محنت اور روزگار کی وزارت

صنعتی کارکنان (مزدوروں) کے لئے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو) اپریل 2020

Posted On: 29 MAY 2020 5:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29مئی 2020/ اپریل 2020 میں آل انڈیا سی پی آئی۔ آئی ڈبلیو-3 پوائنٹس بڑھ کر 329 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران فی صد میں ہوئی تبدیلی کے لحاظ سے، مارچ اور اپریل 2020 کے درمیان اس میں (+) 0.92 فی صد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ  برس اسی مدت کے دوران یعنی اپریل 2019 کے مقابلے میں اس میں (+) 0.97 فی صد  کا اضافہ ہوا ہے۔

 موجودہ عدد اشاریہ میں زیادہ سے زیادہ  اضافہ خوردنی / کھانے  (فوٹو گروپ) گروپ کے سبب ہوا ہے جس نےکل تبدیلی میں (+) 2.43 فی صد کا تعاون دیا ہے۔ اشیاء  (آئیٹم) کی سطح پر چاول، گیہوں، گیہوں کا آٹا،  ارہر کی دال، مونگ کی دال، سرسوں کا تیل، تازہ مچھلی  ، بکرے کا گوشت ، پولٹر (چکن) بیگن، گوبھی، پھول گوبھی،  فرینچ  بینس، ہرے دھنیے کی پتی، بھنڈی،  پالک آلو، مٹر ، ٹماٹر  ، کیلا ، لیموں، آم (پکا ہوا)  چینی، رسوئی گیس، وغیرہ عدد اشاریہ میں اس اضافے کے لئے ذمہ دار ہیں۔ حالانکہ  اس اضافے پر لہسن، پیاز، پرول، پھولوں کی مالا وغیرہ  نے روک لگائی ہے جس سےعدد اشاریہ میں گراوٹ کا رخ بنا۔

 تمام اشیا  یا اشیا ہر سال  بہ سال افراز زر اپریل 2020 میں5.45  فی صد رہی، جبکہ گزشتہ ماہ یہ 5.50 فی صد اور گزشتہ برس اسی مہینے میں 8.33 فی صد تھی۔ اسی طرح غذائی افراط زر کا تخمینہ اپریل 2020 میں 6.56 فی صد تھا جبکہ پچھلےمہینے یہ 6.67 فی صد تھا۔ اور ایک سال پہلے اسی مہینے میں یہ 4.92 فی صد تھا۔

 مرکز کی سطحں پر ڈوم، ڈوما تنسکیا  عدد اشاریہ میں زیادہ سے  زیادہ 14 پوائنٹ کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد بالترتیب سلیم (12 پوائنٹس)  اور سورت (10 پوائنٹس) کا نمبر آتا ہے۔ اسی طرح 2 سینٹرس میں 9 نمبر، دوسرے دو مراکز  میں 8 نمبر، 3 سینٹرس میں 7 نمبر، 2 سینٹرس میں 6 نمبر، 5 مراکز میں5 نمبر ، دوسرے 5 مراکز میں 4 نمبر ، 11 سینٹرس میں  3 نمبر 10 مراکز میں 2 نمبر ہیں اور  18 مراکز میں ایک ایک پوائنٹ کا اضافہ نوٹ کیا گیاہ ے۔ اس کے برعکس  ، چھندواڑہ،  وڈودرا، بھلائی  ، یمنا نگر اور جمشید پور کے عدد اشاریہ میں ایک ایک پوائنٹ کی کمی درج کی گئی ہے۔ بقیہ  12 مراکز  کے عدد اشاریہ مستحکم رہے۔

 33 مراکز کے اشاریہ آل انڈیا انڈیکس سے زیادہ ہیں اور 44 مراکز  کا انڈیکس قومی اوسط سے کم ہے۔ دوسری جانب راؤرکیلا مرکز  کا انڈیکس آل انڈی اانڈیکس کے مساوی رہا۔

مئی2020 کےلئے اگلا سی پی آئی- آئی ڈبلیوڈیٹا 30 جون2020 کو جاری کیا جائے گا۔ یہدفتر کی ویب سائٹwww.labourbureaunew.gov.in.  پر بھی دستیاب ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-2899



(Release ID: 1627992) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil