وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کل انڈمان نکوبار کمان کےکمانڈر- ان- چیف کا عہدہ سنبھالیں گے


موجودہ کمانڈر-ان- چیف لیفٹیننٹ جنرل پوڈلی شنکر راجیشور آج ریٹائر ہو رہے ہیں

Posted On: 31 MAY 2020 6:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31 مئی، 2020،          لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے، اے ای ایس ایم، وی ایس ایم، یکم جون 2020 کو انڈمان نکوبار کمان کے پندرھویں کمانڈر –ان-چیف (سی آئی این سی اے این) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے فارغ جنرل آفیسر کو دسمبر 1982 میں کور آف انجینئرس(دی بامبے سہپرس) میں کمیشن ملا تھا۔ وہ اسٹاف کالج ، کیمبرلی (برطانیہ) کے گریجویٹ ہیں اور انھوں نے آرمی وار کالج، مہو اور نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) دہلی میں ہائر کمانڈ کورس کیا ہے۔

اپنی 37 سالہ شاندار سروس کے دوران جنرل آفیسر نے آپریشن وجے اور پراکرم میں سرگرم حصہ لیا۔ انھوں نے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر انجینئر ریجیمنٹ کی کمان کی۔ مغربی لداخ کے بہت اونچے علاقے میں ماؤن ٹین ڈویژن کی کمان کی اور  لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ متعین فوجوں کی کمان کی۔ انھوں نے شمال مشرق میں شورش مخالف کارروائیوں کی بھی کمان کی۔ انھوں نے بہت سے اہم عہدوں پر کام کیا اور انھیں ایتھوپیاا ور ایریٹیریا میں اقوام متحدہ کے مشن میں چیف انجیئنر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔موجودہ عہدے پر آنے سے پہلے وہ فوج کے صدر دفترمیں نظم وضبط تقریبات اور فلاح وبہبود جیسے موضوعات کے شعبے کے ڈائرکٹر جنرل تھے۔

اس دوران ، لیفٹیننٹ جنرل پوڈلی شنکرراجیشور پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی جو انڈمان نکوبار کمان کے چودھویں کمانڈر ان چیف تھے(سی آئی این سی اے این) 31 مئی 2020 کو ریٹائر ہوگئے۔ انھوں نے 4 دہائیوں پر مشتمل اپنے شاندار کیریئر میں بہت سے سنگ میل حاصل کیے اور ایک شاندار ورثہ چھوڑا۔ انھیں یکم دسمبر 2019 کو اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔

 سی آئی این سی اے این کے طور پر اپنے عہدے پر رہتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل راجیشور نے اے این سی میں آپریشنل تیاری بڑھانے پر خاص توجہ دی۔ انڈو-تھائی کوآرڈینیٹیڈ پیٹرول (سی او آرپی اے ٹی) کا 29واں ایڈیشن ان کی کمان کے تحت 13 سے 21 فروری 2020 تک بڑی کامیابی سے انجام دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل راجیشور کی ہدایات کے تحت کمان کے افراد نے کورونا وبائی بیماری سے نمٹنے میں انڈومان نکوبار انتظامیہ کے ساتھ مل کر بڑے تال میل سے کام کیا گیا اور پورے جزیرے میں لوگوں کو فوجی معاونت فراہم کرنے میں تال میل  پیدا کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل راجیشور کو ان کی نمایاں خدمات کے لیے 26 جنوری 2020 کو پرم وششٹھ سیوا میڈل (پی وی ایس ایم) سے نوازا گیا۔ اور ا نھیں نومبر 2019 میں صدر جمہوریہ کا اعزازی اے ڈی سی مقررکیا گیا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2931



(Release ID: 1628304) Visitor Counter : 260