ارضیاتی سائنس کی وزارت

جنوب مغربی مانسون کے آگے بڑھنے کے امکانات اچھے ہیں


جنوب مغربی مانسون مالدیپ-کومورِن علاقے کےبعض حصوں، جنوبی خلیج بنگال کے کچھ اور حصوں، انڈمان سمندر کے باقی ماندہ حصوں اور انڈمان ونکوبار جزیروں کے باقی ماندہ حصوں کی طرف آگے بڑھے گا

Posted On: 28 MAY 2020 2:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مئی، 2020،         بھارت کے محکمہ موسمیات کے موسم کی پیش گوئی سے متعلق  قومی مرکز کے مطابق جنوب مغربی مانسون کی پیشرفت اس طرح ہوگی:

  • مغربی ہواؤوں کے مستحکم ہونے اور گہرے بادلوں میں اضافے کے ساتھ جنوب مغربی مانسون مالدیپ- کومورِن علاقے کے بعض حصوں، جنوبی خلیج بنگال کے کچھ اور حصوں، انڈمان کے سمندر کے باقی ماندہ حصوں اور انڈومان ونکوبار جزائر کے باقی حصوں میں مزید آگے بڑھ گیا ہے۔
  • مانسون کی شمالی حد (این ایل ایم) اب عرض ا لبلد5 ڈگری شمال / طول البلد 72 ڈگری مشرق، عرض البلد 6 ڈگری شمال / طول البلد 79 ڈگری مشرق، عرض  البلد 8 ڈگری شمال / طول البلد 86 ڈگری مشرق، عرض البلد 11 ڈگری شمال/ طول البلد 90 ڈگری مشرق، عرض البلد 14 ڈگری شمال/ طول البلد 93 ڈگری مشرق اور عرض البلد 16 ڈگری شمال/ طول البلد95 ڈگری مشرق سے گزر رہا ہے۔

اگلے پانچ دن کے دوران مانسون کی مزید پیش رفت

  • اگلے 48 گھنٹے کے دوران جنوب مغربی مانسون کے مالدیپ – کومورِن علاقے کے کچھ اور حصوں میں آگے بڑھنے کے اچھے آثار ہیں۔
  • اکتیس مئی سے 4 جون 2020 کے دوران جنوب مشرقی اور نزدیک کے مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر ہوا کے کم دباؤ کےبننے کا امکان ہے۔اس کے پیش نظر کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کے پہلی جون 2020 کو پہنچنے کے کافی امکانات ہیں۔

مغربی وسطی بحیرہ عرب پر ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ

  1. مغربی وسطی بحیرہ عرب پر ہوا کےکم دباؤ کا حلقہ بن گیا ہے۔ امکان ہے کہ یہ اگلے 48 گے دوران اس علاقے پر ہوا کے شدید دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا۔ اگلے تین دن کے دوران اس کے شمال مغرب کی سمت جنوبی عمان اور مشرقی یمن کی طرف بڑھنے کے کافی امکانات ہیں۔

ماہی گیروں کو انتباہ

  1. ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 29 مئی 2020 سے یکم جون 2020 کے دوران مغربی وسطی بحیرہ عرب میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔
  2. ماہی گیرو ں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 31 مئی 2020 سے 4 جون 2020 کے دوران جنوب مشرقی اور مشرقی  بحیرہ عرب میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

اس دوران

  1. اٹھائیس سے 30 مئی 2020 کے دوران مغربی تیز ہواؤوں کے زیر اثر اور نچلی حرارتی سطحوں پر ہوا کے کم دباؤ والا مشرقی مغربی خطہ  قائم ہوگا۔مغربی ہمالیائی علاقے اور قریب کے میدان میں بارش / گرج چمک کے ساتھ بعض جگہوں پر اولے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کے نتیجے میں شمال مشرقی اور وسطی نیز بھارت کے میدان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اگلے تین چار دنوں کے دوران تین سے چار ڈگری سیلیس کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح آج اور اس کے بعد شمال مغربی اور وسطی بھارت کے کچھ علاقوں میں سخت گرمی کی حالت کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

  1. اگلے 24 گھنٹے کے دوران تری پورہ اور میزورم میں کہیں کہیں تیز سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے اور آسام اور میگھالیہ میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ 28 سے 31 مئی 2020 کے دوران بھارت کے جنوبی جزیرہ نما کے کچھ حصوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ 30،31 مئی 2020 کو کیرالہ اور لکشدیپ میں کہیں کہیں سے تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DG1Q.png

مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.imd.gov.in

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2852

 



(Release ID: 1627469) Visitor Counter : 149