وزارت دفاع

مغربی بحری کمان میں الٹراوائلیٹ (یو وی)ڈس انفیکشن سہولتیں قائم کی گئی ہیں

Posted On: 28 MAY 2020 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مئی، 2020،         اب جب کہ ہم جزوی طور پر یا پوری طرح لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے منتظر ہیں، اس طرح کے سوالات پہلے ہی پوچھے جانے لگے ہیں کہ‘‘نئے معمولات’’ کیا ہوں گے۔ خاص طور پر گودیوں اور   بحریہ کے دیگر اداروں میں جہاں کافی تعداد میں کارکن لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے اور ان افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں کارکنوں کے اوزار ، آلات ، ذاتی گیجیٹس اور ماسک وغیرہ کو جراثیم سے پاک کرنے کی شدید ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

نیول ڈاک یارڈ(ممبئی) نے اس ابھرتی ہوئی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک یو وی جراثیم کش خلیج تیار کی ہے۔ اس یو وی خلیج کو آلات، کپڑوں اور دیگر  متفرق اشیا کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ اس چیلنج بھرے کام کے لیے ضروری تھا کہ ایک بڑے کامن روم کو ایک یو وی خلیج میں تبدیل کیا جائے اور یہ کام یو وی میں بجلی پہنچانے کے لیے ایلومینیم کی شیٹ کی تیاری کے ذریعے انجام دیا جائے۔

اس سہولت کے تحت یو وی سی لائٹس کو اشیا کو جراثیم سے پاک کرنے کی خاطر جرمی سائیڈل اریڈیئیشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سرکردہ تحقیقی ایجنسیوں کے جائزوں سے یو وی سی کے اچھے اثرات ایس اے آر ایس اور انفلوئنزا وغیرہ پر مرتب ہوئے ہیں۔

اسی طرح کی سہولت بحریہ کے اسٹیشن (کرنجا) میں قائم کی گئی ہے جہاں یو وی سی اسٹیریلائزر کے علاوہ ایک صنعتی اوون  بنائی گئی ہے جو  چھوٹے سائز کے اشیا کو 60 ڈگری سیلسیس تک  گرم کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا درجہ حرارت ہے جو بیشتر مائیکروبز کو ہلاک کردیتا ہے۔

یہ سہولت داخلے اور واپسی کے پوائنٹس پر قائم کی گئی ہے جہاں اس سے کووڈ-19 کے پھیلنے کو روکنے میں مدد ملے گی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2868



(Release ID: 1627657) Visitor Counter : 209