کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جاپانی کمپنیوں کو ہندوستانی دوا سازی اور  طبی آلات کی  صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کیا گیا


ہندوستان نے  سرمایہ کاروں کے لئے  بڑے مواقع پیدا  کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں: فارما سکریٹری ڈاکٹر واگھیلا

Posted On: 22 MAY 2020 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 مئی 2020،     کووڈ۔ 19 کی بعد کی صورتحال میان  ہندوستان اور جاپان کے درمیان کاروباری اور تجارتی تعاون کے لئے 22 مئی 2020 کو  دن کے گیارہ بجکر 30 منٹ پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا ‘ طبی آلات اور اے پی آئی سیکٹر: چیلنج اور ابھرتے ہوئے مواقع’ اس ویبینار کا انعقاد  ٹوکیو میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے  حکومت ہند کی کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت کے دوا سازی کے محکمے   کی شراکت داری میں کیا۔

جاپان میں ہندوستانی سفیر جناب سنجے کمار ورما نے ہندوستان اور جاپان کے لئے  اس سنہری موقع پر   جبکہ  کووڈ۔ 19 کے بحران کے ضمن میں  یہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں ،اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار  کیا۔ فارماسیوٹیکلس کے سکریٹری  ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا نے  ہندوستان میں دوا سازی اور طبی آلات کی صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں ایک شعبہ جاتی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے  ملک میں تجارت اور کاروبار کے فروغ کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ کئے جانے والے  متعدد اقدامات  کا بھی ذکر کیا۔ فارما سیوٹیکلس کے جوائنٹ سکریٹری جناب نودیپ رنوا نے  بڑے پیمانے پر ادوایات اور طبی آلات کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے محکمہ کی اسکیموں  مثلاً  پروڈکشن کے سلسلے میں محرک  کی اسکیم  اور بڑے پیمانے پر ادویات ، طبی آلات کے پارکوں کو فروغ  دیئے جانے کی وضاحت کی اور اسکیموں کا فائدہ اٹھانے  کے لئے نمائندوں سے درخواست کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011HJN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EIAC.jpg

فارسیوٹیکلس ٹریڈرس  ایسوسی ایشن  اور جاپان فیڈریشن  آف میڈیکل ڈیوائزس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے  کووڈ۔ 19 کے بعد کےچیلنجوں  اور دوا سازی اورطبی آلات کے شعبے میں  پیدا ہونے والے مواقع  اور عالمی سپلائی چین پر اس کے پڑنے والے اثرات کا ذکر کیا اور  مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ، سپلائی چین خصوصی طور پر اے پی آئی اور  طبی آلات کی سپلائی چین کو مستحکم کرنے میں معاون ہوسکتےہیں۔ جے ای ٹی آر او  کے نمائندے نے اے پی آئی فیکٹر اور طبی آلات کے معاملے میں  چیلنجوں اور  ابھرتی ہوئے مواقع  پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیر (اقتصادیات اور کارمس) ، ای او آئی، ٹوکیو محترمہ مونا کے سی کھنڈھار نے ہندوستانی معشیت کی صلاحیت اور طاقت کا ذکر کیا اور  کووڈ، 19 کے بحران کو حل کرنے اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانے کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ جن محرک اور ریفارم کے پیکجوں کا اعلان کیا گیا ہے، کی تفصیل پیش کی۔ ہندوستانی معیشت ، ایف ڈی آئی ایکو سسٹم اور جاپان کے لئے مخصوص سہولت کے فائدوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ جاپان کی معاون کمپنی  نپرو انڈیا کارپ اور ایسائی فارما سیوٹیکلس انڈیا  پرائیویٹ لمیٹیڈکے نمائندوں نے ایک مفصل جائزہ پیش کیا اور میک ان انڈیا پروگرام کے بارے میں اپنے تجربات سے واقف کرایا۔

ہندوستانی  دوا سازی اور طبی آلات کی اہم تنظیموں کے نمائندوں نے مستقبل کی ترقی کے مواقع اور ہندوستان میں دوا سازی اور طبی آلات کی صنعت کے مستقبل کے بارے میں ایک جائزہ پیش کیا۔

گجرات، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور گوا  کی ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے  اپنی متعلقہ ریاستوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تفصیل پیش کی اور  محرکات  کے پیکج اور ٹیکس کے فائدوں ،کاروبار کرنے میں آسانی کے اقدامات ،زمین کی دستیابی، بنیادی ڈھانچے کی سہولیات ، ضابطہ  بندی کے فریم ورک اور  کا ذکر کیا اور اپنی متعلقہ ریاستوں میں سرمایہ کاری کے لئے جاپانی کمپنیوں کو مدعو کیا۔

آندھرا پردیش میڈ تیک زون، ووک ہارڈ،  سن فارما، پنیشیا بایو تیک اور  بڑی تعداد میں دیگر جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی جی2 بی اور بی 2 بی نیٹ ورکنگ کے ایک حصے کے طور پر ویبینار میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2768

                          



(Release ID: 1626542) Visitor Counter : 267