شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

" قومی کمیشن برائے خواتین " کی سینئر رکن محترمہ سوسو شاذیہ نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور شمال مشرق میں کووڈ – 19 کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا

Posted On: 28 MAY 2020 7:21PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،28 مئی / " قومی کمیشن  برائے خواتین  " ( این سی ڈبلیو ) کی سینئر رکن محترمہ  سوسو شاذیہ  نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے مرکزی وزیر  مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  سے ملاقات کی اور کووڈ  سے متعلق  امور ، خاص طور پر  شمال مشرقی خطے  کے ضمن میں  تبادلۂ خیال کیا ۔

          محترمہ  شاذیہ  نے کووڈ  وباء  کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  وقت پر کئے گئے احتیاطی  اقدامات  کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ستائش کی  ۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ بھارت اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا ۔

          موجودہ وباء  کے دوران سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے  محترمہ  شاذیہ  نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو ملک  گیر لاک ڈاؤن  کے پیش نظر فراہم کی گئیں  خدمات ، خاص  طور پر ملک  کے مختلف  علاقوں میں  رہنے والے  شمال مشرقی  خطے کے لوگوں  کی مدد کے بارے میں  معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے وزیر  موصوف  کو ایک نقشہ راہ  بھی پیش کیا  کہ کس طرح شمال مشرق میں واپس آنےوالے نو جوان  لڑکوں  لڑکیوں  کو پیشہ ورانہ  طور پر مصروف رکھا جا سکتا ہے اور انہیں روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے ۔

         

Description: C:\Users\Md Fuzil\AppData\Local\Microsoft\Windows\Temporary Internet Files\Content.Word\image00163YM.JPG

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے  ، خاص طور پر خواتین  کے خود امدادی گروپوں  کے ذریعہ  پچھلے چند  ہفتوں کے دوران ادا کئے گئے  رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے  کہا کہ لاک ڈاؤن  کے دوران  شمال مشرق کی خواتین   نے کئی  مصنوعات  تیار کرنے  میں پہل کی ہے ۔ انہوں نے خود امدادی  گروپوں کے ذریعہ  مختلف  قسم کے فینسی ڈیزائن  کے ماسک  تیار کرنے کا ذکر کیا  ، جو تیزی کے ساتھ پورے ملک میں مقبول ہو رہے ہیں ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے  سی ڈبلیو سی کی رکن کو کووڈ  عالمی وباء  کے پیشِ نظر  شمال مشرقی خطے میں ان کی وزارت  کے ذریعہ کئے گئے    اقدامات کے بارے میں  مطلع کیا ۔  انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے صحت  کے سیکٹر ، خاص طور پر کووڈ  اور  دیگر  متعدی  بیماریوں  کے بندوبست کے لئے  شمال مشرقی خطے  کی تجاویز  پر عمل در آمد  کے لئے  مالی امداد کی پیشکش کی ہے ۔ شمال مشرقی خطے  کی مختلف سرکاروں  کی ستائش کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے محترمہ  سوسو شاذیہ  کو یقین دلایا کہ  ملک کے مختلف  حصوں سے علاقے  کے لوگوں کی آرام دہ واپسی  کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-05-2020)

U. No.  2862



(Release ID: 1627575) Visitor Counter : 142