بجلی کی وزارت

پی ایف سی نے مدھیہ پردیش میں 22ہزار کروڑ روپئے کی 225 میگاواٹ صلاحیت کے پن بجلی پروجیکٹس اور کثیرمقصدی پروجیکٹوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے این بی پی سی ایل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 26 MAY 2020 6:14PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے تحت مرکزی سرکاری سیکٹر کی کمپنی پاور فائنانس کارپوریشن  (پی ایف سی)اور ہندوستان کی سرکردہ کمپنی این بی ایف سی نے آج یہاں مدھیہ پردیش میں 22 ہزار کروڑ روپئے کے 225 میگاواٹ صلاحیت والے پن بجلی پروجیکٹوں اور کثیر مقصدی پروجیکٹوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے  مدھیہ پردیش حکومت کی مکمل ملکیت والی کمپنی نرمدا بیسن پروجیکٹ کمپنی لمیٹیڈ (این بی پی سی ایل) کے ساتھ آج ایک معاہدہ کیا۔

مدھیہ پردیش میں 225 میگاواٹ پن بجلی پروجیکٹوں اور 12 اہم کثیر مقصدی پروجیکٹوں کو قائم کرنے کیلئے این بی پی سی ایل مالی امداد مہیاکرائے گی۔ اس مفاہمت نامے پر پی ایف سی کے سی ایم ڈی جناب راجیو شرما، این بی پی سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب آئی سی پی کیشاری نے ورچول پلیٹ فارم پر دستخط کیے۔ مدھیہ پردیش کی حکومت نے  ان پروجیکٹوں کے امکانات کا پہلے جائزہ کاکام کرایا اور ان پروجیکٹوں کی عمل آوری  کو منظوری دی۔ مالیہ کی فراہمی پروجیکٹس کی عمل آوری کے ساتھ ہی کی جاتی رہے گی۔

اس مفاہمت نامے سے پی ایف سی کو این بی پی سی ایل کے ساتھ سرگرم شراکت داری کرنے اور بڑے کثیر مقصدی پروجیکٹوں کو لاگو کرنے کے ریاستی حکومت کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر کثیر مقصدی پروجیکٹوں کے بجلی اجزا کے ساتھ ہی  225 میگاواٹ کی صلاحیت والے  پن بجلی پروجیکٹوں کو مالی امداد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس مفاہمت نامے کے تحت  جن بڑے کثیر مقصدی پروجیکٹوں کو مالی امداد فراہم کرائی جائے گی ان میں سے کچھ اس طرح ہیں، بسانیا کثیر مقصدی پروجیکٹ دندوری، چنکی بوراس کثیر مقصدی پروجیکٹ نرسنگھ پور، رائے سین ہوشنگ آباد، سکّر پینچ لنک نرسنگھ پور ، چھندواڑا اور دھودی پروجیکٹ چھندواڑا ہوشنگ آبادوغیرہ۔

پی ایف سی مناسب لگن اور آپس میں قابل قبول شرطوں کی بنیاد پر این بی پی سی ایل کو مالی امداد فراہم کرنے پر غور کرے گی۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2812



(Release ID: 1627116) Visitor Counter : 164