ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون آج یکم جون 2020 کو کیرالہ پہنچ گیا، مانسون عام طور پر کیرالہ میں یکم جون کو پہنچتا ہے

Posted On: 01 JUN 2020 2:21PM by PIB Delhi

 

کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون 2020 کی شروعات

  1. جنوب مغربی مانسون آج یکم جون 2020 کو کیرالہ پہنچ گیا، مانسون کے کیرالہ پہنچنے کی عمومی تاریخ یکم جون ہے۔
  2. مانسون کی شمالی سرحد (این ایل ایم) طول البلد 120 شمال / عرض البلد 600 مشرق، طول البلد 120 شمال / عرض البلد 700 مشرق، کنّور، کوئمبٹور، کنیاکماری، طول البلد 80 شمال / عرض البلد 860 مشرق، طول البلد 110 شمال / عرض البلد 900 مشرق، طول البلد 140 شمال / عرض البلد 930 مشرق اور طول البلد 160 شمال / عرض البلد 950 مشرق۔ (تصویر- 1)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XTTF.gif

جنوبی مغربی مانسون 2020 کا آگے بڑھنا

 

جنوبی مغربی مانسون 2020 کا آگے بڑھنا

کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کی شروعات کے متعلق موسمی حالات

  1. گزشتہ دو دنوں کے دوران کیرالہ کے زیادہ تر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ کیرالہ میں مانسون کی شروعات کے لئے 14 بارش نگرانی اسٹیشنوں میں سے 70 فیصد سے زیادہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی اطلاع دی ہے۔ (تصویر-2)
  2. مغربی ہوائیں نچلی سطحوں (ہوا کی رفتار 20 سمندری میل تک) میں مضبوط ہوئی ہے اور جنوبی بحر عرب کے اوپر 4.5 کلومیٹر تک مضبوط ہوئی ہے۔
  3. سیٹلائٹ سے موصولہ تصاویر اور ساحلی ٹاپلر موسم راڈار کے مطابق 27 مئی 2020 سے مسلسل گرم حصے سے سرد حصے کی طرف حرارت کی منتقلی (بادل کا اشارہ، آؤٹ گوئنگ لانگ ویو ریڈی ایشن ویلیو <200 Wm-2) جاری ہے۔
  4. مذکورہ خصوصیات کے علاوہ 31 مئی 2020 کو جنوب مغربی اور اس سے متصل مشرقی وسطی بحر عرب میں لکشدیپ کے علاقے کے اوپر ایک کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے، جو آج یکم جون 2020، صبح مشرقی – مرکزی اور متصلہ جنوب مشرقی بحر عرب کے اوپر شدید ہوکر ہوا کے کم دباؤ والی صورت حال بن گئی ہے۔
  5. کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کے اعلان کے لئے معیار ضمیمہ 1 میں دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CVAJ.gif

تصویر-2: 10مئی 2020 سے یکم جون تک بارش، او ایل آر اور ہوا کی رفتار جو مشاہدے میں آئی۔

تازہ ترین پیش گوئی کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

https://mausam.imd.gov.in/imd_latest/contents/all_india_forcast_bulletin.php

ضمیمہ 1

کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کے اعلان کے لئے معیار

  1. اگر 10 مئی کے بعد، دستیاب 14 اسٹیشنوں میں سے 60 فیصد فہرست بند اسٹیشن* یعنی منی کائے، امینی، تھرواننت پورم، پونالور، کولم، الاپوژا، کوٹایم، کوچی، ویلانکارا (تھریسور)، کوژی کوڈ، تھیلاسیری، کنّور، کوڈولو (کاسرگوڈ) اور منگلورو مسلسل دو دنوں تک 2.5 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہونے کی رپورٹ کرتے ہیں تو دوسرے دن کیرالہ میں مانسون کی آمد کا اعلان کردیا جاتا ہے، بشرطیکہ درج ذیل معیارات بھی پورے اترتے ہوں۔
  2. مغربی ہواؤں کی گہرائی باکس ایکویٹر طول البلد 10 ڈگری شمال اور عرض البلد 55 ڈگری مشرق سے 80 ڈگری مشرق میں 600 ایچ پی اے تک بنی رہنی چاہئے۔ طول البلد 5-10 ڈگری شمال، عرض البلد 70-80 ڈگری مشرق کے تحت آنے والے علاقے کے اوپر ہوا کی رفتار 15 – 20 کے ٹی ایس ہونی چاہئے۔ 925 ایچ پی اے پر۔ ڈیٹا کا سورس آر ایس ایم سی ہوا کے جائزے / سیٹیلائٹ سے حاصل ہواؤں کی جانکاری ہوسکتا ہے۔
  3. طول البلد 5 – 10 ڈگری شمال، عرض البلد 70 – 75 ڈگری مشرق میں واقع علاقے میں آؤٹ گوئنگ لانگ ویو ریڈی ایشن (او ایل آر) انسیٹ سے حاصل او ایل آر ویلیو 200 ڈبلیو ایم-2 سے کم ہونی چاہئے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO.2949



(Release ID: 1628592) Visitor Counter : 159