وزارت دفاع

بھارتی فوج کی افسر میجر سمن گوانی کو اقوام متحدہ کا ایوارڈ

Posted On: 29 MAY 2020 4:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 مئی، 2020،         بھارتی فوج کی ایک افسر میجر سمن گوانی کو، جنھوں نے 2019 میں جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن(یو این ایم آئی ایس ایس) کے ساتھ خاتون  قیام امن  کے طو رپر کام کیا تھا، 29 مئی 2020 کو مایہ ناز‘‘یونائیٹیڈ نیشنز ملیٹری جینڈر ایڈوکیٹ آف دی ایئرایوارڈ’’دیا جارہا ہے۔ انھیں یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے قیام امن کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہونے والی ایک آن  لائن تقریب میں اقوام متحدہ سکریٹری جنرل جناب اینتونیو گتریس کے ذریعے دیا جائے گا۔ میجر سمن کو یہ ایوارڈبرازیل کے بحری آفیسر کمانڈر پارلا مونتیرو دا کاسترو آروجو کے ساتھ دیا جائے گا۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/MajSuman41YK.JPG

میجر سمن نے نومبر 2018 سے دسمبر 2019 تک یو این ایم آئی ایس ایس میں ایک فوجی مشاہد کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ مشن کے دوران انھوں نے صنفی مسائل پر رابطے کے لیے پرنسپل فوکل پوائنٹ کے طور پر کام کیا تھا۔ افسر موصوفہ نے میدان میں انتہائی سخت حالات کے باوجود صنفی توازن برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ فوجی گشت میں شرکت کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ انھوں نے پورے جنوبی سوڈان میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور مشن کی منصوبہ بندی اور فوجی سرگرمیوں میں دونوں صنفوں کو مربوط کرنے کے لیے کام کیا۔ ا فسر موصوفہ کو نیروبی میں صنفی تشدد سے متعلق تنازع میں خصوصی تربیت میں شرکت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انھوں نے اس بات کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہ کس طرح شہریوں، خاص طور پر تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کے معاملے میں  بچانے کے لیے جنسی منظر نامہ مددگار ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ کے مختلف فورموں میں شرکت کی تھی۔ یو این ایم آئی ایس ایس فورس کے اقدامات کی مدد کرنے کے علاوہ انھوں نے سی آر  ایس وی سے متعلق پہلوؤں کے بارے میں جنوبی سوڈان کی حکومت کی فوجوں کو تربیت بھی فراہم کی تھی۔افسر موصوفہ نے یو این ایم ا ٓئی ایس ایس میں منعقدہ یوم اقوام متحدہ  قیام امن فورس کی پریڈ میں کمان بھی کی تھی جہاں انھوں نے فوجی اور شہریوں کے یو این پی او ایل کے 12 دستوں کی کمان کی تھی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2893


(Release ID: 1627896) Visitor Counter : 193