کے لیے ہدایت جاری کی

Posted On: 01 JUN 2020 6:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم جون  2020  /  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے بمطابق  RT-11036/09/2020-MVL(pt-1) مورخہ 01 جون 2020 موٹر کیب / سائیکل اسکیم" کرایے پر لو" پر عمل درآمد میں کچھ متعلقہ فریقوں کی طرف سے موصولہ نکات پر مبنی ہدایت جاری کی۔ جس میں مندرجہ ذیل تحریر ہے –

ا۔      جو شخص کمرشیئل گاڑی چلا رہا ہے اور اس کے پاس مجاز ڈرائیورنگ لائسنس / آئی ڈی پی  اور  موٹر کیب کرایے پر لینے کے لائسنس کی ایک کاپی (فارم 4/3 )یا متعلقہ اسکیم کے موٹر سائیکل کے لیے (فارم 2) موجود ہے، اس سے  بیج لگانے کے لیے نہیں اعتراض نہیں کہا جا سکتا۔

ب۔    "موٹر سائیکل کرایے پر لو اسکیم  "پر عمل کیا جائے اور اس کے آپریٹرز کو لائسنس دینے پر غور کیا جائے۔

ث۔    مزید یہ کہ "موٹر سائیکل کرایے پر لو اسکیم" کے تحت لائسنس یافتہ ٹو وھیلر کو ٹیکس ادا کرنے کے بعد ریاستوں میں آنے جانے کی اجازت دی جائے۔

وزارت نے بمطابق   ایس او 473 (ای) مورخہ 12.06.1989،" کیب کرایے پر لو" اسکیم کے لیے رہنما خطوط جاری کیے تھے۔  نیز موٹر سائیکل کرایے پر لو اسکیم  1997کے لیے بمطابق ایس او 375 (ای) مورخہ 12.05.1997 بھی رہنما خطوط جاری کیے تھے۔  ان گاڑیوں کو سیاح ، کمپنی اہلکار ، بزنس مسافر  اور کنبے چھٹیوں کے دنوں میں ٹیکسی سروس کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2970U -

 



(Release ID: 1628674) Visitor Counter : 179