وزارت خزانہ

اے ڈی بی ، بھارت نے مہاراشٹر میں ریاستی سڑک اصلاحات کے لئے 177 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 28 MAY 2020 1:04PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018O9X.jpg

 

نئی دلی، 28 مئی،ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) اور حکومت ہند نے آج ریاست مہاراشٹر میں 450 کلومیٹر طویل ریاستی شاہراہوں اور اہم ضلعی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی غرض سے 177 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض معاہدے  پر دستخط کئےہیں۔

 

مہاراشٹرریاستی سڑک اصلاحات پروجیکٹ کی جانب سے دستخط کنندگان میں جناب سمیر کمار کھرے  اور  ایڈیشنل سکریٹری (فنڈ بینک اینڈ اے ڈی بی)، حکومت ہند کی جانب سے وزارت خزانہ میں محکمہ اقتصادی امور کے نام شامل ہیں۔اے ڈی بی کے کنٹری ڈائرکٹر، جو انڈیا ریزیڈنٹ مشن سے متعلق ہیں، جناب کینچی یوکو یاما نے مذکورہ معاہدے پر اے ڈی بی کی جانب سے اپنے دستخط کئے۔

 

قرض معاہدے پر دستخط کے بعد جناب کھرے نے کہا کہ یہ  پروجیکٹ ریاست میں دیہی علاقوں اور شہری مراکز کے مابین کنکٹی ویٹی میں اضافہ کرے گا اور دیہی برادریوں کو بہتر منڈیوں تک ، روزگار کےمواقع اور خدمات تک بہتر طور پر رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ بہتر موبلٹی کی وجہ سے ریاست کے باہر اہم شہری مراکز پر روزی روٹی کے مواقع کی توسیع اور ترقی ممکن ہو سکے گی اور دوسرے درجے کے شہروں اور قصبات کی حالت بھی بہتر بنے گی اور اس طریقے سے آمدنی میں واقع فرق میں بھی کمی واقع ہوگی۔

 

جناب یوکو یاما نے کہا کہ یہ پروجیکٹ روڈ سیفٹی آڈٹ فریم ورک کو فروغ دے گا اور اس کے نتیجے میں سڑک سلامتی کی حالت بہتر ہوگی اور سڑک حادثوں سے زیادہ متاثر ہونے والے حساس گروپوں، مثلاً معمر افراد، خواتین اور بچوں کو تحفظ حاصل ہوگا، کیونکہ اس پروجیکٹ کے تحت بین الاقوامی بہترین طریقہ ہائے کار اپنائے جائیں گے۔ مزید تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب یوکو یاما نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ٹھیکے داروں کو املاک کی کوالٹی اور خدمات کی سطحوں کو ہمہ گیر بنائے رکھنے کے لئے 5برس کی کارکردگی پر مبنی ذمہ داری ادا کرنے کی حوصلہ افزائی فراہم کی جائے گی اور وہ سڑک رکھ رکھاؤ کے نظام کی تازہ کاری کر سکیں گے۔

 

مجموعی طور پر یہ پروجیکٹ 2اہم اضلاع کی سڑکوں اور 11ریاستی شاہراہوں کی حالت بہتر بنائے گا، جس کی مجموعی طوالت 450کلومیٹر کی بقدر ہوگی۔ مہاراشٹر کے 7اضلاع میں 2لین کی معیاری سڑکیں بنائی جائیں گی اور قومی شاہراہوں تک کنکٹی ویٹی کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔ بین ریاستی سڑکوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، ریل کے ہب، ضلعی صدر دفاتر، صنعتی علاقوں، صنعتی جھرمٹوں اور زرعی علاقوں کو بھی رابطے میں لایا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ مہاراشٹر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ پروجیکٹ کے عملے کی تربیت پر بھی توجہ مرکوز کرے گا تاکہ وہ بدلتے ہوئے موسموں کے لحاظ سے اپنی صلاحیت کو بہتر بنا سکیں اور سڑکوں کو ڈیزائن کرتے وقت ہر لحاظ سے ان کی افادیت کے پہلو کو مدنظر رکھیں۔سڑک رکھ رکھاؤ کی منصوبہ بندی اور سڑک سلامتی کے پہلوؤں کو بھی بہتر بنا سکیں۔

 

اے ڈی بی نے ایک خوشحال، شمولیت پر مبنی، لچیلے اور ہمہ گیر ایشیا اور پیسیفک کے قیام کا عہدکر رکھا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کوششیں اس بات کی بھی ہوں گی کہ ازحد ناداری اور غربت کا بھی خاتمہ کیاجائے۔ 1966 میں قائم کیا گیا یہ بینک 68اراکین کے زیر ملکیت ہے، جن میں 49اسی خطے سے متعلق ہیں۔

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No. 2849



(Release ID: 1627391) Visitor Counter : 151