زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت نے ٹڈی دل پر کنٹرول کی کارروائیوں کے بارے میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ میں جائزہ لیا ہے


برطانیہ سے دوائیں چھڑکنے والی 15 مشینیں 15 دن کے اندر اندر خرید لی جائیں گی جس کے بعد ا بھی 45 مشینیں حاصل کی جائیں گی

تمام درختوں اور ناقابل رسائی مقامات پر جراثیم کش ادویات چھڑکنے کے لیے ڈرونس کا استعمال کیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی اسپرے کیا جائے گا

Posted On: 28 MAY 2020 8:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مئی، 2020، زراعت  اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج یہاں ایک میٹنگ کی جس میں زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے دونوں وزرائے مملکت جناب پرشوتم روپالا اور جناب کیلاش چودھری کے علاوہ  وزارت کے سکریٹری جناب سنجے اگروال نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد ٹڈی دلوں پر قابو پانے کی کارروائیوں کا جائزہ لینا تھا۔ مرکز نے متاثرہ ریاستوں سے قریبی رابطہ قائم کر رکھا ہے اور ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ برطانیہ سے اگلے 15 دن کے اندر دوائیں چھڑکنے والی 15 مشینیں آنا شروع ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ 45 مزید مشینیں بھی ایک یا ڈیڑھ مہینے میں حاصل کرلی جائیں گی۔ ٹڈیوں پر مؤثر طور پر قابو پانے کے مقصد سے تمام درختوں اور ناقابل رسائی مقامات پر جراثیم کش ادویات چھڑکنے کے لیے ڈرونس کا استعمال کیا جائے گا۔ فضائی اسپرے کے لیے ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O23F.jpg

جناب تومر نے بتایا کہ ٹڈی دلوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے 11 علاقائی کنٹرول روم قائم کرلیے گئے ہیں اور مزید افرادی قوت کے ساتھ خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ ریاستوں کو اگر ضروری ہوا توفاضل وسائل اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

سکریٹری موصوف نے وزرا کو مطلع کیا کہ  ٹڈی دلوں  پر قابو پانے کے لیے ٹڈی دلوں کے کنٹرول  دفاتر(ایل سی اوز) میں فی الوقت 21 مائی ڈرون ایئر اور 26 المیسٹ (چھڑکاؤ والی 47 مشینیں) استعمال کی جارہی ہیں اور 200 اہلکاروں کو کام پر لگایا گیا ہے۔ ٹڈی دلوں پر کنٹرول کے لیے میدانی علاقوں کے علاوہ راجستھان میں جے پور، چترو گڑھ اور ڈوسا، مدھیہ پردیش میں شیو پور، نیمچ اور اجین نیز اترپردیش میں جھانسی میں عارضی کنٹرول کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ ٹڈی دلوں پر راجستھان،پنجاب، گجرات اور مدھیہ پردیش کے 334 مقامات پر تقریبا 50468 ہیکٹرس کے رقبے میں ٹڈی پر قابو پالیا گیا ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے 21 مئی 2020 کو ، ٹڈی دلوں کی روک تھام کی کارروائیوں کے لیے ریموٹلی پائلیٹیڈ ایئر کرافٹ سسٹم کے استعمال کے لیے کنڈیشنل ایگزنشن ٹو گورنمنٹ این ٹی ٹی (ڈی ٹی ٹی کیو ایس) کی منظوری دی تھی۔ اس حکم کی پیروی میں ٹڈی دلوں پر کنٹرول کے لیے جراثیم کش ادویات چھڑکنے کے واسطے ڈرونس کے استعمال کے لیے ٹینڈر کے ذریعے دو فرموں کو قطعی شکل دی گئی ہے۔ اس دوران ٹڈی دلوں پر کنٹرول کی کارروائیوں کو مستحکم بنانے کی خاطر مزید 55 گاڑیوں کی خریداری کے لیے آرڈر دے دیا گیاہے۔ ٹڈیوں پر کنٹرول کی تنظیموں کے پاس کافی مقدار میں جراثیم کش ادویات کا ذخیرہ موجود ہے(53000 لیٹر میلاتھیون)۔ زرعی مشین کاری کے ذیلی مشن کے تحت  راجستھان کے لیے 2.86 کروڑ روپئے کی لاگت سے 800 ٹریکٹروں کے اوپر لگی ہوئی اسپرے مشینوں کے لیے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آر کے وی وائی کے تحت  گاڑیوں اور ٹریکٹروں کو  کرائے پر لینے کے سلسلے میں راجستھان کو 14 کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے ہیں۔ آر کے وی وائی کے تحت گاڑیوں، اسپرے مشینوں، سیفٹی یونیفارم، اینڈرائڈ ایپلی کیشن اور تربیت کے لیے  1.80 کروڑ روپئے جاری کیے گئے ہیں۔

ریاستی زرعی محکموں، مقامی انتظامیہ اور بی ایس ایف کے قریبی تعاون سے  کنٹرول کا کام پوری تندہی سے جاری ہے۔ آج کی تاریخ میں بھارت- پاکستان سرحد سے کسی نئے ٹڈی دل  کے داخل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جہاں 26 مئی 2020 کو  راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع سے ایک ٹڈی دل داخل ہوا تھا۔ ان ٹڈی دلوں کے خلاف کنٹرول کی کارروائیاں جاری ہیں۔آج کی تاریخ  میں راجستھان کے باڑہ میر،جودھپور، ناگپور، بیکانیر، سورت گڑھ اور ڈوسا اضلاع میں، اترپردیش کے جھانسی ضلع میں ، مدھیہ پردیش کے ریوا، مورینا، بیتل اور کھنڈوا اضلاع میں نیز مہاراشٹر کے ناگپور اور امراوتی اضلاع میں  ناپختہ ٹڈیوں کے  دلوں کی سرگرمی کے بارے میں اطلاع ملی تھی جن پر کنٹرول کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹڈیوں پر کنٹرول کی کارروائیاں روزانہ صبح کے وقت کی جاتی ہیں اور اس میں اسپرے مشینوں ، ٹریکٹر پر رکھی ہوئی مشینوں اور آگ بجھانے والے محکمے کی گاڑیوں سے مدد لی جاتی ہے۔ یہ کام ریاستی محکمہ زراعت کے اہلکاروں اور ضلع حکام کی نگرانی میں انجام دیا جاتا ہے۔ راجستھان کی حکومت نے ٹڈیوں پر قابو پانے کے لیے 778 ٹریکٹر اور آگ بجھانے والے محکمے کی 50 گاڑیاں، مدھیہ پردیش نے 72 ٹریکٹروں اور آگ بجھانے والے محکمے کی 38 گاڑیوں، اترپردیش نے 6 ٹریکٹروں اور پنجاب نے 50 ٹریکٹروں نیز آگ بجھانے والے محکمے کی 6 گاڑیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس وقت بھارت میں نیم پختہ ٹڈیوں کے گلابی دلوں کی اطلاع ملی ہے جو بہت سرگرم اور متحرک ہیں اور ایک جگہ پر ان پر قابو پانا مشکل ہے۔ البتہ ایک دل کو پوری طرح ختم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر کارروائی کے لیے کم از کم چار پانچ دن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹڈیوں پر کنٹرول سے متعلق  تنظیم کے پاس جراثیم کش ادویات کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

ڈرونس اور طیاروں کے ذریعے جراثیم کش ادویات چھڑکنے کی خاطر خدمات اور اشیا حاصل کرنے کے لیے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K0DF.jpg Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034OS1.jpg

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2867


(Release ID: 1627640) Visitor Counter : 233