وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور مصر کے صدر عالی جناب عبدالفتاح السیسی کے مابین ٹیلی فون پر گفت وشنید
Posted On:
26 MAY 2020 7:38PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مصر کے صدر عالی جناب عبدالفتاح السیسی، نیزمصر کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دینے کی غرض سے ان سے ٹیلی فون پر گفت وشنید کی۔
مبارک باد کے ردعمل میں مصر کے صدر نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مصر اور بھارت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے تیزی سے نمو پذیر باہمی تعلقات کے تئیں اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کووڈ-19 کے بحران کے دوران مصر میں موجود بھارتی شہریوں کی سلامتی اور فلاح وبہبود کے لیے مصری حکام کی جانب سے فراہم کی گئی امداد اور حمایت کی ستائش کی۔
اس سال مصر کے اپنے قبل کے منصوبہ بند دورے کا حوالہ دیتے ہوئے، جسے کووڈ-19 کی وبائی مرض کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا، وزیراعظم نے حالات سازگار ہونے کےفوراً بعد صدر السیسی سے ملاقات کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ت ع۔
U-2823
(Release ID: 1627115)
Visitor Counter : 220
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam