وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم اور ماریشس کے وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 23 MAY 2020 2:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 مئی 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس کے وزیر اعظم عالی جناب پروند جگن ناتھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

گردابی طوفان امفان کے ذریعے ہندوستان میں ہوئے نقصان کے لئے وزیر اعظم جگن ناتھ نے اظہار افسوس کیا۔ انھوں نے ہندوستانی بحریہ کے جہاز ’کیسری‘ کو ’آپریشن ساگر‘ کے جزو کے طور پر ماریشس بھیجنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ کووڈ- 19 کے خلاف  جنگ میں ماریشس کے صحت افسروں کی مدد کرنے کے لئے دواؤں کی کھیپ اور 14 رکنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ یہ جہاز موریشس پہنچا تھا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور ماریشس کے لوگوں کے درمیان خصوصی تعلقات کو یاد کیا اور کہا کہ ہندوستان اس بحران کے وقت اپنے دوستوں کی حمایت کے تئیں پابند عہد ہے۔

وزیر اعظم نے، وزیر اعظم جگن کی قیادت میں ماریشس کے ذریعے کووڈ-19 کے خلاف مؤثر تدابیر کی ستائش کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ ماریشس اپنی اعلیٰ ترین روایات کا دستاویز تیار کرسکتا ہے، جو دیگر ملکوں بالخصوص جزائری ممالک کے لئے ایسے ہی صحت بحران سے نمٹنے میں معاون ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا، جس میں ماریشس کے مالی شعبے کی حمایت کرنے کی تدابیر اور ماریشس کے نوجوانوں کو آیورویدک طریقہ تعلیم کا مطالعہ کرنے کے لئے اہل بنانا شامل ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس کے لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود نیز دونوں ملکوں کے درمیان مخصوص دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2754

23.05.2020


(Release ID: 1626517) Visitor Counter : 208