وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے امریکہ کے وزیر دفاع کے ساتھ فون پر بات چیت کی


باہمی دفاعی تعاون کے سمجھوتوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 29 MAY 2020 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29 مئی، 2020،         رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے امریکہ کے وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر کے ساتھ آج شام اُن کی درخواست پر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزرا نے کووڈ-19 وبائی بیماری سے لڑنے میں اپنے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا اور اس سلسلے میں بہتری باہمی تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔ انھوں نے مختلف باہمی دفاعی تعاون کے سمجھوتوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اپنے اس عہد کااظہار کیا کہ دفاعی شراکت داری کو مزید فروغ دیاجائے گا۔ اس سلسلے میں رکشا منتری نے جناب ایسپر کو باہمی آسانی کی بنیاد پر کسی تاریخ کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو جناب ایسپر نے بڑی خوشی سے قبول کرلی۔

رکشا منتری نے حال ہی میں سمندری طوفان امفان کے دوران مشرقی بھارت میں جانوں کے نقصان پر جناب ایسپر کے اظہار تعزیت  کی تعریف کی اور انھیں بھارت کی طرف سے کی جانے والی راحت رسانی کی کوششوں سے واقف کرایا۔ دونوں وزیروں نے علاقائی واقعات اوریکساں سکیورٹی مفاد پر تبادلہ خیال کیا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2891


(Release ID: 1627894) Visitor Counter : 281