وزارت دفاع

فوجی کمانڈروں کی کانفرنس

Posted On: 26 MAY 2020 6:40PM by PIB Delhi

فوجی کمانڈروں کی کانفرنس  اپریل 2020 میں منعقد کی جانی تھی، لیکن کووڈ19 جیسی عالمی وبا کے پیش نظر اسے منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔ تاہم اب یہ کانفرنس دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس کا پہلا مرحلہ 27 سے 29 مئی  2020 تک اور دوسرا مرحلہ جون 2020 کے آخری ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس ہے جو سال میں دو بار منعقد کی جاتی ہے۔اس کانفرنس میں سوچ کی سطح پر غور وفکر کیا جاتا ہے اور اہم فیصلوں کے ساتھ اس کا اختتام ہوتا ہے۔

بھارتی فوج کی اعلیٰ سطح کی قیادت موجودہ ابھرتی ہوئی سیکورٹی اور انتظامی چیلنجوں پر صلاح ومشورہ کرے گی اور ہندوستانی فوج کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل کو وضع کرے گی۔ مناسب حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوجی کمانڈروں اور فوج کے سینئر افسروں پر مشتمل کالیجیٹ نظام کے ذریعہ فیصلے کئے جاتے ہیں۔

پہلے مرحلے کے دوران جو ساؤتھ بلاک میں منعقد ہوگی۔ آپریشنل اور انتظامی امور سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا، ساتھ ہی ساتھ لاجیسٹک اور انسانی وسائل سے متعلق مطالعات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

 

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

27-05-2020

U-2815



(Release ID: 1627137) Visitor Counter : 173