جل شکتی وزارت
جل جیون مشن کے تحت بہار کے لئے سالانہ منصوبے کی منظوری
Posted On:
30 MAY 2020 4:45PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،30 مئی / بہار کی ریاست نے جل شکتی کی وزارت کو اپنا جل جیون مشن سالانہ منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ اس پر غور کرکے منظور کیا جا سکے ۔ اس منصوبے میں 21-2020 ء تک صد فی صد گھروں میں ٹیپ واٹر کنکشن فراہم کرنا شامل ہے ۔ بہار کی ریاستی حکومت نے بقیہ تمام گھروں میں بھی ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ یہ ایک بڑا ہدف ہے لیکن ریاستی حکومت اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایک نقشہ راہ کے ساتھ تیار ہے ۔ 21-2020 ء کے دوران تمام 38 اضلاع کا 100 فی صد احاطہ کرنے کے لئے ایک مناسب منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ بہار سرکار امنگوں والے اضلاع میں ‘‘ گھروں میں چلنے والے ٹیپ کنکشن ’’ ( ایف ایچ ٹی سی ) 100 فی صد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ بہار میں زیر زمین پانی کی دستیابی کے پیش نظر ریاستی سرکار اس سلسلے میں تمام کوششیں کر رہی ہے ۔
ریاست 21-2020 ء میں باقی 1.50 کروڑ گھروں میں ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ بھارتی حکومت نے اس کے لئے 21-2020 ء کے دوران 1832.66 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ۔
سخت گرمی اور کووڈ – 19 عالمی وباء کے دوران صاف پانی کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ بار بار ہاتھ دھونے اور صفائی ستھرائی کے لئے صاف پانی کی ضرورت ہے ۔ دیہی آبادی زیادہ تر ہینڈ پمپ یا کنوؤں سے پانی حاصل کرتی ہے ۔ اس لئے سماجی دوری بر قرار رکھنا بہت مشکل ہے ۔ ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے گھروں میں پینے کے پانی کی فراہمی واحد حل ہے ۔ کووڈ – 19 وباء کے اس مشکل وقت میں دیہی علاقوں میں تمام گھروں میں ٹیپ کنکشن فراہم کرنے سے دیہی علاقوں میں ، خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کے لئے آسانی ہو گی اور پانی بھر کر لانے کا کام کم ہو گا ، جس سے وہ ایک محفوظ اور باوقار زندگی گذار سکیں گی ۔
اگرچہ پچھلے برسوں کے مقابلے پانی کی صورت حال میں قابل قدر بہتری آئی ہے لیکن ابھی بہت کام کیا جانا باقی ہے ۔ ہر گھر میں ٹیپ کنکشن فراہم کرنے کے علاوہ بہار کو پانی کے تحفظ ، بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ ، گندے پانی کو صاف کرنے اور زیر زمین پانی کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے پر بھی زور دینا ہے ۔
جل جیون مشن ، ریاستوں کی ساجھیداری میں شروع کیا گیا تھا ، جس کا مقصد گاؤں کے ہر گھر میں 2024 ء تک ایف ایچ ٹی سی فراہم کرنا ہے ۔ اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہر گھر کو طویل مدتی بنیاد پر مسلسل 55 ایل پی ای ڈی پینے کا پانی سپلائی کیا جائے ۔ حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو بنیادی خدمات ان کے گھروں پر ہی فراہم کرکے دیہی عوام کی زندگی کو بہتر بنایا جاسکے ۔
مشن کو نافذ کرنے کے لئے مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی بندوبست کئے گئے ہیں اور ریاستی پی ایچ ای / پانی کی سپلائی کے دیہی محکموں کو مقامی لوگوں کے ساتھ اہم رول ادا کرنا ہو گا ۔ گرام پنچایت / گاؤں کی پانی اور صفائی ستھرائی کی کمیٹی / استعمال کرنے والی کمیٹی کو اس منصوبے کو نافذ کرنے ، بندوبست کرنے اور چلانے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے ۔ گاؤں کی برادری میں ملکیت کے جذبے کو بیدار کرنا چاہیئے کیونکہ اس مشن کا اصل مرکز وہی ہیں ۔ گاؤں کی براردی سے بھی امید کی جاتی ہے کہ وہ پانی کی کوالٹی کی نگرانی میں اہم رول ادا کرے گی ۔
دیہی خواتین اور نا بالغ لڑکیاں روز مرہ کے استعمال کے لئے پانی بھرنے میں اپنا کافی وقت اور توانائی خرچ کرتی ہیں ۔ اس کی وجہ سے خواتین آمدنی بڑھانے والی سرگرمیوں میں شرکت نہیں کر سکتیں ، لڑکیوں کا اسکول کی پڑھائی پر اثر پڑتا ہے اور صحت پر بھی منفی اثر پڑتا ہے ۔ جل جیون مشن دیہی برادری ، خاص طور پر خواتین کی زندگی کو آسان بنانے میں اہم رول ادا کرے گا ۔ خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے گاؤوں میں جے جے ایم کی قیادت کریں تاکہ ان کی ضرورتوں اور امنگوں کو پورا کیا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (30-05-2020)
U. No. 2906
(Release ID: 1628076)
Visitor Counter : 305