وزارت دفاع

تیجس ایف او سی طیارہ فضائیہ کو سونپا گیا

Posted On: 27 MAY 2020 8:29PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے بدھ کے روز تیجس ایم کے -1 ایف او سی طیارے کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے۔ یہ طیارہ حال ہی میں تشکیل کردہ 18 اسکوائڈرن میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ شمولیت‘ فلائنگ بلٹس’ کے طور پر ایئرفورس اسٹیشن واقع سولور میں عمل میں آئی۔ اس لحاظ سے یہ شمولیت بھارتی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے تئیں ایک اہم قدم قرار دی جاسکتی ہے۔ مذکورہ اسکوائڈرن بھارتی فضائیہ کے تحت وہ پہلا اسکوائڈرن ہے ، جس نے اس پلیٹ فارم کو اپنے اندر شامل کیا ہے۔ ملک کے ذریعے اندرون ملک تیار کیے جانے والے طیاروں کے پروگرام کے شعبے میں بھی یہ ایک سنگ میل ہے۔ نیز میک ان انڈیا پہل قدمی کے لیے بھی اہم تقویتی عنصر ہے۔تیجس ایم کے-1 ایف او سی واحد انجن والا، ہلکے وزن والا، ازحد برق رفتار اور ہر طرح کے موسم میں مختلف النوع کردار ادا کرنے والا جنگی طیارہ ہے، جو فضا میں رہتے ہوئے ہی ایندھن حاصل کرسکتا ہے اور اس لحاظ سے اسے صحیح معنوں میں ایک ازحد فعال اور متحرک پلیٹ فارم قرار دیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ اسکوائڈرن کو فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ، ایئرچیف مارشل آرکے ایس بھدوریا نے آپریشنل بنایا۔ جنوبی ایئرکمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایئر مارشل امت تیواری اور 18 اسکوائڈرن کے کموڈور کمانڈنٹ ، ایئر مارشل ٹی ڈی جوزف ، ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی جناب آر-مادھون، پی جی ڈی (سی اے) ڈاکٹر گریش ایس دیو دھرے اور ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی  کے ڈائرکٹر بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔ اے ایف اسٹیشن سولور میں عملے سے خطاب کرتے ہوئے سی اے ایس نے انہیں مبارک باد پیش کی اور جنوبی ایئر کمان اور اے ایف اسٹیشن سولور میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ یعنی مذکورہ نئے ایئر بورن پلیٹ فارم کی شمولیت کی ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ایچ اے ایل، اے ڈی اے، ڈی آر ڈی او کی تجربہ گاہوں، ڈی پی ایس یو، ایم ایس ایم ای اور ان تمام ایجنسیوں کی بھی ستائش کی، جو اس تاریخی سنگ میل کے حصول کے سلسلے میں ایل سی اے کی تیاری سے مربوط رہی ہیں۔

اس موقع پر ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی نے فضائیہ کے سربراہ کو تیجس ایف او سی ورژن کی طیارہ دستاویزات بھی پیش کیں۔ سی اے ایس نے انہیں اپنی جانب سے 18 اسکوائڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن  منیش تولانی کو یونٹ کی چابیوں کے ساتھ حوالے کردیا۔ یہ تقریب ایم آئی 17 وی پی اور اے ایل ایچ، اے این 32 نقل وحمل طیارے اور تیجس ایم کے-1 جنگجو طیاروں کے ہیلی کاپٹر فارمیشن کے فلائی پاسٹ کے ساتھ شروع ہوئی۔

نمبر 18 اسکوائڈرن کی تشکیل انبالہ میں 15 اپریل 1965 کو فولینڈ نیٹ ایئرکرافٹ کے ساتھ عمل میں آئی تھی۔ فلائنگ آفیسر نرمل جیت سنگھ شیخوں، جو بھارتی فضائیہ کے واحد پرم ویر چکر حاصل کرنے والے افسر ہیں، وہ 1971 کی بھارت-پاکستان جنگ میں اس اسکوائڈرن کا ایک حصہ تھے۔

شمولیت تقریب سے قبل فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل آرکے ایس بھدوریا، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی نے 45 اسکوائڈرن کے ساتھ تیجس ایم کے -1 جنگجو کی ایک مخصوص پرواز بھی انجام دی۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)IFKB.JPG

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(4)39JD.JPG

 

 

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(5)KG6G.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ ت ع۔

U-2847



(Release ID: 1627377) Visitor Counter : 203